فیشن نام ہے تبدیلی کا

فل ائیر رنگز :کان میں پہنی جانے والی یہ بالیاں جنگل کی آگ کی مانند تیزی کے ساتھ فیشن کی دنیا پر چھارہی ہے ۔ ان بالیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ انہیں پورے کان کے گرد پہنا جاتا ہے اور یہ کان کی لو کے گرد ایک حلقہ سا بنالیتی ہیں ۔ فل ائیر رنگز کے بے شمار ڈیزائن مارکٹ میں موجود اور نت نئے ڈیزائنوں کے باعث یہ بہت ورسٹائل ثابت ہورہی ہے ۔ یہاں یہ بتانا بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ پوری بالیوں کا یہ فیشن بہت پرانا ہے او ریہ فیشن کئی دہائیوں کے بعد بڑی کامیابی کے ساتھ واپس آیا ہے ۔ لہذا اب یہ آپ کی پسند پرمنحصرہے کہ فل ائیر رنگز کے روایتی ڈیزائنوں کو اپناتی ہیں یا ماڈرن انداز منتخب کرتی ہیں لیکن ایک بات طئے ہے کہ ان کی بدولت آپ کے ملبوسات کی سج دھج کچھ اور بڑھ جائے گی ۔ ہاں اگر آپ چاہیں تو آپ کان کی لو پر بھی یہ بالی پہن سکتی ہیں ۔

شارٹ کرلی بال : ہمارے ہاں کی لڑکیاں عام طور پر لمبے بال رکھنا پسند کرتی ہیں اور کچھ عرصے سے لمبے بالوں کا فیشن بھی ہے ۔ لیکن اب فیشن بدل رہا ہے اور لمبے اسٹریٹ بالوں کے بجائے چھوٹے اور کرلی بال لڑکیوں کی پسندیدگی حاصل کر رہے ہیں ۔ لہذا کیوں نہ آپ کو یہ انداز اپناکر دکھائیں جب کوئی فیشن مقبولیت پاتاہے ۔ تو پھر وہ سب سے زیادہ سجتا ہے ۔ اس کے علاوہ عام خیال میں کرلی بالوں کوسنبھالنا اور سنوارنا مشکل نہیں آپ اگر اپنے بالوں کو مستقل طور پرکرلی کروانا چاہیں تو جب چاہیں کہیں جانے سے پہلے بالوں میں رولرز لگاکر یا کرلنگ آئیرن کی مدد سے ان میں لہریں ڈال لیں ۔ آپ کیلئے اس سے بہتر اور جھٹ پٹ میک اپ اور کوئی نہیں ہوسکتا ۔

لمبے اور گھیردار فراکس : یوں تو لمبی قمیصیں اور فراکس گذشتہ تین سالوں سے فیشن میں بہت ہیں لیکن آج کل بطور خاص گھیردار اور فلورلینتھ یعنی پاؤں تک آنے والے ڈریسرز فیشن کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔ حتی کہ ماڈرن ڈریسرز میں بھی ان دنوں شارٹ ڈریسرز کے بجائے زیادہ لمبائی والے ملبوسات کا تو کیا ہی کہنا ہے ۔ کیونکہ جب لڑکیاں انہیں زیب تین کرتی ہیں تو ان کی شان ہی کچھ اور ہوتی ہے ۔

دو اسٹریپ والے فیشن : اونچی ایڑی والے سینڈلز میں ایک سے ایک نت نئے اور دلکش ڈیزائن آئے دن متعارف ہوتے اور لڑکیوں کا دل للچاتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ سینڈل کے جس ڈیزائن نے فیشن کی سند پائی ہے وہ انتہائی سادہ اور دو فیتوں والے سینڈل ہیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ڈیزائن کی نزاکت اور نفاست کے سبب یہ لڑکیوں کے پیروں میں سجتے ہیں تاہم اگر کسی کے پاؤں کا پنجہ قدر ے چوڑا ہوتو اسے نازک فیتوں والے سینڈلز کے بجائے اپنے لئے چوڑے فیتوں والے سینڈلز خریدنے چاہئیں ۔