دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد گرفتار

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پریم نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک 20 سالہ نوجوان محمد اعجاز خان ہلاک ہوگیا ۔ جو پیشہ سے تاجر اور ایرہ گڈہ علاقہ کے ساکن غوث خان کا بیٹا تھا وہ پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ دوسرا حادثہ کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا جہاں ایک 45 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔