حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو بندہ اپنے رب سے سوال نہیں کرتا اور دعا نہیں مانگتا ‘ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوتا ہے ‘‘۔
)ترمذی(

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس وقت بندہ جھوٹ بولتا ہے ‘ اس کے شدید گناہ کی وجہ سے فرشتے اس سے دور ہوجاتے ہیں ‘‘ ۔
ترمذی

حدیث شریف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن روانہ کرتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی کہ ’’اپنے آپ کو عیش و آرام سے بچاو ‘ اس لئے کہ اللہ کے صالح بندے عیش و آرام حاصل نہیں کرتے ‘‘ ۔(مسند امام احمد(

حدیث شریف

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ’’مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے بھائی مسلمان سے تین دن سے زیادہ ترکِ ملاقات کرے۔ دونوں میں اچھا وہ ہے جو سلام میں ابتداء کرے‘‘۔
(بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مؤمن تلوار سے بھی جہاد کرتا ہے اور زبان سے بھی‘‘۔ (مشکوۃ)

حدیث شریف

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’آدمی کا خاموش رہنا ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے‘‘۔ (بیہقی)

حدیث شریف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے شراب کے متعلق دس افراد پر لعنت کی ہے ۔ بنانے والا ‘ بنوانے والا ‘ پینے والا ‘ پلانے والا ‘ اٹھاکر لانے والا ‘ کسی کی لائی ہوئی رکھنے والا ‘ بیچنے والا ‘ خریدنے والا ‘ مفت دینے والا اور اُس کی قیمت کھانے والا ‘‘ ۔
(ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جب ناپاک زنا کاروں کی کثرت ہوجائے گی تو نیک لوگ بھی اُن کے ساتھ ہلاک ہوجائیں گے ‘‘ ۔ (موطا امام مالک(

حدیث شریف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق دس افراد پر لعنت کی ہے۔ بنانے والا، بنوانے والا، پینے والا، پلانے والا، اُٹھاکر لانے والا، کسی کی لائی ہوئی رکھنے والا، بیچنے والا، خریدنے والا، مفت دینے والا اور اُس کی قیمت کھانے والا‘‘۔ (ترمذی)

ڈبے کے دودھ کی ملائی صحت بخش نہیں ہوتی

جالندھر۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جب نوزائیدہ بچوں کو ماں کے دودھ میں کمی کی وجہ سے ڈبے کا یا پاؤڈر کا دودھ پلایا جاتا ہے تو خاندان کے بزرگ حضرات بہت واویلا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ڈبے کے دودھ سے بچے کو دست و قئے شروع ہوسکتے ہیں اور اس کا ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔ بزرگوں کے اس قول سے صد فیصد انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔ بچوں کی صحت پر رائے زن

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس نے کسی تنگدست مقروض کو مہلت دی تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمادے گا ‘‘ ۔
(طبرانی)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے رسولﷺ سے محبت رکھے، اُسے چاہئے کہ وہ بات کرے تو سچ بولے، امانت رکھائی جائے تو اس امانت کو ادا کرے اور پڑوسیوں کا حق ادا کرے‘‘۔ (مشکوۃ شریف)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اگر کسی نے نیکی کی نیت کی ‘ لیکن اس نیکی کو کیا نہیں ‘ تب بھی ایک نیکی لکھ دی گئی ‘‘ ۔
)بخاری و مسلم(

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں کو اور تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا ‘ بلکہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے ‘‘ ۔(مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص دل کی سچائی کے ساتھ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی قابل عبادت اور پرستش نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو ایسے شخص پر اگ کا عذاب حرام کردیا جاتا ہے ۔

حدیث شریف

حضرت حارث بن وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ میں تم کو اہل جنت سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ کمزور ، حقیر ، ضعیف ، مسلمان جنتی ہیں ، اگر یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ اس کو سچا کردے ،، ۔
(بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ مساکین سے محبت کرو اور اُن کے پاس اُٹھا بیٹھا کرو ‘‘ ۔ (ابن ماجہ(

حدیث شریف

حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبر کرنا آدھا ایمان ہے۔ یقین پورا ایمان ہے۔
(طبرانی)

حدیث شریف

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھے اور برے دوست کی مثال ایسی ہے جیسے مشک والا اور آگ کی بھٹی دھونکنے والا۔ مشک والے کے پاس ہمیشہ خوشبو ملتی ہے اور بھٹی والے کے پاس بیٹھنے والے کے کپڑے جل جاتے ہیں۔ (بخاری ، مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت قریب آگئی، مگر لوگوں کی دنیا میں حرص بڑھتی جاتی ہے، یہ اللہ تعالیٰ سے دُور جاپڑے ہیں۔ لوگو! جنت اور دوزخ تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہیں‘‘۔ (بخاری شریف)