ذیابطیس پر نئی تحقیق پر حیرت انگیز انکشاف

ٹورنٹو۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جیسا کہ اس کالم میں بارہا کہا جاچکا ہے کہ سائنس اور صحت کے شعبوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں نئی نئی تحقیق ہوتی رہتی ہے۔ تازہ ترین تحقیق ذیابیطس کے ٹائپ 2پر کی جارہی ہے اور تحقیق کرنے والے سائنسدانوں میں ایک ہندوستانی نژاد سائنسداں بھی شامل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی بیوی یا شوہرذیابیطس سے متاثر ہیں تو پھر آپ بھی ہوشیار ہوجایئے کیونکہ آپ کو بھی ذیابیطس ٹائپ 2 لاحق ہوسکتا ہے۔ محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی کے شوہر یا بیوی کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے تو ان کے پارٹنر کو بھی ذیابیطس کے ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کے26فیصد امکانات ہیں۔ میک گل یونیورسٹی ہیلت سنٹر (MUHC) جو مونتیریال میں واقع ہے،

نے متعدد مشترکہ اسٹڈیز کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ میاں یا بیوی ذیابیطس ٹائپ۔2 سے متاثر ہونے کے خطرہ سے دوچار رہتے ہیں۔ MUHC کے ایک اسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ اگر بیوی ذیابیطس کے مرض میں مبتلاء ہے تو شوہر کو اور اگر شوہر ذیابیطس کے مرض میں مبتلاء ہے تو بیوی کے 26فیصد ذیابیطس ٹائپ۔2 لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ محقیقین نے خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کیونکہ مریضوں کی بھی ایک خاندانی تاریخ ہوتی ہے اور خصوصی طور پر ذیابیطس کے مریض سے بات کرتے ہوئے ہم اس کی خاندانی تاریخ ضرور پوچھتے ہیں کہ آیا ان کے والد، والدہ، نانا، نانی، دادا، دادی، چچا، چچی اور دیگر رشتہ داروں میں کبھی کوئی ذیابیطس جیسی بیماری میں مبتلا رہا ہے یا نہیں؟۔