پاکستان کا بگ تھری کو قبول کرنے کا فیصلہ ؟

کراچی۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) بگ تھری کے متنازعہ منصوبے کی منظوری اور نئی اصلاحات کے اعلان کے بعد یہ امکانات روشن ہیں کہ پاکستان اس مسودے پر دستخط کرنے والا دسواں اور آخری ملک بن جائے گا۔ نجم سیٹھی اپنے رفقاء سے مشاورت کی پالیسی کو حتمی شکل دیں گے تاہم اس مرحلے پر پاکستان کے لئے متبادل محدود ہیں اوربی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اگر

آئی پی ایل 7کی جنوبی افریقہ منتقلی ممکن : بسواس

بنگلور ۔13فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) دولتمند ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن ہندوستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل کردیا جاسکتا ہے ۔ آئی پی ایل کے ارباب مجاز آئندہ ہفتہ وزارت داخلہ سے ایک ملاقات کرنے والے ہیں جس کے بعد ہی 10دنوں میںاہم اور قطعی فیصلہ کی امید کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں اظہا

گزشتہ انتخابات کے شکست خوردہ کانگریسیوں کو ٹکٹ نہیں : راہول گاندھی

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے کانگریسی قائدین جنھوں نے سال 2009 ء میں لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کیا تھا اُن کے لئے بری خبر ہے کہ پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کیلئے نئے اصول و ضوابط وضع کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے ہدایت دی ہے کہ 2009 میں جن امیدوار کو پارٹی ٹکٹ پر ایک لاکھ ووٹ

وینو گوپال ریڈی کی لوک سبھا میں چاقو لانے کی تردید

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ وینو گوپال ریڈی جن پر تلنگانہ مسئلہ پر لوک سبھا میں بدنظمی اور گڑبڑ پھیلانے کا الزام ہے نے آج اس الزام کو جھوٹ سے تعبیر کیا ہے کہ وہ ایوان میں چاقو لے کر داخل ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ خود اُن پر تقریباً 10 افراد نے حملہ کیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ س

بی جے پی کی حالت ’دیدے رام دلادے رام ‘والی ہوگئی ہے

بیگو سرائے ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آئی ٹی آئی میدان بیگو سرائے میں منعقدہ سنکلپ ریالی میں بغیر نام لئے بی جے پی ، کانگریس اور راشٹریہ جنتادل پر جم کر تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ کرسی کیلئے آج کل اُن لوگوں کی حالت ’’دیدے رام ! دلادے رام !

نریندر مودی اور نینسی پاویل کی ملاقات، امریکہ کا داخلی معاملہ

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سفیر نینسی پاویل کی چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے ملاقات کو امریکہ کا ’’داخلی اصلاح‘‘ کا معاملہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے آج حکومت پر تنقید کی کہ اس کی خارجہ پالیسی کی ’’ناکامی‘‘ کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے سے قاصر رہی کہ اس معاملہ سے کیسے نمٹا جائے۔ اپوزیشن پارٹی نے وزیرخارجہ سلمان

جاوید اختر نے میرے لئے کبھی کوئی شعر نہیں لکھا:شبانہ اعظمی

کراچی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رومان سے بھر پور شاعری کرنے والے جاوید اختر سے ان کی بیوی شبانہ اعظمی نے شکوہ کیا ہے کہ جاوید اختر نے ان کے لیے کبھی کوئی شعر نہیں لکھا۔ شبانہ اعظمی آج جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں مدعو تھیں۔ اس موقع پر ان سے جیو نیوز کی اینکرناجیہ اشعر نے سوال کیا کہ جاوید اختر نے یہ گانا ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سب سے بُرا ولیمہ کا وہ کھانا ہے، جس میں امیروں کو بلایا جائے اور غریب نظرانداز کئے جائیں‘‘۔ (بخاری شریف

عوام کو قانونی معلومات میں مہارت حاصل کرنے کا مشورہ

حیدرآباد۔/12فبروری، ( سیاست نیوز) ملک کو معاشرہ میں موجود کئی مسائل کو قانون کے صحیح استعمال کے ذریعہ ختم کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا چیف جسٹس آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے آج 74ویں کل ہند صنعتی نمائش کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے قانونی معلومات میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی

بلدی ملازمین کی ہڑتال ختم

حیدرآباد۔/12فبروری (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر مہیدر ریڈی کے ساتھ آج شام میونسپل ورکرس یونینوں کے قائدین کی بات چیت کامیاب رہی اور حکومت نے بلدی ملازمین کے بنیادی مطالبات کی یکسوئی سے اتفاق کرلیا ہے جبکہ ملازمین کی ماہانہ یافت میں اضافہ اہم مطالبہ تھا۔ مذاکرات کی کامیابی کے پیش نظر میونسپل ورکرس کی 5 روزہ ہڑتال عارضی طور پ

گیتا ریڈی کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی

حیدرآباد۔/12فبروری، ( پی ٹی آئی) ریاستی وزیر بڑی مصنوعات جے گیتا ریڈی بی سی سی آئی سربراہ اور انڈین سمنٹس کے ایم ڈی این سرینواسن کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کی فرمس میں سرمایہ کاری کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ارکان نے آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضری دی۔ سابق وزراء سبیتا اندرا ریڈی، دھرمنا پرساد راؤ اور ایم وین

انتقال

حیدرآباد 12 فبروری (تبارک نیوز) محترمہ پتلی بیگم زوجہ سیدحبیب احمد مرحوم کا بعمر 76 سال 11 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دعوت الاسلام قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 9700878623 ، 986609587 پر ربط کریں۔

انتخابات میں مسلمان ہوشمندی کا مظاہرہ کریں

ورنگل۔12فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں میں سیاسی شعور کی بیداری وقت کی ضرورت ہے ۔مسلمانوں کی اکثریت ووٹ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں ۔ متحدہ طور پر مسلمان فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں ۔ آپسی مسلکی اختلافات کو دور کرتے ہوئے ہم تمام ایک سیاسی طاقت بنتے ہوئے ایک بہتر گروپ کی تشکیل دے سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب حام