لشکر جھنگوی سربراہ کی ضمانت عرضی مسترد

لاہور ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی عدالت نے ممنوعہ لشکر جھانگوی جسے شیعہ برادری پر سلسلہ وار حملوں کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ، اُس کے سربراہ ملک اسحاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ اسحاق نے جو برقراری امن عامہ آرڈیننس کے تحت صوبہ پنجاب کے ضلع بھاؤلپور میں گھر پر نظربند ہے ، انھوں نے دو کیسوں کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دی تھی ۔ وہ اگسٹ 2012 اور فبروری 2013 میں ضلع بھکڑ میں منعقدہ مذہبی اجتماعات کے دوران شیعوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے ملزم ہیں۔ ایک ڈیویژن بنچ نے کل اُن کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور انھیں راحت کیلئے سماعتی عدالت سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ۔

پاکستانی عدالت میں ممبئی حملہ کیس ملتوی
لاہور ۔ 23 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے جو 7 اشخاص بشمول لشکر طیبہ کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کے کیس کی سماعت کررہی ہے اُس نے سنوائی 29 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ یہ تمام ملزمین ممبئی حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق لاہور سے تقریباً 80 کیلومیٹر دور ضلع گجرانوالہ میں مسلم کمرشیل بینک کے ایک بینکر نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کل حلفیہ بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملزمین میں سے ایک نے رقمی لین دین کئے تھے ۔ وکلائے صفائی نے سوال کیا کہ یہ کس طرح ثابت کیا جاسکتا ہے کہ مبینہ ملزم کی رقمی معاملت کی کوئی مخصوص رقم دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کی گئی ۔ عدالت نے سماعت کو 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید خانگی گواہوں کیلئے سمن جاری کیا ۔