سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 2 سالہ پریہ عرف پرینکا جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن کشن کی بیٹی کل شام اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی کہ ایک کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ ڈنڈیگل

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ تاہم خاتون کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 38 سالہ وینو جو پیشہ سے لیبر شادنگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل وینو فلک نما اور اپوگوڑہ علاقہ میں ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دور

شوہروں کی ہراسانی سے بیویوں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) رین بازار اور کیسرا کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ رین بازار پولیس کے مطابق 28 سالہ رینوکا جو برہمن واڑی یاقوت پورہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی، اس نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آ کر 26 فبروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر اگ لگا لی اور کل رات فوت

بیویوں سے جھگڑے، شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 38 سالہ شیخ نظام الدین جو ایس وی نگر ملاپور علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے، نظام الدین کا اس کی بیوی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور کل جنگاؤں سے واپسی کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ ورکرس ن

ریکروٹمنٹ ریالی میں دوڑ قلب پر حملہ سے نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) ریکروٹمنٹ ریالی میں دوڑ لگانے کے دوران ایک شخص فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 32 سالہ کے رمیش بابو قلب پر مشتبہ حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ جو دوڑ لگانے کے دوران اچانک گر پڑا تھا۔ ملکاجگری پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ریلوے پولیس ساتویں بٹالین کے گروپ ڈی کے تحت دوڑ جاری تھی۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی۔ رمی

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کیس درج

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی پولیس نے ایک شخص کے خلاف کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر مدھو موہن کے مطابق نامپلی علاقہ کے ساکن 20 سالہ پرشانت کے خلاف کمسن کی عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے کارراوئی انجام دی ہے اور میڈیکل رپورٹ کے لیے طبی معائنہ کرو

دیوار گرنے سے شیر خوار ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ کے علاقہ میں دیوار چھت پر گرنے سے ایک شیرخوار ہلاک اور اس کی رشتہ دار شدید زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔ اس دوران ایک مکان کے فرسٹ فلور سے دیوار گر کر دوسرے مکان کی چھت پر گر گئی جس کے سبب ایک ماہ کی شیرخوار ذکیہ بیگم جو م

بیوی کے طلاق کے مطالبہ پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) میاں بیوی کے جھگڑوں کے درمیان بیوی کی جانب سے طلاق کے مطالبہ پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ اس شخص کی شادی گذشتہ ماہ جنوری 2014 میں ہوئی تھی۔ گھٹکیسر پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ فضل الرحمن نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے کولڈرنک میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ فضل الرحمان

جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ بی راگھو ویرا جو پیشہ سے میستری تھا۔ ایودھیا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ اپنے مکان میں سورہا تھا کہ مشتبہ طور پر پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میںشدید جھلس گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راگھو ویرا بیڑی پی رہا تھا اور

بہن کی شادی کے قرض سے پریشان حال بھائی کی خودکشی

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) بہن کی شادی کے قرض کی ادئیگی میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ونود مور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جنسی چوراہا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔اس شخص کی بہن کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور بہن کی شادی کے وقت اس کے والدین نے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی میں

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ کے رمیش جو پیشہ سے لیبرتھا ، وائی ایس آر نگر آئی ڈی اے بلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے،13 فروری کو دن وہ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور

معمولی تنازعہ پر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کچرہ دان میں دستیاب جینس پینٹ کا تنازعہ ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ جہاں دو افراد کے درمیان ہاتھا پائی ایک کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ ملک پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوا شنکر نامی ایک عادی سزا یافتہ مجرم دلسکھ نگر کے

گرم تیل میں گرکر فوت

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک شخص گرم تیل میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر اعجاز الدین کے مطابق 48 سالہ رام موہن جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ مشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 19 فروری کے دن وہ کنچن باغ کے علاقہ میں پکوان کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرم تیل میں گرکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل ر

عادی شرابی کی خودکشی

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک عادی شرابی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شراب پینے کیلئے گھر میں رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر 28 سالہ آر بابو نے یہ انتہائی اقدام کیا جو اکثر شراب پینے کیلئے اپنے مکان سے زبردستی پیسے لیا کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں والدہ ، بیوی اور بہنوں کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا ۔ کل رات اس ط

دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد گرفتار

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پریم نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک 20 سالہ نوجوان محمد اعجاز خان ہلاک ہوگیا ۔ جو پیشہ سے تاجر اور ایرہ گڈہ علاقہ کے ساکن غوث خان ک

حسینی علم میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) حسینی علم کمان کے قریب ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک شخص سنتوش کمار کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل جس کا نمبر AP12G 5408 ہے پر سوار ایک شخص حسینی علم کمان کے قریب خون میں لت پت پایا گیا ۔ مقامی عوام نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس

ریلوے لائین عبور کرنے کے دوران ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) عمدہ نگر اور تماپور کے ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 80 سالہ بی بال ریڈی جو تلکاپلی محبوب نگر کا ساکن تھا کل عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان

والدین کے دباؤ سے دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) والدین کے مسلسل دباؤ سے تنگ آکر ایک طالبہ نے خودکشی کرلی جو اعلی تعلیم کی خواہش مند تھی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں پیش آیا جہاں 17 سالہ این انیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انیتا راجیو گاندھی نگر اپوگوڑہ کے ساکن این کانتایا کی بیٹی تھی ۔ لڑکی دسویں جماع

لنگر حوض میں بلندی سے نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے نالے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس ذرائع کے مطابق 43 سالہ شنکرداس جو کنکا درگا نگر کا ساکن تھا پیشہ سے سینٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ اصل میں شنکر داس آر ٹی سی بس کنڈاکٹر تھا جو دو سال قبل معطل کردیا گیا تھا ۔ تاہم مالی پریشانیوں کے سبب اس نے سینٹرنگ

مشیرآباد میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ شروانتی جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن ناگراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

زیور ساز کی خودکشی