شین وارن آسٹریلین اسپنرس کو ٹریننگ دیں گے

ملبورن۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ آسٹریلیائی اسپنر شین وارن نے بطور اسپن کنسلٹنٹ کرکٹ آسٹریلیا سے معاہدہ کرلیا، وہ بنگلہ دیش میں منعقد شدنی آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسپنرس کو تربیت دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے وارن کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت

رائنا زخمی، تیسرے ونڈے میں شرکت غیریقینی

آکلینڈ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سریش رائنا نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور اہم مقابلے سے قبل آج نیٹ پراکٹس کے دوران اپنی کہنی زخمی کر بیٹھے ہیں اور تیسرے ونڈے میں ان کی شرکت غیریقینی ہوچکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے منیجر ڈاکٹر آر این بابا کے بموجب رائنا آج نیٹ میں اپنی بائیں کہنی زخمی کر بیٹھے ہیں

90سالہ مجاہد آزادی کی 60سالہ خاتون سے شادی

کوذی کوڈ۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 90سالہ مجاہد آزادی نے ایک 60سالہ آنگن واڑی ٹیچر سے شادی کرلی۔ اے ایس نارائن پلائی نے کہاکہ شادی کا مقصد وہ نہیں ہے جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔ میں کوئی نوجوان شخص نہیں ہوں اور نہ ہی اولادکا خواہشمند ۔ مسٹر پلائی آج بھی ایک فعال سماجی کارکن ہیں اور مختلف سماجی معاملات اور تنازعات کے خلاف لڑتے ہیں۔ ویسٹ ہل

کجریوال آئٹم گرل، مداری اور جوکر: اودھو ٹھاکرے

ممبئی۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے بھی عام آدمی پارٹی کے خلاف راگ الاپنے والوں میں شامل ہوگئے اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کو ’آئٹم گرل‘ مداری اور ’ جوکر‘ کہا ۔ پارٹی کے ترجمان اخبار ’’ سامنا‘‘ کے اداریئے میں تحریر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی سیاست میں کئی جوکروں کو ہم نے دیکھا، جس کی شروعات راج نارائن

یوم جمہوریہ سے قبل جموں و کشمیر میں سخت سیکیوریٹی

سرینگر۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوم جمہوریہ سے قبل جموں و کشمیر میں سیکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ وادی کے مشہور و معروف بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی زائد جمعیتوں کو شہر کے تمام حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی دہش

آسام میں کار بم دھماکہ، دو ہلاک

گوہاٹی۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے دیما ہاوساؤ ڈسٹرکٹ میں ایک کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ سات کیلو نامی علاقہ میں رونما ہوا جس کے بعد پولیس کو تباہ شدہ کار میں سے دو جلی ہوئی نعشیں ملیں۔ ایک پولیس عہدیدار کاکہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد بم کسی اور جگہ لے جارہے تھ

مسلم ووٹرس سے کجریوال کی اپیل، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مسلمانوں کو دہلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل پر مبنی پمفلیٹس کی تقسیم سے متعلق اروند کجریوال کے استدلال کو مسترد کردیا اور کہاکہ اِس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اُنھیں خبردار کیاکہ مستقبل میں انتخابی مہم کے دوران اِس ضمن میں احتیاط

اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون زیر علاج، حالت مستحکم

نئی دہلی؍سوری؍ کولکتہ ۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے بربھوم ڈسٹرکٹ میں ایک قبائیلی خاتون کی 13افراد کے ذریعہ اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے اور ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں ایک نوٹس بھی جاری کی ہے۔ جیسے ہی تین ججس کی بنچ نے چیف جسٹس پی ستھیا سیوم کی قیادت میں سماعت کا آغاز کیا، اس واقعہ پر بنچ بھی

سومناتھ بھارتی کا آدھی رات کا دھاوا ، ثبوتوں کی بنیاد پر

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر قانون دہلی سومناتھ بھارتی کی آدھی رات کے دھاوے میں شرکت پر برطرفی کے مطالبوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ چنانچہ عام آدمی پارٹی نے اُن کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ منشیات اور جسم فروشی کے ریاکٹ کے بارے میں چند ثبوت حاصل ہونے کے بعد آدھی رات کے وقت یہ دھاوا کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے قائد یوگیندر یاد

ذیابطیس پر نئی تحقیق پر حیرت انگیز انکشاف

ٹورنٹو۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جیسا کہ اس کالم میں بارہا کہا جاچکا ہے کہ سائنس اور صحت کے شعبوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں نئی نئی تحقیق ہوتی رہتی ہے۔ تازہ ترین تحقیق ذیابیطس کے ٹائپ 2پر کی جارہی ہے اور تحقیق کرنے والے سائنسدانوں میں ایک ہندوستانی نژاد سائنسداں بھی شامل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی بیوی یا شوہرذیابیطس سے متاثر ہ

تلنگانہ بل پر مباحث کیلئے مہلت میں 30 جنوری تک توسیع

نئی دہلی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج آندھرا پردیش اسمبلی کو مزید سات دن کے ساتھ 30 جنوری تک مسودہ تلنگانہ بل پر مباحث کی مہلت دیدی ہے اور 30 جنوری تک یہ بل مرکز کو واپس کردینے کو کہا ہے ۔ مرکز نے یہ بل پارلیمنٹ کے مجوزہ اجلاس میں جو 5 فبروری سے شروع ہونے والا ہے ‘ پیش کرنے کا عہد کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت

میانمار میں 40 مسلمانوں کا قتل عام‘حکومت تماشائی

یانگون ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بدھ راہبوں نے مسلمانوں کو پھر ایک مرتبہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور گزشتہ ہفتہ مغربی میانمار میں مسلح افراد نے ایک دیہات میں گھس کر مسلمانوں کو بری طرح زدوکوب کیا اور تقریباً 40 افراد کو ہلاک کردیا ۔ یہ لوگ چاقوؤں اور دیگر اسلحہ سے لیس تھے ۔ مقامی ذرائع اور نیٹ ورک کے ذریعہ مصدقہ طور پر انسانی ح

سومناتھ بھارتی کو عام آدمی پارٹی کی بھرپور تائید

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے متنازعہ وزیر قانون سومناتھ بھارتی پر نصف شب کو کئے گئے دھاوے کے سلسلے میں تنقیدوں اور برطرفی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور تائید کی ہے ۔ پارٹی نے ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل جوڈیشیل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال

ارکان پارلیمنٹ منتخب کریں تو وزارت عظمی سنبھالنے پر غور

امیٹھی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت عظمی امیدوار بنانے کانگریس ورکرس کے مسلسل اصرارکے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ اگر پارٹی مرکز میں برسر اقتدار آجائے اور منتخب ارکان پارلیمنٹ انہیں اس عہدہ کیلئے منتخب کریں تو وہ یقینی طور پر اس پر غور کریں گے ۔ راہول گاندھی نے حلقہ امیٹھی کے اپنے دو روزہ دورہ کے آخری دن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئ

ایران نیوکلیر ہتھیار نہیں چاہتا عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت

ڈاؤس۔ /23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایران نے متنازعہ نیوکلیر پروگرام پر اندیشوں کو دور کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کو اس ملک کے دورہ اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ۔ مغربی ممالک کے ساتھ باہمی روابط استوار کرنے کی کوشش کے طور پر صدر ایران حسن روحانی نے آج دوستی اور پرامن بقائے باہم کا پیام پہونچایا ۔ انہوں نے