ویر بھدرا مسئلہ پر جیٹلی کی سونیا اور راہول پر تنقید

نئی دہلی۔ 5؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے ویربھدرا سنگھ پر کرپشن کے الزامات کے بارے میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی ’خاموشی‘ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات سیاسی مفادات پر مبنی ہیں۔ کانگریس اور ویر بھدرا سنگھ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن کے الزامات کو برسرعام ظاہر کردیا جائے۔ سونیا اور راہول خاموشی کے پیچھے اسے پوشیدہ نہیں رکھ سکتے۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ارون جیٹلی نے اپنے بلاگ پر یہ تبصرہ کیا ۔ جیٹلی کے صدر کانگریس اور نائب صدر کے تبصرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کانگریس نے ویربھدرا سنگھ کی تائید کے مسئلہ پر بی جے پی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ان الزامات کو اپوزیشن کی سازش سمجھتی ہے۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کے خلاف دو الزامات کی پہلے ہی سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے سراغ رسانی محکمہ کے ساتھ ان کے سمجھوتہ کا پتہ چلتا ہے۔ ریاستی حکومت نے کمپنی کی تائید میں احکامات کی منظوری کے مرحلہ پر وقت گزاری کی ہے۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ بادی النظر میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ قرض کی رقم کمپنیوں کے گروپ لیڈر نے خریداری کے لئے استعمال کی ہے۔