تلنگانہ پر تحدیدات کے خلاف ڈپٹی چیف منسٹر کا مکتوب : ناگیندر

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر لیبر مسٹر ڈی ناگیندر نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست پر تحدیدات کے نتیجہ میں عوامی نمائندوں کو مشکلات ہونگی ۔ انہوں نے کانگریس کے 128 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کانگریس قائدین ایوان اسمبلی میں بل پر مباحث کے دوران اپنے خیالات سے واقف کروائیں گے ۔ انہوں

سال 2013ء سٹی پولیس کیلئے آزمائشی، جرائم پر قابو پانے میں کامیابی

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے کہا کہ سال 2013ء سٹی پولیس کیلئے آزمائشی سال رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سخت گیر صیانتی انتظامات چوکسی اور تحریکوں کے اس سال میں مصروفیت کے باوجود پولیس نے جرائم پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر آج یہاں سٹی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ک

شوہر نے نئی نویلی دلہن کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

شمس آباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ آر جی آئی پولیس کے مطابق مشائمرائی کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی جہاں کل رات بیس سالہ انجلی کا اس کے شوہر جی آڈمسن نے قتل کردیا ۔ ان کی شادی جاریہ ماہ 11-12-13 کی منفرد تاریخ کو ہوئی تھی ۔ انجلی کا تعلق م

لاری پان شاپ میں گھس پڑی چار افراد ہلاک

وشاکھا پٹنم 28 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) وجیا نگرم ضلع کے ڈنکڈا منڈل میں ایک لاری لب سڑک ایک پان شاپ میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ آج شام پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب یہ لاری گجپتی نگرم کی سمت جا رہی تھی ۔ متاثرین پان شاپ پر کھڑے ہوئے تھے تاہم لاری کے بریکس فیل ہوگئے اور وہ پان شاپ میں گھس پڑی ج

سال 2013 میں 11,000 کیلو گرام گانجہ کی ضبطی

ضلع ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے سال 2013 کے دوران جملہ 11,051 کیلوگرام گانجہ ضبط کیا ہے جس کی جملہ مالیت 4.93 کروڑ روپئے ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جملہ تین سو افرادکو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال پولیس نے ضلع میں 13,100 کیلو گرام گانجہ ضبط کیا تھا جس کی جملہ مالیت اس وقت 3.79 کروڑ روپئے تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گانجہ کو ضلع کے مختلف م

محفل درس قرآن مجید و تفسیر

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیراہتمام سلسلہ وار ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیرنگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی 29 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب مقرر ہوگی۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الم

گوہر خاں نے بگ باس سیزن 7 جیت لیا

ممبئی ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ماڈل و فلم اداکارہ گوہر خاں نے آج ریالٹی شو بگ باس 7 سیزن کا خطاب جیت لیا ۔ نگرام سنگھ کا پہلے اور پھر اعجاز خاں کا اخراج عمل میں آیا ۔ اس کے بعد ٹاپ 2 پوزیشن پر تنیشا مکرجی رہیں ۔ آج اختتامی پروگرام میں موجودہ اور سابقہ شرکا نے حصہ لیا اور گوہر خاں کی ماں اور بہن نگار خاں بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ساب

متحدہ آندھرا پردیش کیلئے اے پی این جی اوز کا احتجاجی پروگرام

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے خلاف جدوجہد کرنے والی سرکاری ملازمین کی تنظیم اے پی این جی اوز اسوسی ایشن نے متحدہ آندھرا پردیش کے حق میں 2تا 10جنوری ریاست بھر میں احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج منعقدہ کُل جماعتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اے پی این جی اوز تمام سیاسی جماعتوں کی تائید سے

کمشنر اقلیتی بہبود کیلئے نئی گاڑی، 15لاکھ کی منظوری

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے کمشنر اقلیتی بہبود کے استعمال کیلئے نئی گاڑی کی خریدی کے سلسلہ میں 15لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 251 جاری کیا جس کے مطابق کمشنر اقلیتی بہبود کے استعمال کیلئے نئی انووا گاڑی خریدی جائے گی۔ اقلیتی بہبود کے موجودہ فنڈ سے ہی یہ رق

کانگریس پارٹی کی یوم تاسیس تقریب ، چیف منسٹر غیرحاضر

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کی شدت سے مخالفت کرنے والے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی آج اُس وقت ایک نئے تنازعہ میں گھر گئے جب انہوں نے حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ پارٹی کی جانب سے گاندھی بھون میں کانگریس کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں صدر پردیش کانگریس ک

ٹی آر ایس کے کانگریس میں انضمام پر تلگودیشم کے بیان پر ردعمل

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے تلگودیشم قائدین کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے کانگریس میں انضمام میں تاخیر کے سبب تشکیل تلنگانہ میں رکاوٹ ہورہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے تلگودیشم تلنگانہ قائدین ای دیاکر راؤ اور ایم نرسمہلو کے بی

حضرت سلیم بابا ؒکی درگاہ شریف پر ونئے ریڈی کی حاضری

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (پریس نوٹ) رحمت نگر ڈیویژن کے حبیب فاطمہ نگر میں جمعہ کے دن حضرت سلیم بابا ؒ کی عرس تقاریب نہایت ہی احترام و عقیدت سے منائی گئی۔ اس پروگرام میں وائی ایس کانگریس پارٹی جوبلی ہلز انچارج کوٹم ریڈی ونئے ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور درگاہ شریف پر حاضری دیکر چادرگل پیش کیا۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین و

تلنگانہ پر سیما آندھرا قائدین کی مخالفت

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کی تقسیم اور تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے مرکز کی جانب سے شروع کی گئی مساعی میں سیما آندھرا قائدین کی رکاوٹوں کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور کانگریس کے تلنگانہ قائدین نے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر پنچایت راج

فلم اداکار فاروق شیخ کا انتقال حیدرآباد نہ آسکے

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (راست) جناب سید مسکین احمد بانی انجمن محبان اردو کے بموجب آج صبح انجم عثمانی دوردرشن دہلی، سکندرآباد عاقل (ہریانہ) نے فون پر اطلاع دی کہ نامور فلم اداکار، ادب نواز فاروق شیخ کا دبئی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ جناب مکسین احمد نے بتایا کہ وہ انجمن محبان اردو کے مشاعرہ میں شرکت کرنے والے تھے جو ریاستی ح

روز نامہ ’سیاست‘ میں آج مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد۔/28ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) شہباز خواجہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب صادق کے آٹھ روزہ جشن اردو کے پانچویں دن جناب مصطفے علی بیگ ممتاز مزاحیہ شاعر کی صدارت میں ایک مزاحیہ مشاعرہ 29 ڈسمبر کو 6بجے شام محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ سیاست، عابڈس پرمنعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ میں حیدرآباد کے شعراء مسرز شاہد عدیلی، فریدسحر، وحید پاشاہ قادری، سردا

بنگلور ۔ ناندیڑ ایکسپریس کے اے سی کوچ میں آتشزدگی 26 مسافرین ہلاک

اننت پور ۔ 28 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : بنگلور ۔ ناندیڑ ایکسپریس کے ایک ایرکنڈیشنڈ کوچ میں آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران اچانک مہیب آگ بھڑک اٹھنے کے سبب بشمول دو بچے کم سے کم 26 افراد زندہ جھلس کر فوت ہوگئے ۔