شراب اور منشیات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

جگتیال۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین پر ظلم اور جرائم کی روک تھام کیلئے نشیلی چیزوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی ضروری ہے۔ حکومت سے شراب بند کرنے کا ویلفیر پارٹی آف انڈیا جگتیال نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے آج سب کلکٹر آفس کے روبرو پارٹی کے جھنڈوں تلے زبردست دھرنا منظم کیا۔ بعدازاں سب کلکٹر سریکیش بی لٹکر سے ملاقات کرتے ہوئے

دفعہ 371 پر بہت جلد عمل آوری

بیدر۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو خصوصی موقف فراہم کرنے دفعہ 371 پر جلد عمل آوری ہوگی جس کیلئے حیدرآباد کرناٹک علاقائی ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ قمرالاسلام ریاستی وزیر کو اس کا چیرمین نامزد کیا گیا ہے جس سے علاقہ کے عوام کو تعلیم، ملازمت اور دیگر شعبہ جات میں ریزرویشن حاصل ہوگا۔ ضلع انچارج وزیر شریمتی

دستور میں تمام طبقات کو حقوق کی آزادی

نندی پیٹ۔ 28 جنوری (ای میل) مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹھ میں شہیدان وطن بلالحاظ مذہب و ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مسلم نوجوان نسل کو علماء اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف کروانے کی غرض سے یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ایک پروگرام بعنوان ’’آزادی ہندوستان میں مسلمانوں کا کردار‘‘ منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا سید ولی اللہ قاس

اسٹالن کی اندرون تین ماہ موت ہوجائے گی: الاگیری

چینائی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی اپنے بڑے بیٹے الاگیری سے بہت زیادہ ناراض معلوم ہوتے ہیں کیونکہ انہیں حالیہ دنوں میں معطل بھی کیا گیا ہے۔ڈی ایم کے سربراہ نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الاگیری نے خود اپنے چھوٹے بھائی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی جو شاید ہمارے سماج میں کسی کو بھی پسند نہیں آئے گی۔ اپنے

جموں میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عام زندگی درہم برہم

جموں۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) جموں ٹرانسپورٹرس کی عام ہڑتال کے بعد عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ ٹرانسپورٹرس مسافر کرایوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آل جموں اینڈ کشمیر پاسنجر ٹرانسپورٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ تمام گاڑیاں بشمول بس، ٹیکسیاں اور آٹو رکشا سڑکوں سے غائب ہوگئے اوری

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب

پٹنہ 28 جنوری (پی ٹی آئی) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے 30 جنوری کو کشن گنج میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ریاستی حکومت کو مدعو نہ کئے جانے پر مرکز کی سخت مذمت کی ہے اور کہاکہ یو پی اے حکومت نے ایسا کرتے ہوئے ایک غلط مثال قائم کی ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی توقع ہے کہ کشن گنج کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر کی تع

مودی کو روکنے کیلئے مسلمان متحد ہوجائیں: اعظم خان

لکھنو 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج کہاکہ مسلمانوں کے ووٹوں کی تقسیم کے لئے بہت بڑی سازش کی جارہی ہے اور اُنھوں نے مسلم برادری پر زور دیا کہ وہ نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے سے روکنے کے لئے آپس میں متحد ہوجائیں۔ محمد اعظم خان نے مدرسہ منیجرس اور پرنسپالس کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

یو پی کے سرکاری افسروں کو اکھلیشیادوکا انتباہ

لکھنؤ۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج ریاست کے سرکاری اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے سکاری کام کاج اپنے فرائض منصبی میں کسی قسم کی کوتاہی یا ٹال مٹول کی کوشش کی اور وقت پر دفتر میں بیٹھنے میں انا کانی، لنچ کے اوقات میں دفتر میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے بجائے اپنے گھروں میں لنچ کرنے پر ایسے ت

اتر پردیش اقلیتی کمیشن کی تشکیل کیلئے اکھیلیش حکومت کو مزیددو مہینے درکار

لکھنؤ۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کئے جانے کے معاملہ میں آج ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود نے الہ آباد ہائی کورٹ لکھنؤ بنچ کو ایک درخواست دی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو یو پی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کیلئے مزید دو مہینے کا وقت دے۔ چونکہ جو بھی الہ آباد ہائی کورٹ کے وکل

ملک میں تبدیلی کیلئے نوجوانوں میں غیرمعمولی صلاحیت

نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ ملک میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ہندوستانی نوجوانوں میں غیرمعمولی اُمنگ و صلاحیتیں موجود ہیں۔ سماج و سیاست کی ہیئت ترکیبی میں حصہ لینے کیلئے آمادہ و تیار ہیں جو اپنی اُمنگوں کے مطابق مختلف تقاضوں کا جواب دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ یہ ایک بیدار مغز، باشع

کانگریس 1984,1989 ء کے فسادات کی ذمہ دار

پٹنہ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج یہاں کہاکہ مرکز میں برسر اقتدار کانگریس 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کی ذمہ دار تھی اور 1989 ء کے دوران بہار میں برسر اقتدار کانگریس حکومت بھاگلپور فسادات کی ذمہ دار تھی جبکہ 2002 ء کے دوران ہوئے گجرات فسادات کے لئے بی جے پی حکومت جوابدہ ہے۔ مسٹر نتیش کمار نے کہاکہ یہ تمام فسادات

ترون تیج پال کے خلاف 5 فروری تک فرد جرم عائد کی جائے گی

پنجی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) تہلکہ کے بانی ترون تیج پال کے خلاف جنسی ہراسانی معاملہ میں فرد جرم آئندہ ہفتہ عائد کی جائے گی۔ کرائم برانچ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں اور فرد جرم کا ادخال 5فبروری تک ہوگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ تہلکہ میگزین میں برسر کار سابق خاتون

نوزائیدہ بچوں کی صحت، ماں کے دودھ میں مضمر

لندن۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) اکثر مائیں اپنی اولاد کو اپنے پستانوں کا دودھ پلانے سے گریز کرتی ہیں اور پھر بعدمیں یہ شکایت بھی کرتی ہیں کہ ہمارا بچہ یا بچی ماں باپ سے محبت نہیں کرتا۔ سائنسی اُصول سے قطع نظر، ماں کو اولاد سے جوڑنے کیلئے ماں کا دودھ سب سے زیادہ اہم رول ادا کرتا ہے۔ البتہ اگر مائیں اپنی اولاد کو دودھ پلانے کے وقفہ میں ت

’’ گناہوں کا دیوتا‘‘ کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا تھا: جتیندر

ممبئی۔/28جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کے جمپنگ جیک کہلائے جانے والے اداکار جتیندر آج کل فلمی پردے پر نظر نہیں آتے لیکن ایک زمانہ تھا کہ بالی ووڈ میں ان کا طوطی بولتا تھا۔ یہ بات نہیں کہ پروڈیوسرس انہیں اپنی فلموں میں لینا نہیں چاہتے بلکہ خود جتیندر کے انکار کی وجہ سے پروڈیوسرس کو آج بھی مایوس ہوناپڑتا ہے۔ آنجہانی سنجیو کمار ک

فیشن نام ہے تبدیلی کا

فل ائیر رنگز :کان میں پہنی جانے والی یہ بالیاں جنگل کی آگ کی مانند تیزی کے ساتھ فیشن کی دنیا پر چھارہی ہے ۔ ان بالیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ انہیں پورے کان کے گرد پہنا جاتا ہے اور یہ کان کی لو کے گرد ایک حلقہ سا بنالیتی ہیں ۔ فل ائیر رنگز کے بے شمار ڈیزائن مارکٹ میں موجود اور نت نئے ڈیزائنوں کے باعث یہ بہت ورسٹائل ثابت ہورہی ہے ۔ یہاں یہ بتا