داشتہ کی مدد سے خاتون نذر آتش

حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز )ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ کندرگ پولیس حدود میں ایک شخص نے اپنی داشتہ کے ہمراہ بیوی کو زندہ جلا دیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئی اس واردات نے کندرگ کے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی جہاں سرینواس نامی شخص نے اپنی 22 سالہ بیوی رما دیوی کو زندہ جلا دیا ۔ رما دیوی اور سرینواس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور اس سال کے دوران رما دیوی کے والد کی مجبوری کے سبب اس کو جہیز کیلئے چار مرتبہ مائیکے روانہ کردیا گیا تھا تاہم رما دیوی کے والدین کی درخواست پر اس کے سسرال والے راضی ہوگئے تھے اس خاتون کے شوہر کے ایک خاتون منجولہ سے نا جائز تعلقات تھے اور 31 ڈسمبر کی رات سال نو تقریب منانے کیلئے سرینواس اپنی داشتہ کو گھر لے آیا جس پر رما دیوی نے اعتراض کیا اور بحت و تکرار ہوئی اس دوران سرینواس اور داشتہ نے رما دیوی کو زندہ جلا دیا اور اس کی نعش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔