سال 2013 میں 11,000 کیلو گرام گانجہ کی ضبطی

ضلع ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے سال 2013 کے دوران جملہ 11,051 کیلوگرام گانجہ ضبط کیا ہے جس کی جملہ مالیت 4.93 کروڑ روپئے ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جملہ تین سو افرادکو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال پولیس نے ضلع میں 13,100 کیلو گرام گانجہ ضبط کیا تھا جس کی جملہ مالیت اس وقت 3.79 کروڑ روپئے تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گانجہ کو ضلع کے مختلف مقامات سے ضبط کیا گیا ہے اور سال بھر کے دوران اس تعلق سے پولیس نے 124 مقدمات درج کئے ہیں۔