حدیث شریف

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازہ میں گئے تھے۔ آپ قبر کے کنارے بیٹھ کر اس قدر روئے کہ زمین تر ہو گئی۔ پھر ہم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ’’بھائیو! اس دن کے لئے تیاری کرو‘‘۔
(ابن ماجہ)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو دعوت کو قبول نہ کرے، اُس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کی‘‘۔
(بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سب سے بُرا ولیمہ کا وہ کھانا ہے، جس میں امیروں کو بلایا جائے اور غریب نظرانداز کئے جائیں‘‘۔ (بخاری شریف

حدیث شریف

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ تمام نیکیوں کا سرتاج ہے۔ قرآن کی تلاوت کیا کرو، یہ تلاوت زمین میں تمہارے لئے نور ہے اور آسمان پر تمہارا ذخیرہ ہے‘‘۔ (ابن حبان)

حدیث شریف

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’صبح اور عشاء کی نماز پڑھنے والے جنتی ہیں‘‘۔ (بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پانچوں نمازیں اپنے درمیانی حصہ کی خطائیں مٹادیتی ہیں، یعنی ایک نماز سے دوسری نماز تک جو گناہ ہوں، وہ نماز پڑھنے سے معاف ہو جاتے ہیں اور ایک جمعہ کی نماز سے دوسرے جمعہ کی نماز اپنے درمیانی حصہ کے گناہ مٹادیتی ہے، یعنی جمعہ پڑھنے سے سات دن کے گن

حدیث

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ صبح و شام مساجد کی طرف جانے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ صبح و شام مہمانی کا سامان تیار کرتا ہے ‘‘ ۔ (بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رات کو اٹھ کر نماز پڑھنے کی فضیلت دن کی نماز پر ایسی ہے جیسے چھپا کر صدقہ دینے کی فضیلت ظاہر کرکے صدقہ دینے پر ہے۔
(طبرانی)

حدیث شریف

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد چھ رکعتیں خود پڑھیں اور فرمایا ’’ جو مغرب کی چھ رکعتیں پڑھیگا ‘ اُس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے ‘ اگرچہ یہ گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ‘‘۔

حدیث شریف

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد چھ رکعتیں خود پڑھیں اور فرمایا ’’ جو مغرب کی چھ رکعتیں پڑھیگا ‘ اُس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے ‘ اگرچہ یہ گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ‘‘۔

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’فجر کی دو سنتیں نہ چھوڑو! اگرچہ تم کو گھوڑے روندتے اور دفع کرتے ہوں‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دعاء مانگنے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کو کوئی عمل پسند نہیں ہے‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ لوگو دعاء کرنے کی ہمت نہ ہارو ‘ دعاء کرنے کی حالت میں کوئی شخص ہلاک نہیں کیا جاتا ‘‘۔
(ابن حبان ‘ حاکم)

حدیث شریف

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے والے محتاج نہیں رہتے۔ اگر گنہگار اور فاجر ہوں، تب بھی صلہ رحمی کی برکت سے اُن کے مال اور عمر کو بڑھا دیا جاتا ہے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جو شخص رزق کی کشادگی اور عمر میں اضافہ کا خواہشمند ہو اس کو چاہئیے کہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔ (احمد)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا ’’ناک خاک آلود ہو‘‘۔ کسی نے عرض کیا ’’حضور! کس شخص کی ناک خاک آلود ہو؟‘‘۔ فرمایا ’’جس نے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر جنت حاصل کرنے میں کوتاہی کی‘‘۔ (بخاری و مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ یہ بہت بری بات ہے کہ تم اپنے بھائی کے سامنے جھوٹ بولو ‘ حالانکہ وہ تم کو سچا جانتا ہے ‘‘ ۔
(ابو داؤد)

حدیث شریف

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یہ بہت بُری بات ہے کہ تم اپنے بھائی کے سامنے جھوٹ بولو، حالانکہ وہ تم کو سچا جانتا ہے‘‘۔ (ابوداؤد)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مقامِ محمود میری اُمت کی شفاعت کرنے کی جگہ ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ بے شک مجھے یہ خطرہ نہیں ہے کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگ جاؤ گے ‘ بلکہ مجھے ڈراس بات کا ہے کہ تم دنیا کے جال میں پھنس جاؤ گے ‘‘ ۔
(بخاری شریف)