نیشنل میڈیا پیانل لسٹ کیلئے جناب عابد رسول خاں نامزد

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) قومی سطح پر ہونے والے مباحث میں کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے حصہ لینے کیلئے نیشنل میڈیا پیانل لسٹ میں صدر ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان کی نامزدگی عمل میں آئی۔ دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی اور نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی نے

کجریوال کو دستوری طریقے اختیار کرنے ڈگ وجئے سنگھ کا مشورہ

بھوپال / نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال کے ’’احتجاج کا راستہ اپنانے‘‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے عہدہ کا وقار برقرار رکھنا چاہئے اور مرکز کے ساتھ صف آرائی کی یکسوئی کیلئے دستوری طریقے اپنانے چاہئے کل رات اپنے ٹوئٹر پر ڈگ وجئے سنگھ نے تحریر کیا

انتقال

m جناب سید شاہ غلام غوث قادری سجادہ درگاہ شریف ملتانی پاشاہ صاحب بالکنڈہ ولد جناب سید شاہ غلام علی قادری مرحوم المعروف دادا پیر صاحب جاگیردار بالکنڈہ کا آج انتقال ہوا۔ فاتحہ سیوم مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں بعد نماز عصر 23 جنوری مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9573235174 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

شمال مشرقی علاقوں میں یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا اعلان

گوہاٹی۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اُلفا ۔ انڈیپنڈنٹ اور پانچ دیگر شمال مشرقی عسکریت پسند تنظیموں نے مشترکہ طور پر یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ اور اس روز بند منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اُلفا انڈیپنڈنٹ کی جانب سے اظہار یگانگت والے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بائیکاٹ اور ہڑتال کو آرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے منائی جائے گی۔ بیان ک

راجستھان اسمبلی اسپیکر کیلئے کیلاش میگھوال کا انتخاب یقینی

جے پور۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ایم ایل اے کیلاش میگھوال آج راجستھان اسمبلی اسپیکر کے عہدہ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا۔ قبل ازیں انہوں نے وسندھرا راجے حکومت کے محکمہ کانکنی کے قلمدان سے استعفی دے دیا۔ بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی اجلاس میں جس کی قیادت قائد ایوان اور وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کی تھی، بی جے پی نے اتف

زندہ طلسمات کا نمائش میں ڈبل دھماکہ

حیدرآباد ۔ 21 جنوری (پریس نوٹ) کارخانہ زندہ طلسمات نے کل ہند صنعتی نمائش میں اپنے اسٹال پراڈکٹس کے خریداروں کیلئے اس مرتبہ ڈبل دھماکہ کا اعلان کیا ہے۔ زندہ طلسمات، منجن فاروقی اور زندہ بام کی خریداری پر لکی انعام پیش کئے جائیں گے۔ روزانہ لکی ڈرا میں ایک ہزار روپئے نقد، ویکلی ڈرا ایک گرام سونے کا سکہ اور نمائش کے آخری دن بمپر ڈرا آ

غازی آباد میں زیر تفتیش قیدی فرار‘سب انسپکٹر گرفتار

غازی آباد۔/21جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار پولیس عہدیداروں بشمول ایک سب انسپکٹر کو اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب عدالت میں زیرتفتیش ایک قیدی کو مقدمہ کی سماعت کے بعد جیل واپس لے جاتے ہوئے ملزم شاہد واسنافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جو دوہرے قتل کا ملزم تھا۔

مونگیر میں نکسلائیٹس کے خلاف کارروائی دھماکو اشیاء ضبط

کجریوال کی ہٹ دھرمی پر سی پی آئی ایم کی تنقید

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال، اُن کے وزیر قانون سومناتھ بھارتی اور عام آدمی پارٹی کے حامیوں کی جانب سے افریقی خواتین کو نشانہ بنائے جانے اور اُن کے خلاف نسل پرست زبان استعمال کئے جانے کے واقعہ پر کجریوال کی حمایت اور نسل پرستی پر مبنی زبان کے استعمال کے دفاع کرنے کو ہٹ دھرمی قرار

موسیٰ ندی میں یومیہ 3.5 ملین لیٹر گندے پانی کی نکاسی

حیدرآباد ۔ 21 جنوری ۔ موسیٰ ندی کسی زمانے میں حیدرآباد کی رونق میں اضافہ، جانوروں کیلئے چارہ (گھانس کی پیداوار) آلودہ پانی کے بہاؤ کا باعث ہوا کرتی تھی جبکہ اس کی اہمیت کے مدنظر ہی خطیب شاہی و آصفجاہی دور میں پرانا پل، نیاپل، مسلم جنگ کا پل اور دیگر پلوں کے علاوہ حمایت ساگر اور عثمان ساگر ڈیمس بھی اسی پر تعمیر کئے گئے تھے۔ ساتھ ہی موسی

اقلیتوں کیلئے خود روزگار اسکیم میں نئی شرائط سے اندیشے

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کیلئے اعلان کردہ خود روزگار اسکیم میں نئے شرائط کے سبب اسکیم پر عمل آوری کے بارے میں عوام میں کئی اندیشے پائے جاتے ہیں۔ حکومت نے 31ڈسمبر کو سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت اقلیتوں، بی سی، ایس سی، ایس ٹی، معذورین اور خواتین کیلئے سبسیڈی کی فراہمی کی اسکیم کا ا

ہند۔ ایران کے مابین ثقافتی رشتوں کے استحکام سے اتفاق

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ایران میں اوقاف اور فلاحی اُمور سے متعلق تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ سے ملاقات کی۔ جناب علی محمدی صدر نشین آرگنائزیشن فار وقف اینڈ چیاریٹبل افیرس ایران کی قیادت میں وفد نے ریاست میں اوقافی جائیدادوں اور اردو زبان کے فروغ کیلئے میں حکومت کے اقدامات سے معلومات

راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس ۔ ٹی آر ایس اتحاد ؟

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) آج احاطہ اسمبلی میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس و ٹی آر ایس اتحاد موضوع بحث بنا رہا۔ تلنگانہ کے بیشتر وزراء صرف 3 نشستوں پر مقابلہ کے حق میں ہیں، جبکہ چوتھی نشست کیلئے ٹی آر ایس کی تائید یا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست سے راجیہ سبھا کیلئے 6 نشستوں کی میعاد مکمل ہو ر

مشاورت کے بعد تلنگانہ بل پر مہلت میں توسیع کی درخواست : بوتسہ ستیہ نارائنا

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چیف منسٹر نے ان سے مشاورت کے بعد ہی تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کی مہلت میں توسیع کے لئے صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی کی جانب سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو شکست دینے کے اعلان کے سوال

تلنگانہ پر کانگریس کے فیصلے میں تبدیلی نہیں ہوگی : ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر دی گئی مہلت 23 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ پر بحث جاری ہے، تمام ارکان اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں، وہ اس مسئلہ پر بہت جلد اسپیکر اسمبلی اورچیف منسٹر سے تبادلہ

عام آدمی پارٹی احتجاج کرسکتی ہے حکومت نہیں

حیدرآباد 21 جنوری ( سیاست نیوز ) سینئر بی جے پی لیڈر مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی بھی دہلی پولیس کو حکومت دہلی کے تحت لانے کی حامی ہے تاہم ان کے خیال میں اس مسئلہ پر مباحث کی ضرورت ہے اور یہ مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں کیا جاسکتا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ چونکہ حکومت دہلی ہی ریاست کے شہریوں کی حفاظ

جوگی پیٹ میں نئے پی جی سنٹر کے قیام کی منظوری

حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت جوگی پیٹ (میدک) میں پی جی سنٹر کے قیام کی منظوری دی ہے اور اس میں آئندہ تعلیمی سال داخلے دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف زمروں اسسٹنٹ پروفیسرس، لکچررس کی 250 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے تجاویز حکومت کو روانہ کئے ہیں۔ توقع ہیکہ حکومت ج