چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر مارگرانے کی دھمکی کی تحقیقات

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش پولیس نے کریم نگر کے کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کے خلاف از خود ایک مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوںنے مبینہ طور پر کہا تھاکہ وہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے ہیلی کاپٹر کو گولی مار کر گرا دیں گے ۔ ڈی آئی جی ( کریم نگر رینج ) آر بی نائیک نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ کریم نگر ٹاون II پو

اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے مرحلہ کا طوفانی خیز آغاز

حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے مرحلہ کا آغاز بھی ہنگامہ آرائیوں کے ساتھ ہوا اور بغیر کسی کام کاج کے اسمبلی اجلاس کل تک کیلٹئے ملتوی کردیا گیا ۔ صبح جب 9 بجے اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوا تب اسپیکر اسمبلی نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا جس کے ساتھ ہی وائی ایس آر کانگریس و تلگودیشم پارٹی کے متحدہ آندھر

ملک کیلئے مودی نہیں ، کانگریس کی حکمرانی اصل المیہ : تلگودیشم

نئی دہلی /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ پر ’’رشوت ستانی ‘‘کا تحفظ کرنے کا الزام عائد کیا اور ان کی پریس کانفرنس کو اپنی حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی کوشش قرار دیا ۔ تلگودیشم پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ناما ناگیشور نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ، رشوت ست

جسٹس گوپال کرشنا صارفین کمشنر کے نئے صدرنشین مقرر

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ٹیح گوپال کرشنا کو صارفین کی شکایت کے الزام سے متعلق کمیشن کے نئے صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ وہ پانچ سال یا اپنی عمر 67 سال ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے ۔

تقسیم کے خلاف سیما آندھرا ارکان پارلیمنٹ کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد /3 جنوری ( آئی این این ) سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ نے مرکز سے آندھراپردیش کی تقسیم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اندرا پارک پر آج سے 36 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ یہ ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال ، جی وی ہرش کمار اور سبم ہری نے اپنے حامیوں کے ساتھ اندرا پارک کے دھرنا چوک پر ہڑتال کا آ

ایکریسٹ میں خاتون سائنسداں کو ہراسانی کی شکایت

حیدرآباد /3 جنوری ( پی ٹی آئی ) شہر کے مضافات میں زرعی فصلوں کی تحقیق کے ایک بین الاقوامی ادارے سے وابستہ خاتون سائنسداں نے کام کے مقام پر اپنے ایک سینئر ساتھی کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی اور اس ادارے کو قانونی نوٹس روانہ کی گئی ہے ۔ ایکریسیٹ کی خاتون سائنسداں درگا ( نام تبدیل ) نے الزام عائد کیا کہ یہ ادارہ اس مسئلہ کو چھپا

تلنگانہ عوام کے فیصلہ پر وزارت سے استعفیٰ ، عوام کی عزت نفس کا سوال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : وزارت سے مستعفی ہونے والے مسٹر سریدھر بابو نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے ہر توہین کو برداشت کیا گیا تاہم چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے تشکیل تلنگانہ کو روکنے کے لیے انہیں امور مقننہ کی ذمہ داریوں سے علحدہ کیا اور کابینی قلمدان تبدیل کردیا ۔ آج

ادارہ انیس الغربا نامپلی کی علی منزل فتح میدان منتقلی کا امکان!

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : انیس الغرباء یتیم خانہ کا شمار شہر کے انتہائی قدیم ترین یتیم خانوں میں ہوتا ہے ۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے بالکل قریب واقع اس یتیم خانہ میں پہلے یتیم و یسر لڑکے و لڑکیوں کی کثیر تعداد رہا کرتی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ حالیہ برسوں میں وقف بورڈ نے اس یتیم خانہ کی عمارت اور وہاں مقیم بچوں کی نگہداشت پر توجہ مرکوز نہیں

سریدھر بابو کا استعفیٰ کانگریس قائدین میں تائید و تنقید کا موضوع

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی کے احاطے میں ریاستی وزراء مسٹر ٹی جی وینکٹیش اور ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر کے درمیان تیکھی نوک جھونک ہوگئی ۔ ٹی جی وینکٹیش نے تلنگانہ کے وزراء کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ۔ ناگیندر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم استعفیٰ دے دیں تو تمہیں چلر فروش دوکانات لگاتے ہوئے گذارا کرنا پڑ

مودی کے خلاف منموہن کے ریمارکس پر بی جے پی چراغ پا

نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے اس ریمارک پر کہ اگر نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بن جائیں تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا بی جے پی چراغ پا ہوگئی ہے ۔ پارٹی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو چاہئے کہ وہ آنجہانی راجیو گاندھی کیلئے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کریں جن کے دور حکومت میں دہلی میں

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز ) حیات نگر اور چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ جگدیش جو پیشہ سے آرٹسٹ تھا یکم جنوری کے دن سانگھی نگر سے کوئیڈا کی جانب جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ملیش جو پیشہ سے لیبر تھا مل

کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار نہیں ملے گا ۔ اے بی بردھن

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کمیونسٹ رہنما اے بی بردھن نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یا کانگریس کو اقتدار حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں اور بائیں بازو جماعتوں کیلئے سیاسی گنجائش موجود ہے کہ وہ حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ انتخابات کے بعد کانگریس اور بی جے پی اکثریت حاص

ٹولی چوکی میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز )ٹولی چوکی کے علاقہ راگھو کالونی میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ٹرانسکو کے اے ای کی مجرمانہ غفلت اور مبینہ لاپرواہی کے سبب 28 سالہ منصور بن حمید ہلاک ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد اور برقی کے عارضی ملازمین نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ انسپکٹر گولگنڈہ سید نعیم

داشتہ کی مدد سے خاتون نذر آتش

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز )ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ کندرگ پولیس حدود میں ایک شخص نے اپنی داشتہ کے ہمراہ بیوی کو زندہ جلا دیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئی اس واردات نے کندرگ کے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی جہاں سرینواس نامی شخص نے اپنی 22 سالہ بیوی رما دیوی کو زندہ جلا دیا ۔ رما دیوی اور سرینواس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور اس سال کے دوران

رین بازار میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رین بازار کے علاقہ میں واقعہ نظام ہوٹل کے قریب یہ واردات پیش آئی جس میں 33 سالہ محمد بشیر الدین ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بشیر الدین پر آپسی خصومت کے تحت حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے حملہ آوروں کی ش