ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ کے رمیش جو پیشہ سے لیبرتھا ، وائی ایس آر نگر آئی ڈی اے بلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے،13 فروری کو دن وہ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹرین کے دھکہ شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا دوسرے حادثہ میں ایک35 سالہ نامعلوم شخص جو آج صبح کے اوقات لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میںتھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔