امریکہ نے ایک ہی ماہ میں 100 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی : جرمن جریدہ

برلن۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی این ایس اے نے ایک ہی مہینے میں 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔ جرمن نیوز میگزین ڈیرا شپیگل کی رپورٹ کے مطابق مئی 2009ء میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔ ایک مہینے میں جاسوسی کا نشانہ بننے والے رہنماؤں کی فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے لے کر یوکرین کی سابق

مخیر شخص سلوواکیہ کا اولین صدر منتخب

براٹسلاوا۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیاست میں نووارد لکھ پتی آنڈریج کسکا نے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ان کے حریف بائیں بازو کے کہنہ مشق سیاسی قائد وزیراعظم رابرٹ فیکو کو انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا جو اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنا چاہتے تھے۔ نئے صدر غیر جانبدار، اعتدال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

چین کے صوبہ ہوبیل میں اوسط شدت کا زلزلہ

بیجنگ۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ زلزلہ کا ایک جھٹکا جس کی شدت رختر پیمانہ پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، وسطی چین کے صوبہ ہوبیل کو دہلادینے کی وجہ بن گیا۔ اس علاقہ میں ملک کے تین وسیع ذخائر آب قائم ہیں۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سنٹر کے بموجب زلزلہ کا مبدا 5 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ آج کا زلزلہ اسی علاقہ میں جمعرات کے دن محسوس کئے جانے والے 4.3 شدت

تھائی لینڈ میں سنیٹ کے انتخابات احتجاجی مظاہروں سے متاثر

بنکاک۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ تھائی لینڈ میں آج سنیٹ کے لئے رائے دہی کا آغاز ہوا۔ ان انتخابات کے نتیجہ میں ملک کے وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا جنھیں سڑکوں پر کئی ماہ تک احتجاجی مظاہروں کے بعد بے حِسی کے الزام میں سرزنش کا سامنا ہے۔ تھائی لینڈ کی سنیٹ سرکاری طور پر غیر جانبدار ہے، لیکن درحقیقت ملک میں دو سیاسی گروپس ہیں جو س

نیپال میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

کٹھمنڈو۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی نیپال میں ایک ٹیکسی سڑک سے پھسل کر 150 میٹر گہری کھائی میں گرپڑنے سے کم از کم 6 افراد بشمول 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 2 خواتین، ایک بچی اور 3 کمسن لڑکے شامل ہیں۔ بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے بموجب حادثہ میں ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ ٹی

نئے نیوکلیئر تجربہ کا امکان برقرار: شمالی کوریا

سیول۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کوریا نے آج کہا کہ وہ نئے نیوکلیئر تجربہ کے امکان کو مسترد نہیں کرے گا۔ اس نے اپنے حالیہ وسط مسافتی میزائل کی پرواز کا دفاع بھی کیا جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارہ کی جانب سے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شم

لبنان میں خودکش بم حملہ‘ ایک فوجی ہلاک

بعلبک۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش کار بم دھماکہ سے جو مشرقی لبنان میں شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں فوجی چوکی پر کیا گیا، کم از کم ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے اپنی کار کو لبنانی فوج کی چوکی کے روبرو آرسل کے علاقہ میں اقابت الجرد کے مقام پر فوجی چوکی کے روبرو دھماکہ سے اڑادیا۔ ابتدائی اطل

امریکہ، ہندوستان اور چین سے روس کو یکا و تنہا کردینے کا خواہاں

واشنگٹن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ہی ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ روس کو یکجا و تنہا کردیں لیکن یہ خواہش بھی کی ہے کہ روس پر کوئی تحدیدات عائد نہ کی جائے۔

امریکہ، ہندوستان اور چین سے روس کو یکا و تنہا کردینے کا خواہاں

واشنگٹن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ہی ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ روس کو یکجا و تنہا کردیں لیکن یہ خواہش بھی کی ہے کہ روس پر کوئی تحدیدات عائد نہ کی جائے۔

طالبان موافق دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر دو بھائی گرفتار

لاہور 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو بھائیوں کے خلاف طالبان موافق ایک دستاویزی فلم دکھائے جانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے کیونکہ اُنھیں اس طرح ممنوعہ تنظیم طالبان کے نظریات کی تشہیر کرنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائی شفیق الرحمان اور انیس الرحمان جن کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے موضع نترانوالی س

لاپتہ ہندوستانی نژاد نوجوان لڑکی مردہ پائی گئی

لندن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سال ڈسمبر سے ویلز سے لاپتہ ایک ہندوستانی نژاد نوجوان لڑکی کی موت کی پولیس نے توثیق کردی۔ متوفیہ 19 سالہ ندا نصیر آخری بار 28 ڈسمبر کو رات 8 بجے اپنے مکان موقوعہ لنٹن اسٹریٹ، نیو پورٹ میں دیکھی گئی تھی اور اُس کے بعد سے اس کا موبائیل فون بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ حالانکہ 28 ڈسمبر کو ندا نصیر صرف اپنے گھر

پوٹن کی اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی اور کریمیا کے مسئلہ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی صدر بارک اوباما سے ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وہائٹ ہاوز نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی یکسوئی کے لیے سفارتی حل سے متعلق امریکی تجاویز پر اوبا

افغان الیکشن کمیشن کی عمارت میں پانچ حملہ آور ہلاک

کابل ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغان پولیس نے کابل میں الیکشن کمیشن پر راکٹوں سے داغے جانے والے دستی بموں اور مشین گنوں سے حملہ کرنے والے تمام پانچ عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ جس کے ساتھ ہی چار گھنٹوں سے جاری تعطل و تصادم ختم ہوگیا ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ عسکریت پسند تحریک کی طرف سے کئے جانے والے

بنکاک میں شناوترا کیخلاف ایک اور احتجاجی ریالی

بنکاک 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنکاک میں آج ہزاروں اپوزیشن احتجاجیوں نے وزیراعظم ینگلوک شناوترا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔ یاد رہے کہ شناوترا کو اُن کی مبینہ لاپرواہی کی بنیاد پر تاحیات امتناع کا سامنا ہے۔

لاس اینجلس میں زلزلہ کا معمولی جھٹکا

لاس اینجلس 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں آج زلزلہ کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.1 نوٹ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے سے معمولی نقصانات اور ڈزنی لینڈ میں جھولوں کو روک دیئے جانے کی اطلاع ہے۔ ایمرجنسی خدمات نے بھی بتایا کہ اُنھیں گیس کے اور پانی کے اخراج کے علاوہ ایسی شکایتیں

فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کا معاہدہ

سلطان قدرت 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کے معاہدہ کے بعد مورو اسلامک لبریشن کا ہیڈکوارٹرس اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھا اور فلپائن کے جنوبی علاقہ میں مسلمانوں نے جشن منایا۔ دوسری جانب خود مختار قرار دیئے گئے علاقہ میں قیام امن کے حوالے سے اب بھی خدشات موجود ہیں۔ بانگز مورو اسلامک فریڈم فائٹرس اور ا

جنوبی سوڈان میں تصادم10 لاکھ افراد بے گھر

جوبا ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنوبی سوڈان میں گذشتہ تین ماہ سے جاری لڑائی کے درمیان کم سے کم 10 لاکھ افراد مجبوراً اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کو فرار ہوگئے ۔ اس دوران اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے ۔ رابطہ برائے انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ ’ جنوبی سوڈان میں تصادم کے آغاز کے 100 د

نئی معلومات ملنے پر لاپتہ طیارہ کی تلاش کا مقام تبدیل

پرتھ ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشین ایئرلائنز کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا علاقہ ’نہایت معتبر نئی معلومات‘ سامنے آنے کے بعد تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خراب موسم کے سبب عارضی تعطلی کے بعد تلاش کا کام آج دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ آسٹریلیائی شہر پرتھ سے ملنے والی تازہ معلومات کے مطابق ’نئی قابل بھروسہ معلومات‘ سامنے آنے پر جمعہ کو جب تلاش