دہلی میں دن دھاڑے 7.69 کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے مصروف ترین لاجپت علاقہ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک تاجر کے پانچ ملازمین کے پاس سے 7.69 کروڑ روپئے کی رقم لوٹ لی گئی ۔ یہ رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ یہ رقمی اعتبار سے قومی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ڈکیتی قرار دی جارہی ہے۔ پولیس نے

مدارس کے اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ:اکھلیش

لکھنو ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج مدارس کے اساتذہ کو دیئے جانے والے مشاہرہ میں اضافہ اور ان کے لئے ایوارڈس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دینی مدارس کے منتظمین اور پرنسپلس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے

جیل شکنی و فرار کا مقدمہ، مُرسی کی عدالت میں حاضری

قاہرہ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو 2011 ء کے دوران جیل توڑ کر فرار ہونے کے ایک مقدمہ کی سماعت کے لئے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُنھوں نے بدستور باغیانہ تیور اختیار کئے اور اصرار کیاکہ وہ ہنوز اِس ملک کے جائز صدر ہیں۔ مُرسی کو اُن کی غلط حکمرانی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے نتیجہ میں 3 جولائی کو اقتدا

سعودی ولیعہد کا آئندہ ماہ دورہ ہند

ریاض ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سعودی عرب نے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی وفد کے مابین تعلقات بھی استوار کئے جائیں گے چنانچہ نائب وزیراعظم ولیعہد سلمان آئندہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کریں گے ۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ولیعہد سلمان کے علاوہ سعودی ہم منصب توفیق الرابیعہ سے بھی ملاقا

شامی عبوری حکومت میں بشارالاسد کے رول کی مخالفت

ریاض ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی کابینہ نے آج اپنی مملکت کے اس موقت کا اعادہ کیا کہ شام میں قائم کی جانے والی کسی بھی عبوری میں موجود صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت کا کوئی رول نہیں ہونا چاہئے۔ سعودی کابینہ میں مصر میں دہشت گرد بمباری (اسلام پسندوں کے بم حملوں) کی بھی سخت مذمت کی۔ ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز نے جو نائب وزیراعظم

شامی خانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے اتحاد ضروری : روحانی

تہران ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور ان کی قیادت میں دورہ کنندہ وفد سے ملاقات کے دوران شامی خانہ جنگی کے خاتمہ کی کوششوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ کوفی عنان ایک وفد کے ساتھ تہران پہنچے، جس میں فن لینڈ کے سابق صدر مارتی اہتاساری، نوبل انعام یافتہ ڈسمنڈ ٹوٹو اور میکسیکو کے

حمص کی ناکہ بندی ختم کرنے شامی کارکنوں کا مطالبہ

بیروت۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی کارکنوں نے جنیوا میں بشارالاسد حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ امن بات چیت میں شامل اپوزیشن نمائندوں سے درخواست کی ہیکہ وہ باغیوں کے طاقتور گڑھ حمص کے گذشتہ 600 دن سے جاری فوجی محاصرہ کی برخاستگی کا مطالبہ کریں۔ عرب لیگ ۔ اقوام متحدہ کے قاصد لخدر براہمی کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ بشارالاسد حکومت نے

ریاض میں 1,350 بیرونی تارکین وطن گرفتار

ریاض ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صوبہ ریاض کے گورنر شہزادہ خالد بن بندر اور نائب گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران ریاض سٹی سنٹر میں 1,350 بیرونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ ان میں 27 مشتبہ ملزمین بھی شامل ہیں۔ اضلاع ثلیمی اور امل میں چہارشنبہ کو غیرقانونی طور پ

بشار الاسدکا مستقبل امن مذاکرات میں حائل

جنیوا ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بشار الاسد کی جگہ لینے کیلئے عبوری حکومت کے قیام کے کلیدی مسئلہ نے شامی امن مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت کو روکے رکھا ہے، جسے ایک مندوب نے ’’بہروں کی بات چیت‘‘ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ثالثی نے دونوں فریقوں کی طرف سے برسرعام اشتعال انگیز ریمارکس پر مایوسی ظاہر کی جبکہ وہ مذاکرات کی میز پ

پاک مقبوضہ کشمیر میں خواتین و بچے غذا کی کمی کا شکار

اسلام آباد ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دوافتادہ علاقوں میں زائداز ایک تہائی خواتین اور 20 فیصد سے زیادہ بچے غذاء کی سنگین قلت سے دوچار ہیں ، اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سروے میں یہ بات کہی گئی ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی سرپرستی میں لائن آف کنٹرول کے پاس چار اضلاع مظفرآباد ، حویلی ، ہتیان بالا اور نیلم وادی میں کرائے گئے س

ملکہ برطانیہ کے اثاثے انحطاط پذیر

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کوئین ایلزبتھ دوم کے گھرانے کا مالی موقف ’’تاریخی انحطاط‘‘ پر آگیا ہے جیسا کہ محض ایک ملین پاؤنڈز محفوظ مد میں باقی بچ گئے ہیں، جبکہ شاہی محلات ’’شکستہ‘‘ ہو رہے ہیں اور فوری مرمت و تزئین نو کے متقاضی ہیں۔ دی ٹیلی گراف نے بتایا کہ دارالعوام کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پایا کہ ملکہ کے مشیران اُن کے فینان

تلنگانہ بل کے خلاف چیف منسٹر کے اقدام پر اسمبلی میں تعطل برقرار

حیدرآباد ۔ /28 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج بھی تمام سیاسی جماعتوں کے سخت احتجاج شور شرابہ ‘ گڑ بڑ ‘ نعرہ بازی و ہنگامہ آرائی کے باعث افراتفری کی نذر ہوگیا اور دس منٹ بھی ایوان کی کارروائی نہیں چلائی جاسکی ۔ اسپیکر اسمبلی کی متعدد اپیلوں کے باوجود ایوان میں نظم بحال نہیں ہوسکا ۔ جس کی وجہ سے دو مرتبہ ایوان ک

بڑوں کی عزت کرنا ہندوستانی اقدارکا مظہر

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تہذیب و اقدار کو عزیز رکھیں۔ اِسی اقدار کی وجہ سے وہ اپنی زندگی میں کامیابی کی منزلیں طے کرسکیں گے۔ اُنھوں نے نوجوانوں سے یہ بھی کہاکہ وہ بزرگوں کی عزت کریں کیونکہ یہ ہندوستانی معیار زندگی کا بنیادی اقدار ہے۔ محبوب کالج کی 150 ویں تاسیس تقریب سے خط

تلنگانہ بل پر مباحث کے لئے مزید مہلت کا اصرار

حیدرآباد /28 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کے لئے مزید تین ہفتوں کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ کل تک کے لئے اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات چیت اور بل کو اصلی یا نقلی قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کو روانہ کر

جی او نمبر 101 میں کئی خامیاں اور غلطیاں

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے ریاستی حکومت کی جانب سے درج فہرست اقوام و قبائیل، پسماندہ و اقلیتی طبقات کیلئے پیشہ ورانہ قرضہ جات متعلقہ مالیاتی کارپوریشن سے حاصل کرنے کیلئے حد عمر میں کمی کرتے ہوئے جاری کردہ جی او کی پرزور مخالفت کی اور کہاکہ اِس جی او نمبر 101 میں کئی ایک خامیاں و غلطیاں ہیں لہذا اس جی او میں مناسب

اسمبلی سرمائی اجلاس کا کل اختتام

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) اسمبلی کے جاریہ سرمائی اجلاس کا اختتام 30 جنوری کو ہوگا لیکن اس کے فوری بعد چند دنوں میں ایوان اسمبلی کا علی الحساب بجٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب ’’آندھراپردیش تشکیل جدید بِل 2013‘‘پر جاری مباحث کے لئے چیف منسٹر نے صدرجمہوریہ سے مزید وقت طلب کیا ہے لیکن اس کا جواب کچھ آئ

آج دفتر سیاست میں ایس ایس سی کوئسچن بینک کی رسم اجرائی

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کا پانچ مضامین کا کوئسچن بینک ادارہ سیاست کے تحت ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیرالدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر (ریٹائرڈ) کی زیرنگرانی بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں آج چہارشنبہ 29 جنوری شام4 بجے محبوب حسین جگر ہال روبرو ر

کوہ مولا علی ؓپر ریمپ کی تعمیر کے وعدہ کا کیا ہوا ؟

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد میں 7 پہاڑیاں بہت زیادہ مشہور ہیں اور ہر پہاڑی کسی نہ کسی لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے ۔ اس میں سے کچھ پہاڑیاں ایسی ہیں جو محبت و عقیدت کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور صدیوں سے اس عقیدت و محبت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہمارے شہر سے 16 کیلو میٹر کے فاصلہ پر سطح سمندر سے 2017 فٹ کی بلندی پر ایک خوبصورت پہاڑی ہے اور