سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز ) حیات نگر اور چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ جگدیش جو پیشہ سے آرٹسٹ تھا یکم جنوری کے دن سانگھی نگر سے کوئیڈا کی جانب جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ملیش جو پیشہ سے لیبر تھا ملکا پور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔

کل وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔