محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے رویہ پر شدید تنقید

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گریٹر حیدرآباد میٹرو واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کے عہدیداران پانی کی بل کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناتے ہوئے صارفین کے مکانات سے سامان جیسے ٹی وی اور دیگر اشیاء کو اٹھا کر لے جارہے ہیں جو کہ صارفین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔ یہ بات مسٹر ایم آنند کمار گوڑ گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم ترجمان و کنوینر وا

۔21فروری کو متحدہ ریاست کی کامیابی کا جشن

حیدرآباد /31 جنوری (سیاست نیوز) وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال نے کہا کہ متحدہ آندھرا تحریک کا اختتام کامیابی کے ساتھ ہوگا اور 21 فروری کو کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ہم ریاست کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہم اجلاس ایک گھنٹہ بھی نہیں چلنے دیں گے۔ علا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سردار جعفری پر دو روزہ سمینار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام سردار جعفری صدی تقاریب (1913-2013) کے ضمن میں ایک دو روزہ سمینار 25 اور 26 فروری کو منعقد ہوگا۔ مدعو دانشور‘ماہرین ناقدین‘ پروفیسر حضرات جامعات کے اساتذہ کے علاوہ صلائے عام کے تحت کوئی بھی ادب پرور ادب شناس اور ادب دوست

قرآن مجید کی منتخبہ آیات پر تالیف کا کل رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : زوال حیدرآباد کے ممتاز مصنف جناب سید حسین کی قرآن کریم کی منتخبہ آیات پر مشتمل اہم تالیف ’’اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور شان قدرت قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 2 فبروری کو 10.30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہال باغ عامہ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا مفتی خلیل ا

تلنگانہ مسودہ بل میں رکاوٹیں دستور ہند کی توہین کے مترادف

حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) دستور ہند کی حفاظت وریاست کے تمام خطوں سے انصاف کاعہد لینے کے باوجود چیف منسٹر کر ن کماریڈی نے ایوان اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر بحث میں رکاوٹیںکھڑی کرتے ہوئے دستور ہند کی توہین کی ہے۔ رکن اسمبلی وفلورلیڈر مسٹر جی ملیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںان خیالات کا اظہار کیا۔

نظام اور حیدرآباد کے بارے میں رائے حقائق سے بعید

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : حالیہ آندھرا پردیش اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے مباحث کے دوران بعض عوامی نمائندوں نے نظام اور ریاست حیدرآباد کے بارے میں جو اپنی رائے کا اظہار کیا یہ رائے حقائق سے بعید جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے اس ضمن میں حیدرآباد کے بارے میں غلط فہمیوں کو ایک اہم مسئلہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ

اسمبلی میں شور و غل کے دوران تلنگانہ بل مسترد

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میںآج تلنگانہ بل کو ندائی ووٹ سے مسترد کردیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی کئی دنوں سے جاری ڈرامہ ختم ہوا اور کانگریس کو شدید پشیمانی ہوئی ہے لیکن اس بل کے استرداد سے نئی ریاست کے قیام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ریاستی اسمبلی کی 279 رکنی موثر اکثریت کے ساتھ ایوان میں سیما آندھرا ارکان کی 1

علیحدہ ریاست تلنگانہ کا اندرون 15 یوم قیام

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ آئندہ 15دن میں نئی ریاست تلنگانہ وجود میں آجائے گی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تلنگانہ بل منظور ہوجائے گا۔ تلنگانہ بھون میں آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ کل نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں اور پندرہ دن بعد علح

چیف منسٹر کی ڈرامہ بازی ختم : تلنگانہ یقینی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر دامودر راج نرسمہا نے واضح طور پر کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا خواب پورا ہوگا کیونکہ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے روانہ کردہ آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر مباحث کی تکمیل کے بعد مقررہ مدت میں بل دوبارہ مرکزی حکومت کو بھیجوانے کی ہماری کوشش کامیاب ہوئی۔ آج یہاں ریاستی ق

عیسائی برادری پر مظالم کے خلاف آج احتجاج

حیدرآباد۔/30 جنوری(سیاست نیوز) عیسائی برادری پر مظالم اور مذہبی پیشواؤں کے قتل واقعات پر حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر تمام اقلیتی برادریوں کے دانشوروں اور مفکرین کی جانب سے /31 جنوری کو 2:00 بجے دن سی ایس آئی ویزلی چرچ کلاک ٹاور تا اندرا پارک منظم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آندھرا پردیش میں ایک بار پھر عیسائی برادری کو فرقہ پرست عناصر

رویت ھلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد 30 جنوری ( فیاکس) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ ربیع الثانی بروز جمعہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اور عامۃ المسلم

صدر جمہوریہ سے نمائندگی کرنے وائی ایس آر کانگریس کافیصلہ

حیدرآباد 30 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کو ریاستی اسمبلی میںمسترد کردیئے جانے پر حوصلہ پاکر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج کہا کہ وہ اپنی لڑائی کو دہلی منتقل کرے گی اور اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کر کے ریاست کو متحدہ رکھنے کی ضرورت پر زور دے گی۔ پارٹی کے اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے آج یہاںاخباری نمائندوں سے ب

اسمبلی کارروائی کی جھلکیاں

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013(تلنگانہ مسودہ بل) پر جاری مباحث کے آج آخری دن ایوان کی کارروائی کا آغاز ہونے سے بہت قبل سب سے پہلے ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتاریڈی ایوان میںداخل ہوئیں۔

اسکالر شپ سے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ا چھے تعلیمی مظاہرہ کیلئے ترغیب کا موثر ذریعہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جو ہندوستانی ہجرت کرتے ہوئے امریکہ ، برطانیہ ، مشرق وسطی جاتے ہیں وہ ین آر آئی ہوجاتے ہیں اور یہ این آر آئی دو قسم کے ہیں ایک جن کو اپنے ملک ، قوم ، ملت اور خاندان کی فکر ہوتی ہے وہ فکر مند رہتے ہوئے خدمات انجام دیتے ہیں دوسرے قسم کے ین آر آئی اپنے آپ کو نان ریٹرن انڈین سمجھتے ہوئے ملک ، قوم سے بے خبر

حیدرآباد اور اضلاع میں کل سے حج 2014 کے فارمس کی اجرائی کا آغاز

حیدرآباد۔/30جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ یکم فبروری کو 11:30بجے دن حج ہاوز نامپلی میں حج 2014 کے فارمس جاری کریں گے۔ جاریہ سال حج کیلئے درخواست فارم کی اجرائی کا یکم فبروری سے آغاز ہوگا۔ حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں اسی دن سے درخواستوں کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ اس سلسلہ میں اضلاع میں کام کرنے والی مقامی کمیٹی

تلنگانہ مخالف سیاسی جماعتوں کا ماضی میں تائیدی مکتوب

حیدرآباد /30 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ اسمبلی میں چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ دہلی میں آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تشکیل کے معاملے میں آج ایک اہم مرحلہ طے

آر ٹی سی آن لائن ریزرویشن نشستوں کی دستیابی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات اور بین ریاستی مقامات سے مختلف مقامات کو سفر کرنے کے لیے آن لائن ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں 31 جنوری کو بنگلورو جانے کے لیے 844 اے سی اور 2300 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔ چینائی کے لیے 805 اے سی 4396 نان اے سی حیدرآباد کے لیے 5389 اے سی اور 34547

آر ٹی سی آن لائن ریزرویشن نشستوں کی دستیابی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات اور بین ریاستی مقامات سے مختلف مقامات کو سفر کرنے کے لیے آن لائن ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں 31 جنوری کو بنگلورو جانے کے لیے 844 اے سی اور 2300 نان اے سی نشستیں دستیاب ہیں ۔ چینائی کے لیے 805 اے سی 4396 نان اے سی حیدرآباد کے لیے 5389 اے سی اور 34547