مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سردار جعفری پر دو روزہ سمینار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام سردار جعفری صدی تقاریب (1913-2013) کے ضمن میں ایک دو روزہ سمینار 25 اور 26 فروری کو منعقد ہوگا۔ مدعو دانشور‘ماہرین ناقدین‘ پروفیسر حضرات جامعات کے اساتذہ کے علاوہ صلائے عام کے تحت کوئی بھی ادب پرور ادب شناس اور ادب دوست دانشور حضرات ‘کے علاوہ کالج کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس اس سمینار کے لیے اپنا مقالہ داخل کرسکتے ہیں اور ان کے مقالات کا ماہرین پر مشتمل کمیٹی جائزہ لے گی اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرے گی۔

منتخب مقالوں کو سمینار میں پیش کیاجائے گا۔مقالے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ؍فروری تک توسیع کی گئی ہے۔ مرکز ہذا کی جانب سے جاری کردہ فلائر (Flyer) یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.manuu.ac.in) پر موجود ہے۔ اس میں دیے گئے عنوانات میں سے کسی ایک پر یا سمینار کے تھیم (Theme) سے متعلق کسی بھی موضوع پر اپنا طبع زاد تحقیقی مقالہ اور مقالے کی تلخیص 3؍فروری 2014تک یا اس سے قبل بھیجی جاسکتی ہے۔ دیگر تفصیلات کے لیے ہمارا فلائر ملاحظہ فرمائیں یا ناظم سمینار پروفیسر خالد سعید یا مرکز ہذا کے دفتر سے بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ای میل profkhalid@ymail.com یا jafriseminar2014@gmail.com پر اپنے مقالے اور تلخیص روانہ کرسکتے ہیں ۔