حدیث شریف

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے شراب کی تجارت کو حرام کردیا ہے‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا وہ لوگ کہاں ہیں جو صرف میرے لئے لوگوں سے محبت کیا کرتے تھے، آج میں اُن کو اپنے سایہ میں جگہ دوں گا‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تندرستی کی حالت میں بیماری کا خیال کرکے عبادت جمع کرلیا کرو اور بیماری میں موت کے لئے کچھ لے لیا کرو‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ’’کون شخص بہت زیادہ عقلمند ہے؟‘‘۔ ارشاد ہوا ’’جو موت کو کثرت سے یاد کرتا ہے، موت کی تیاری میں لگا رہتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جو دنیا و آخرت کی بزرگی کے مالک بن گئے‘‘۔ (طبرانی)

حدیث شریف

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا جس نے کسی کا عیب چھپایا اور پردہ پوشی کی وہ ایسا ہے جیسے کسی قریب المرگ کو زندہ کردیا ہو ۔
(ابن حبان)

حدیث شریف

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اچھے اور برے دوست کی مثال ایسی ہے جیسے مشک والا اور آگ کی بھٹی دھونکنے والا ، مشک والے کے پاس ہمیشہ خوشبو ملتی ہے اور بھٹی والے کے پاس بیٹھنے والے کے کپڑے جل جاتے ہیں ۔(بخاری ، مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اللہ کے لئے محبت کرنا اور اللہ کے لئے دشمنی کرنا بہترین عمل ہے ۔ ’’ابو داود ‘‘

حدیث شریف

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ’’ اگر کوئی شخص لڑکیوں کے امتحان میں مبتلاکیا گیا اور پھر اس نے خوش دلی کے ساتھ اُن کی پرور ش کی اور اُن پر احسان کیا تو یہ لڑکیاں دوزخ کی آگ سے آڑ بن جائیں گی ‘‘ ۔
)بخاری‘ مسلم(

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا سفر میں مرنا شہادت ہے ۔
(ابن ماجہ)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہیں (پہلے) قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا اب زیارت کیا کرو کیونکہ یہ عمل دنیا سے بے رغبت کرتا ہے اور آخرت کی یاد دلاتا ہے
ابن ماجہ

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اگر بندہ اتنے گناہ کرے کہ اُس کے گناہ آسمان کی بلندی تک پہونچ جائیں تو جب تک مجھ سے بخشواتا رہے گا اور مجھ سے امید رکھے گا میں بخش دوں گا ۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا وہ شخص جو فحش کہنے والا ہے پورا مؤمن نہیں
ہوسکتا ۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شوہر کی موجودگی میں عورت کو شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ رکھنا جائز نہیں ہے اور عورت کو چاہئے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں آنے نہ دے (مسلم)

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ہفتہ میں دو مرتبہ پیر کے دن اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سب مسلمان بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے اس کے جس کی کسی مسلمان سے عداوت ہو -مسلم

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا کہ ہفتہ میں دو مرتبہ پیر کے دن اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سب مسلمان بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے اس کے جس کی کسی مسلمان سے عداوت ہو ۔ (مسلم(

حدیث شریف

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے کہ ’’میں مساکین سے محبت کروں اور ان سے قریب رہوں اور یہ کہ میں اپنے سے کم درجہ کے لوگوں کو دیکھوں اور بالاتر لوگوں کو نہ دیکھوں‘‘۔ (مسند امام احمد بن حنبل)

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بہت سے بکھرے بال والے ہیں، جن کو لوگوں کے دروازے سے دھتکار ملتی ہے، لیکن وہ کسی بات پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ اُسے ضرور پورا کرے‘‘۔ (مسلم)

حدیث شریف حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے بہتر آدمی وہی ہے،

حدیث شریف
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم میں سے بہتر آدمی وہی ہے، جو قرض ادا کرنے میں بہتر ہو‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والی زبان اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا دل بہت بڑی نعمت ہے‘‘۔ (مشکوۃ)

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیـ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ وہ دعاقبول نہیں کی جاتی ‘ جو دل کی غفلت کے ساتھ کی جاتی ہے ‘‘ ۔
ترمذی