کانگریس سیکولر جماعت، پارٹی میں چند فرقہ پرست قائدین موجود

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر و جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد فریدالدین نے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے مگر اس میں چند فرقہ پرست ذہن رکھنے والے قائدین موجود ہیں سوائے 1994ء کے عام انتخابات کے تمام انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس کا ساتھ دیا ہے۔ گاندھی بھون میں منعقدہ اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے

تلنگانہ بل پر مباحث میں سیما آندھرا قائدین کی رکاوٹ پر اظہار افسوس

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے پارٹی فلور لیڈر ای راجندر کی قیادت میں اسپیکر اسمبلی این منوہر سے ملاقات کی اور اسمبلی کی کارروائی میں سیما آندھرا ارکان کی جانب سے مسلسل رکاوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے خواہش کی کہ وہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2013ء کے مسودہ پر مباحث کو یقینی ب

اقلیتی طلبہ کے اقامتی اسکولس کیلئے رقمی منظوری

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی طلبہ کے 12اقامتی اسکولس کی نگہداشت کیلئے 4کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج ایک ترمیمی جی او جاری کیا۔ یکم اپریل 2013ء کو آندھرا پردیش اسٹیٹ کرسچین مائناریٹیز فینانس کارپوریشن اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کو 10کروڑ 63لاکھ 75ہزار روپئے جاری

تقسیم ریاست عام انتخابات تک ناممکن

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) اے پی این جی اوز کے صدر اشوک بابو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے عام انتخابات متحدہ آندھرا پردیش میں ہوں گے اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل عام انتخابات تک ممکن نہیں ہے۔ اشوک بابو نے آج اندرا پارک پہنچ کر سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے کانگریسی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی جو متحدہ آندھرا کے حق میں گزشتہ دو دن سے ب

سیما آندھرا قائدین کے موقف میں نرمی، کل سے تلنگانہ پر مباحث کا آغاز متوقع

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سیما آندھرا ارکان کے موقف میں بتدریج نرمی دیکھی جارہی ہے اور وہ بل پر مباحث کے آغاز پر آمادہ ہیں۔ توقع ہے کہ پیر کے دن ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں بل پر مباحث کا آغاز ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ 9ڈسمبر کو شروع ہوئے اسمبلی اجلاس کے بعد سے مسلسل 10دن ت

اسپیکر این منوہر پر سیما آندھرا کے حامی ہونے کا الزام

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے اسپیکر این منوہر پر سیما آندھرا کے حامی ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این منوہر اسمبلی کی کارروائی چلانے میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مسودہ بل پر اسمبلی میں مباحث کو یقینی بنانے کیلئے اسپیکر

شہبازاحمد خاں تلگودیشم اقلیتی سیل حیدرآباد کے پھر صدر مقرر

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے حیدرآباد کیلئے اقلیتی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اس مرتبہ بھی پارٹی قیادت نے شہر کے حرکیاتی قائد شہباز احمد خان کو اقلیتی سیل حیدرآباد کا صدر مقرر کیا ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہیکہ وہ گذشتہ 6 برسوں سے صدر تلگودیشم اقلیتی سیل ضلع حیدرآباد پر فائز کئے جاتے رہے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں 24 ن

نریندر مودی کا ایجنڈہ خوابوں کے ساتھ چکناچور

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) صدر اے آئی سی سی اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر خورشید احمد سعید نے کہا کہ رابطہ کا فقدان اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے مرکز کی اسکیمات پوری طرح عوام کے درمیان نہیں پہنچ پائی ہیں۔ نریندر مودی کا ایجنڈہ اس کے خوابوں کے ساتھ چکناچور ہوجائے گا۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس

Categories زمرے کے بغیر

اردواکیڈیمی اے پی کی کارکردگی دیگر اداروں کے مقابلے شاندار

حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز )وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے آج شام کل ہند صنعتی نمائش میں اردو اکیڈیمی کے اسٹال کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ،سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور ، منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن ہاشم شریف ، منیجنگ ڈائرکٹر کرسچن فینانس کارپوریشن اوم

کاروان میں غیرآباد قطب شاہی مسجد برسوں بعد آباد

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) مسلمان اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ غیروں کے دل آسانی سے فتح کرسکتے ہیں۔ ہمارے برادران وطن اچھی طرح جانتے ہیں کہ مسلمان امن پسند، رحمدل، دوسروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے والے اور انسانیت نواز اور بامروت ہوتے ہیں لیکن چند مٹھی بھر عناصر دو فرقوں میں نفرت کی دیوار کھڑی کرتے ہوئے اپنے مفادات کی تکمیل کرلیتے ہ

بھینسہ میں امن کے ستون کی تعمیر کا منصوبہ

بھینسہ 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کی امن کی فضاء کی برقراری کیلئے ڈی ایس پی بھینسہ مسٹر آر گریدھر کی صدارت میں بھینسہ پولیس اسٹیشن میں ایک امن اجلاس منعقد کیا گیا جس کا مقصد بھینسہ شہر کے تمام شہریوں کے تعاون سے شہر کے اہم مقام پر ایک امن کا ستون تعمیر کرنا جس میں بھینسہ شہر کا ہر فرد صرف ایک روپیہ تعاون دے اور عطیہ کے ذریع

مجھے ہندوستان میں گرفتار نہیں کیا گیا : عبدالکریم ٹنڈا

نئی دہلی ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے سرکردہ بم ساز عبد الکریم ٹنڈا نے آج یہاں ایک عدالت میں دعویٰ کیا کہ اسے ہندوستان میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ دہلی پولیس نے نیپال سے ’’پکڑا‘‘ اور یہ استدعا کی کہ پولیس کو اُس کے خلاف زیر تصفیہ کیسوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ٹنڈا اُن 20 دہشت گردوں میں سے ہے جن کی ہندوستان نے 26

سنٹرل یونیورسٹی کرناٹک کو مستقل آبی سربراہی ضروری

گلبرگہ 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ الحاج قمر الاسلام نے کہا ہے کہ موضع گرگنچی تعلقہ الند ضلع گلبرگہ میں واقع سنٹرل یونیورسٹی کرناٹک کو مستقل طور پر سربراہی آب کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اس یونیورسٹی کیلئے سربراہی آب کا ایک مستقل ذریعہ تلاش کرنا ضروری ہے کیونکہ موجودہ سربراہ

بیدر میں سردار جوگا سنگھ شہید کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

بیدر 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) احاطہ گردوارہ نانک جھرہ صاحب بیدر میں پنتھ رتن سری سردار جوگا سنگھ شہید کی یوم پیدائش تقریب روایتی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر احاطہ گردوارہ پر کیرتن اور اکھنڈ پاٹ کی سماپتی کے بعد جوگا سنگھ میموریل پارک پر دعائیہ اجتماع منعقد ہوا سردار ہرپالی سنگھ ہیڈ گرنتی نے ارواس

گوا میں عمارت منہدم ، 14 ہلاک ، کئی افراد ملبہ میں پھنس گئے

کناکونا ( گوا ) ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گوا کے دارالحکومت پاناجی سے تقریبا 60 کیلو میٹر دور کناکونا میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 14 ورکرس ہلاک ہوگئے اور کئی افراد ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق سہ منزلہ عمارت روبی ریسڈنسی کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور یہاں کام کررہے 50 سے زائد افراد اس کے نیچے دب گئے ۔ راحت