امریکہ نے ایک ہی ماہ میں 100 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی : جرمن جریدہ

برلن۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی این ایس اے نے ایک ہی مہینے میں 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔ جرمن نیوز میگزین ڈیرا شپیگل کی رپورٹ کے مطابق مئی 2009ء میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔ ایک مہینے میں جاسوسی کا نشانہ بننے والے رہنماؤں کی فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے لے کر یوکرین کی سابق وزیراعظم یولیا تیمو شینکو تک متعدد رہنما شامل تھے۔ جن میں میرکل کے حوالے سے 300 سے زائد فائیلیں رکھی گئی تھیں۔ اشپیگل نے یہ رپورٹ این ایس اے کے سابق ملازمین ایڈورڈ اسنوڈن کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے دی ہے۔