شوہر نے نئی نویلی دلہن کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

شمس آباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ آر جی آئی پولیس کے مطابق مشائمرائی کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی جہاں کل رات بیس سالہ انجلی کا اس کے شوہر جی آڈمسن نے قتل کردیا ۔ ان کی شادی جاریہ ماہ 11-12-13 کی منفرد تاریخ کو ہوئی تھی ۔ انجلی کا تعلق مغربی گوداوری سے بتایا گیا ہے جو یہاں ایک کمپنی میں کام کرتی تھی اور آڈمسن اسی کمپنی میں الیکٹریشن تھا ۔ دونوں کے درمیان عاشقی چل رہی تھی جنہوں نے شادی کرلی تھی ۔ شادی کے بعد انجلی اپنے شوہر آڈمسن کے ساتھ رہنے لگی اور انجلی کی بہن میری بھی اس کے ساتھ تھی ۔ انجلی کے کردار پر شبہ ہونے کے بعد اڈمسن نے اس پر نظر رکھی اور کل رات دیر گئے اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ اور راہ فرار اختیار کرلی ۔ آر جی آئی شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔