قرآن مجید کی منتخبہ آیات پر تالیف کا کل رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : زوال حیدرآباد کے ممتاز مصنف جناب سید حسین کی قرآن کریم کی منتخبہ آیات پر مشتمل اہم تالیف ’’اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور شان قدرت قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 2 فبروری کو 10.30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہال باغ عامہ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کریں گے۔

جبکہ مہمانان خصوصی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ اور جناب خان لطیف محمد خان ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف ہوں گے۔ رسم اجراء کتاب بدست جناب زاہد علی خاں عمل میں آئے گی۔ جبکہ اظہار خیال پروفیسر محسن عثمانی ندوی سابق ڈین ایفلو، ڈاکٹر عقیل ہاشمی سابق صدر شعبہ اُردو عثمانیہ یونیورسٹی، جناب محمد عثمان شہید سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اے پی اور پروفیسر شاہد علی عباسی صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا اور نعت شریف ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری پیش کریں گے۔ جناب جلال عارف جلسہ کی کارروائی چلائیں گے ۔ ۔