تاج محل جمعہ کو کھلا رہے گا ‘ 5000 روپئے ٹکٹ

آگرہ ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تاج محل اب جمعہ کو عوام کیلئے کھلا رہے گا لیکن انہیں 5000 روپئے ٹکٹ خریدنا ہوگا ۔ بیرونی سیاحوں کو 100 ڈالرس کا ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔ ڈیویژنل کمشنر آگرہ پردیپ بھٹناگر کی زیرصدارت ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جمعہ کو صبح 7 بجے تا 12 بجے تاج محل دیکھنے کی اجازت رہے گی۔ اس سے پہلے ہر

شاہ جہاں کے دور میں قائم کردہ ہارورڈ کالج کے ہندوستانی نژاد ڈین

واشنگٹن ۔ /23 جنوری( سیاست ڈاٹ کام) ہارورڈ یونیورسٹی نے ہندوستانی نژاد اسکالر راکیش کھرانا کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائینسس کا نیا ڈین مقرر کیا ہے ۔ ہارورڈ کالج 1636 ء میں اس وقت قائم کیا گیا جب ہندوستان میں مغلیہ دور حکومت تھا اور شاہ جہاں کی حکومت تھی ۔ برطانوی سامراج نے یہ کالج قائم کیا تھا جو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے قدیم ادارہ

دوبئی شاپنگ فیسٹول میں ہندوستانی خاتون کوبی ایم ڈبلیو کار

دوبئی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انسان کی زندگی میں انعام جیتنے کا موقع ایک بار آتا ہے لیکن ہندوستانی خاتون 29 سالہ شبرینہ راشد اس لحاظ سے خوش قسمت رہی ہیں کہ انہیں دو بی ایم ڈبلیو کاریں اور ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے دوبئی شاپنگ فیسٹول کے انفینیٹی میگا رافل ڈرا میں یہ انعام حاصل کیا ۔ دو سال قبل ان کی ایک لڑکی ن

اقوام متحدہ انسداد دہشت گردی سنٹر کو سعودی عرب کا 100 ملین ڈالرس کا عطیہ

ریاض ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اقوام متحدہ انٹرنیشنل سنٹر برائے انسداد دہشت گردی کو 100 ملین ڈالرس کا عطیہ دیا ہے ۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دی تاہم اقوام متحدہ کے اس سنٹر سے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے سوئیزرلینڈ میں شام کی خانہ جنگی پر امن مذاکرات شروع ہون

دہلی کے وزیر قانون کا تنازعہ، چیف منسٹر۔گورنر ملاقات

نئی دہلی 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ ریاستی وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے تعلق سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جن پر جنوبی دہلی میں آدھی رات کے وقت دھاوے کے دوران حملہ آوروں کی قیادت کرنے کے الزام پر تنقید کی جارہی ہے۔ ایک دن قبل خوا

مظفر نگر فسادات : اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ کو دھمکیاں

مظفر نگر 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ ایک خاتون کو ٹیلیفون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اُسے ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ ملزمین کے خلاف اپنے مقدمہ سے دستبردار ہوجائے۔ ایک سماجی کارکن حاجی مان علی کے بموجب دھمکی آمیز ٹیلیفون کال متاثرہ خاتون کے شوہر کو دیہات پھوگنا میں کل وصول ہ

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان آج جوہو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ 48 سالہ شاہ رخ خان کو ناناوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جب وہ فرح خان کی فلم ’’ ہیپی نیو ائیر ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا ایک دروازہ ان پر گر پڑا ت

یو پی میں مودی کی لہر :پول سروے

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں نریندر مودی کی لہر جاری ہے ۔ لوک نیتی ۔ آئی بی این نیشنل ٹریکر پول سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ۔ اترپردیش میں سب سے زائد 80 لوک سبھا نشستیں ہیں اور مرکز میں تشکیل حکومت میں اس ریاست کا کافی اہم رول ہوا کرتا ہے ۔ سروے میںموجودہ رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کو اترپردیش میں

شام پر متحارب گروپوں کو یکجا کرنے اقوام متحدہ کوشاں

مونٹریاکس (سوئزرلینڈ) ۔ 23 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے ثالثی لخضر براہیمی شام کے متحارب فریقوں سے آج بند دروازوں کے پیچھے علحدہ ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا وہ امن کانفرنس کا پہلا روز تلخی بھرے ریمارکس کی نظر ہوجانے کے بعد دوبدو مل بیٹھ کر معاملوں کو سلجھانے کیلئے تیار ہیں۔ براہیمی صدر بشارالاسد کی حک

امریکی ایمبیسی پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا: اسرائیل

تل ابیب ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القاعدہ کے ایسے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے تحت تل ابیب میں امریکی سفارتخانے اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق تین ایسے فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری سے براہ راست ہدایات وصول کر رہ

القاعدہ کیخلاف قبائل و عراقی فورسز کے تعاون کی حمایت

واشنگٹن، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے عراقی پارلیمنٹ کے سنی اسپیکر اسامہ ال نجیفی سے ملاقات میں عراق کے سنی قبائل اور عراقی فورسز کے درمیان مطابقت اور مؤثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر اوباما نے اس موقع پر تمام طبقات کے جائز حقوق کیلئے عراقی قیادت کے درمیان سیاسی عمل کے ذریعے مکالمے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ

امریکہ : فوجی یونیفارم کے قوانین میں نرمی

واشنگٹن ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے یونیفارم کے حوالے سے سخت قوانین کو نرم کرتے ہوئے پگڑی، یہودی ٹوپی، داڑھی اور ٹیٹو رکھنے کی اجازت دے دی۔ امریکی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب مسلمان، سکھ، یہودی اور مافوق الفطرت قوتوں یا جادو پر یقین رکھنے والے فوجی، عسکری یونیفارم سے چھوٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ درخواست کی جانچ پڑ

مشرف کے خلاف مقدمہ : وزیر اعظم کی مداخلت کی تردید

اسلام آباد 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے خلاف غداری کے الزامات مقدمہ میں استغاثہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تحقیقات میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے ۔ ایک رکن بنچ پر مشتمل خصوصی عدالت کا حکومت کی جانب سے قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں 70 سالہ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو رہی ہے ۔ ان پر یہ مقدمہ 2007 میں ایمرجن

لشکر جھنگوی سربراہ کی ضمانت عرضی مسترد

لاہور ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی عدالت نے ممنوعہ لشکر جھانگوی جسے شیعہ برادری پر سلسلہ وار حملوں کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ، اُس کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ اسحاق نے جو برقراری امن عامہ آرڈیننس کے تحت صوبہ پنجاب کے ضلع بھاؤلپور میں گھر پر نظربند ہے ، انھوں نے دو کیسوں کے سلسلے میں لاہور

کویت پولیس ملازمین کیلئے داڑھی رکھنے پر پابندی

دبئی، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس حکام کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے انہیں پیشگی اجازت کے بغیر داڑھی رکھنے سے منع کر دیا ہے۔ کویتی معتمد داخلہ سلیمان الفہد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کرنے کا مقصد پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے۔ داڑھی رکھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ ع

خاتون انجینئر کی عصمت ریزی کے الزام میں آٹو اور کیاب ڈرائیورس گرفتار

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون سافٹ ویر انجینئر انوہیا کی عصمت ریزی و قتل کیس کے سلسلہ میں 9 آٹو اور کیاب ڈرائیورس کو حراست میں لے لیا۔ ممبئی پولیس کے ذرائع نے سیاست نیوز کو بتایا کہ4 جنوری کو کرسمس اور سال نو منانے کے بعد وہ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئی تھی لیکن وہ پراسرار طو

مالی پریشانی کاشکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شوہر کی بیماری کے اخراجات سے تنگ آکر مالی پریشانیوں کا شکار ایک بے بس خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ معین آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ ڈی جوتی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ جوتی ناگی ریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی۔ اس کے شوہر کی ص

آشنا سے جھگڑے کے بعد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے آشنا سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ سوروپا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ سائی رام نگر علاقہ کی خاتون سوروپا ایک تھیٹر میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ اپنے شوہر بدریا سے علحدگی کے بعد دو بچوں کے ہمراہ وہ سعیدآباد کے علاقہ میں رہنے لگی تھی۔

میڈیا اسلام کے خلاف جنگ میں فریق ‘ پاکستانی طالبان

اسلام آباد 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان نے میڈیا کے خلاف ایک فتوی جاری کیا ہے اور اسے ملک میں جاری تنازعہ کا ایک فریق رار دیتے ہوئے بعض صحافیوں اور پبلشرس کی ایک ہٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ روزنامہ ڈان نے نطلاع دی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے 2007 میں اپنے قیام کے

ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 38سالہ شیخ احمد جو چنچلگوڑہ علاقہ کے شیخ حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے وہ کل رات دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ز