دیسی ساختہ کرائیوجینک انجن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ داغا گیا D5 جی ایس ایل وی

سری ہری کوٹہ۔5جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) قوم کو نئے سال کا تحفہ پیش کرتے ہوئے اسرو نے آج جی ایس ایل وی کرائیوجینک انجن کے ساتھ ستیش دھون اسپیس سنٹر سے کامیابی کے ساتھ داغا ۔ اس طرح ہندوستان منتخبہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے ۔ اس کامیابی کے ساتھ اسرو دنیا کی چھٹی خلائی ایجنسی بن چکی ہے۔ امریکہ ‘ روس ‘ جاپان ‘ چین اور فرانس نے دیسی سا

اسرو کے سائنسدانوں کو کرن کمار، نائیڈو اور جگن کی مبارکباد

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس )چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے دیسی ساختہ کرائیو جینک انجن کے ذریعہ جیوسنکرونس سٹیلائیٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی ۔ ڈی 5 ) کو کامیابی سے داغے جانے کے بعد ہندوستانی اداروں برائے خلائی تحقیق (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ چیف منسٹر نے اپنے پیغام مبارکباد میں ک

فوج میں بھرتی کیلئے تلنگانہ امیدواروں کی ریالی

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) آر می ریکروٹمنٹ آفس واقع بوئن پلی سکندرآباد ، فوج میں سپاہی ٹکنیکل ، سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ ،سپاہی جنرل اسٹیڈیم ،سپاہی کلرک / اسٹورکیپر ،سپاہی ٹریڈ سمین کے زمروں میں بھرتیوں کیلئے 17 تا 25 جنوری ضلع کھمم کے کتہ گوڑم میں واقع پرکاشم اسٹیڈیم میں فوجی میں بھرتی کی ریالی کا اہتمام کررہا ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع حید

چیف منسٹر پرسیما آندھرا عوام کو دھوکہ دینے وائی ایس آر کانگریس کا الزام

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر کنتالا راما کرشنا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اسمبلی میں سمیکھیا آندھرا قرار داد کی پیشکش کا وعدہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بد بختانہ بات ہے کہ کرن کمار ریڈی اور

اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے انتخابات ‘ اشوک بابو پیانل کو کامیابی

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن (اے پی این جی او اے ) کے یہاں منعقدہ انتخابات میں آج سیما آندھرا سرکاری ملازمین کے لیڈر پی اشوک بابو کی قیادت میں مقابلہ کرنے والے پیانل کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ اشوک بابو کے پیانل کو اسو سی ایشن کے انتخابات میں اپنے حریفوں پر بآسانی اطمینان بخش کامیابی حاصل ہوئی

چیف منسٹر کا دورہ کریم نگر ملتوی

حیدرآباد 5 جنوری (سیاست نیوز ) آندھرا پردیش وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کا ضلع کریم نگر کا دورہ ملتوی ہوچکا ہے ۔ ایلم پلی پراجکٹ کو بروز اتوار افتتاح کرنے پروگرام طئے پاچکا تھا اسی دوران ریاستی وزیر سیول سپلائز و امور مقننہ سریدھر بابو سے امورمقننہ کا قلمدان چھین لئے جانے کا تنازعہ ،اسمبلی میں تلنگانہ ریاست کے بل پر مباحثہ نہ ہونے دینے

عوامی شعبہ کی بینک ملازمین کی دو روزہ ہڑتال

تروپتی 5 جنوری ( پی ٹی آئی ) سرکاری شعبہ کے تمام بینکس اور علاقائی دیہاتی بینکس کے کام غالباً 30 جنوری سے دو روز کیلئے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ بینکس یونینوں (یو ایف بی یو ) نے اجرتوں پر نظر ثانی اور چند دوسرے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔یو ایف بی یو کے قومی کنوینر ایم وی مرلی نے آج پی ٹی آئی س

رشو ت ستانی کے خاتمہ کیلئے صاف ستھری سیاست پر زور

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) لوک ستہ پارٹی کے قائدین اپنے قومی صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں 11 جنوری کو دہلی میں عام آدمی پارٹی کے بانی اور دہلی کے چیف منسٹر اویند کجریوال سے ملاقات کریں گے ۔ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے آج یہاں اپنی پارٹی میں مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا اشارہ کرنے کی تردید

حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) کریم نگر کے کانگریس رکن لوک سبھا پونم پربھاکر نے آج کہا کہ سیما آندھرا قائدین کے دباؤ کے نتیجہ میں پولیس نے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونم پربھاکر نے چند دن قبل اپنے آبائی ضلع میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران دو انگلیوں سے بندوق بناتے ہوئے اشارہ کیا تھا کہ وہ متح

سریدھر بابو کی آہانت ‘ تلنگانہ عوام کی توہین

حیدرآباد ۔ 5 ؍ جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن وی ہنمنت راؤ نے وزارت امور مقننہ سے محروم کئے جانے والے وزیر ڈی سریدھر کے ساتھ آہانت آمیز سلوک دراصل سارے علاقہ تلنگانہ کے عوام کی توہین ہے ۔ مسٹر ہنمنت راو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمارریڈی اب ڈی سریدھر

خواتین خود امدادی گروپوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ

حیدرآباد 5 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں کہا کہ اگر ان کی پارٹی 2014 کے اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار آتی ہے تو اس صورت میں خواتین کے خود امدادی گروپوں کی جانب سے لئے گئے قرض معاف کردیئے جائیں گے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے خواتین کے نام آج اپنے کھلے مکتوب میں کہا کہ تلگودیشم پارٹی خواتین کے

ویر بھدرا مسئلہ پر جیٹلی کی سونیا اور راہول پر تنقید

نئی دہلی۔ 5؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے ویربھدرا سنگھ پر کرپشن کے الزامات کے بارے میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی ’خاموشی‘ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات سیاسی مفادات پر مبنی ہیں۔ کانگریس اور ویر بھدرا سنگھ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن کے الزامات کو برسرعام ظاہر کردیا جائے۔ سونیا اور راہول خاموشی کے پیچھے اسے پوشیدہ

مظفرنگر فسادات مقدمات سے دستبرداری کی تائید

لکھنو۔5جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی نے مظفرنگر فسادات میں ملزمین کے خلاف مقدمہ کی دستبرداری کی تائید کی اور کہا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کابینی وزیر راجندر چودھری نے حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنے منشور میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار بے قصور نوجوانو ں کے خلاف مقدم

شادی سے پہلے جنسی تعلق غیر اخلاقی: دہلی ہائیکورٹ کا ریمارک

نئی دہلی۔5جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شادی سے قبل جنسی تعلق غیر اخلاقی حرکت ہے اور ہر مذہب کے عقیدہ کے خلاف ہے ۔ دہلی ہائیکورٹ نے یہ بات کہی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسی بھی دو بالغ افراد میں شادی کے وعدہ پر جنسی تعلق کو عصمت ریزی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ویریندر بھٹ نے کہا کہ ایک خاتون بالخصوص بالغ ‘ تعلیم یافتہ اور ملازمت ک