جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد 28 فروری ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ بی راگھو ویرا جو پیشہ سے میستری تھا۔ ایودھیا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ اپنے مکان میں سورہا تھا کہ مشتبہ طور پر پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میںشدید جھلس گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راگھو ویرا بیڑی پی رہا تھا اور پولیس سمجھتی ہے کہ وہ بڑی پیتے پیتے سو گیا جس کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور آگ کی لپیٹ میں آکر ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ 24 فروری کے دن پیش آیا تھا اور ضعیف شخص کل فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔