TEACHERS POST IN J N V

ایم اے حمید

حکومت ہند کے وزارت فروغ انسانی وسائل MHRD کے تحت ملک بھر میں رہائشی نوعیت کے اسکولس چلائے جارہے ہیں جو ہر ریاست کے ہر ضلع میں سوائے ٹاملناڈو کے قائم ہیں یہ اسکولس JNV جواہر نودیہ دویالیہ کے نام سے چلتے ہیں جس کیلئے ایک خود مختار سوسائٹی نودیہ دویالیہ سمیتی ہے جو ان تمام اسکولس کی نگرانی کرتا ہے ۔ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ان اقامتی نوعیت کے اسکولس میں دس مختلف مضامین کیلئے PGT پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس کی 514 جائیدادوں پر اور 5 مختلف مضامین کے TGT ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کی 423 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن فارم طلب کئے گئے ہیں ۔

فارم آن لائن داخل کریں
فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے امیدوار نودیہ ودیالیہ سمیتی کے ویب سائیٹ پر Recruitment of Teachers in NVS-2014 کو لنک کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کریں ۔ www.navodaya.nic.in ۔

جائیدادوں کی مضمون واری تعداد
جواہر نودیہ ودیالیہ مخلوط تعلیم کے سینئر سکنڈری (10+2) سطح کی تعلیم فراہم کرنے والے ہمہ وقتی نوعیت کے رہائشی اسکولس ہے جو ہر ضلع میں ایک ہے اور اس میں 70 تا 75 فیصد دیہی علاقہ جات کے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ ملک بھر میں اس وقت 588 نودیہ ودیالیہ ( اسکولس ) قائم ہیں ۔ اساتذہ کے فرائض میں نہ صرف تدریس شامل ہے بلکہ اس کے ساتھ اقامتی / بورڈنگ اسکولس میں طلبہ کے ساتھ رہتے ہوئے ان کی نگرانی کرنا اور ان کی ہمہ وقتی رہنمائی کرنا شامل ہے ۔ ان اسکولس میں 1/3 فیصد لڑکیوں کیلئے تحفظات زمرہ میں مختص رہتا ہے ۔ اسی طرح خاتون امیدواروں کیلئے بھی شعبہ تدریس سے وابستہ ہے ، شاندار مواقع ہیں ۔

PGT پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت / اہلیت
PGT پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس پوسٹ کیلئے پے اسکیل 9300 تا 34800 روپئے ہے ۔ عمر کی حد 40 سال تک مقرر ہے ۔ 10 مضامین کیلئے امیدوار متعلقہ مضمون سے ماسٹر ڈگری کم از کم 50 فیصد یا زائد نشانات سے کامیاب کرنا ضرور ہے جیسے بیالوجی ، کیمسٹری کیلئے M.SC اور انگلش ، تاریخ کیلئے M.A متعلقہ مضمون سے 50 فیصد یا زائد نشانات سے کامیاب ہو ۔ اس کے علاوہ B.Ed کامیاب ہو اور کسی مسلمہ اسکول میں TGT کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔

TGT ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس
TGT ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کیلئے پانچ مضامین انگلش کی 88 ، ہندی 65 ، میاتھس 179 ، سائنس 53 اور سوشیل اسٹڈیز 38 جملہ 423 ہیں ۔ اس زمرہ کا پے اسکیل 9300-34800 روپئے معہ گریڈ پے 4000 روپئے ہے عمر زائد از 35 سال ہے اس سے زائد نہ ہو ۔ متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیابی کے بعد ساتھ B.Ed یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہو ۔ انگلش یا ہندی میں مہارت یا ٹیچرس کا اہلیتی امتحان CTET Central Teachers Eligibility Test جو CBSE منعقد کرتا ہے کامیاب کرنا ہوگا ۔ ریذیڈیشنل اسکول میں تجربہ رکھنے والے اور کمپیوٹر نالج رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ TGT پوسٹ کیلئے ریاضی ، سائنس اور سوشیل اسٹڈیز کیلئے تعلیمی قابلیت / اہلیت متعلقہ مضمون ڈگری سطح پر تینوں سال یا دو سال پڑھنے کی شرط رکھی گئی ہے اس طرح امیدوار تعلیمی قابلیت ، اہلیت کو دیکھتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں۔

انتخاب ذریعہ تحریری امتحان و انٹرویو
حیدرآباد ۔ امتحانی مرکز
انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا اس کیلئے ملک کے اہم شہروں میں امتحانی مراکز بنائے جارہے ہیں اور شہر کا کوڈ دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد بھی امتحانی مرکز ہے اس کا سنٹر کوڈ 20 ہے اس کے بعد انٹرویو رہے گا ۔

PGT اور TGT کیلئے مشترکہ پرچہ
PGT اور TGT پوسٹ کیلئے آبجیکوٹائپ نوعیت کے سوالات کا پرچہ مشترکہ ہوگا جس کے نشانات 200 ہیں اور وقت ڈھائی گھنٹہ دیا گیا ۔ یہ پرچہ جنرل انگلش / ہندی 40-20+20 ، جنرل اورینس 30 ، عام ذہنی رحجان ابتدائی ریاضی 30 ہے ۔ تدریسی رحجان 20 ، متعلقہ مضمون 80 ۔ یہ امتحان 27 اپریل کو رکھا گیا ہے اور آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 فبروری مقرر ہے ۔

TET اور DSC کے ماڈل پیپرس اردو میں کتابی شکل کی اشاعت
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹٹ TET اور اس کے بعد ٹیچرس کے تقررات کے امتحان DSC کے سوالی پرچوں کے مناسبت سے ماڈل پیپرس کو اردو میں کتابی شکل میں شائع کی گئی ہے ۔ اس سے ڈی ایڈ ، بی ایڈ امیدواروں کو سوالات کو سمجھنے اور اس نوعیت کے سوالات بن کر تیاری کرنے میں کافی مدد ملے گی یہ ماڈل پیپرس کی کتاب جس کی قیمت 60 روپئے ہے ۔ رعایتی قیمت 50 روپئے ہیں 31 جنوری تک دفتر سیاست سے صبح دس تا 5 بجے دن حاصل کرسکتے ہیں ۔