بہن کی شادی کے قرض سے پریشان حال بھائی کی خودکشی

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) بہن کی شادی کے قرض کی ادئیگی میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ونود مور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جنسی چوراہا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔اس شخص کی بہن کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور بہن کی شادی کے وقت اس کے والدین نے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی میں ان کا خاندان ناکام ہوا تھا اور ونود امور ان معاملات سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس شاہ عنایت گنج مصروف تحقیقات ہے۔