کتنی چربی Fatصحت کیلئے فائدہ مند؟

فیٹ یا چکنائی انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہے لیکن زیادہ تر افراد ضروری مقدار سے زیادہ فیٹ کھاتے ہیں ۔ خاص طور پر سیچوریٹڈ فیٹس یا حل نہ ہونے والی مضر صحت چکنائی سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے اور یہ دل میں شریانوں کو بند کرسکتی ہے ۔ خون میں بہت زیادہ کولیسٹرول دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے ۔ سب کو صحت مند غذا کیلئے فیٹس کھانا بہت ضروری ہے ۔

اللہ میاں کا بینک

میاں محسن ایک دن اپنی امی سے بولے ۔ امی جان ! ہم نے تو اللہ میاں کے بینک میں اپنا حساب کھول لیا ہے ۔ آپ جو ہر ہفتے مجھے جیب خرچ دیتی ہیں ۔ اسی میں سے کچھ نہ کچھ بچاکر بینک میں جمع کردیتا ہوں ۔

کتنی چربی Fatصحت کیلئے فائدہ مند؟

فیٹ یا چکنائی انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہے لیکن زیادہ تر افراد ضروری مقدار سے زیادہ فیٹ کھاتے ہیں ۔ خاص طور پر سیچوریٹڈ فیٹس یا حل نہ ہونے والی مضر صحت چکنائی سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے اور یہ دل میں شریانوں کو بند کرسکتی ہے ۔ خون میں بہت زیادہ کولیسٹرول دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے ۔ سب کو صحت مند غذا کیلئے فیٹس کھانا بہت ضروری ہے ۔

اقوال زرین

٭ بدترین وہ ہیں جو چغلی کھاتے اور دوستوں کے درمیان نفرت ڈالتے پھرتے ہیں۔
٭ آپ دوسروں کی عزت کریں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے۔
٭ عظیم ہے وہ دل، جس میں دوسروں کے درد کا احساس ہو۔
٭ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا نام زندگی اور ان پر غالب آجانے کا نام کامیابی ہے۔
٭ ہرکام میں دوسروں کا سہارا ڈھونڈنے کے برابر کوئی بے عزتی نہیں۔

لطائف

٭ استاد (شاگرد سے ) : کنجوس کی تعریف کرو ۔ شاگرد : جناب کنجوس تو تعریف کے قابل ہی نہیں ہوتا ۔
٭منیجر (ملاقاتی سے ) : تم بغیر اجازت اندر کیوں آئے ہو؟ملاقاتی : جناب میں اجازت لینے ہی کیلئے تو اندر آیا ہوں۔

پانی

پانی قدرت کا اہم عطیہ ہے ۔اس کی اہمیت اور افادیت سے شاید ہی کوئی انکار کرے ۔ پانی ہماری زندگی اور ہمارے جسم کا سب سے اہم جزو ہے ۔ اس کے بغیر حیات انسانی کی بقاء ممکن نہیں ۔ انسان کھانے کے بغیر شاید زندگی گذار سکتا ہے مگر پانی کے بغیر زندگی گذارنا ناممکن ہے ۔ پانی ہمارے جسم کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ فضلات کا اخراج کرنے اور خون کو پتلا ر

لفظ لفظ موتی

٭ سب سے خطرناک غصہ جوانی کا ہے ۔
٭ موت واحد چیز ہے ‘ جس کو رشوت دے کر ٹالا نہیں جاسکتا ۔
٭ نماز دل کا نور ہے تو آسماں کا ظہور ہے ۔
٭ آنکھ اٹھتی ہے تو سنگ ریزوں کو بھی گلزار بنا دیتی ہے ۔
٭ مسرتیں وہاںپروان چڑھتی ہیں جہاں اعتمادکے بیج کی آبیاری ہو ۔
٭ درد ہلکا ہو یا گہرا ‘ بہرحال اذیت ناک ہوتا ہے

میں ہوں نا تمہارا دوست

احمد نویں کلاس میں پڑھتا تھا ۔ اس نے اپنی کلاس کے ایک لڑکے سے دوستی کرلی جس کا نام راکیش تھا ۔ راکیش کلاس میں چپ چاپ رہتا تھا ۔ ایک دن احمد نے راکیش کا ہاتھ پکڑ کر کہا راکیش ! تم ہر وقت اُداس کیوں رہتے ہو ؟

موریہ بادشاہوں کے سکے

بچو! موریہ خاندان کا بانی چندر گپت موریہ ہندوستان کا وہ پہلا بادشاہ ہے جس نے چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو ایک کرکے بڑی سی سلطنت قائم کی اس کے سکے پہلے کے ہی سکوں کی طرح ہیں یعنی ان پر کچھ لکھا نہیں ملتا بلکہ پانچ طرح کے نشانات پائے جاتے ہیں ۔

عاجزی کو اپنا شعار بنالو…!!

کسی ویران جنگل میں ایک ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی تھی ، جس میں ایک خدا رسیدہ بزرگ رہتے تھے ۔ وہ بڑے ہی عبادت گزار اور متقی تھے ۔ ہزاروں لوگ ان کے پاس اپنے اپنے مسائل لے کر آتے اور اُن کی دعاؤں اور اﷲ کے کرم سے فیض حاصل کرتے ۔ وہاں کے بادشاہ کو جب یہ خبر ملی ، تو اُسے بہت غصہ آیا ۔

مئی کا مہینہ

آیا جب سے مئی کا مہینہ
تب سے ہی ہے جسم پسینہ
راتوں میں ہیں گرم ہوائیں
راتوں میں آرام نہ پائیں
گرمی میں باہر نہیں جانا
پڑھ لکھ آرام سے سونا
دیواریں ہیں دھوپ سے تپتی
اور فطرت ہے دھوپ سے بچتی
سڑکیں بھی ویران پڑی ہیں
عقلیں بھی حیران پڑی ہیں
گرمی سے بچتے ہیں پرندے
گرمی سے مرتے ہیں پرندے
شکر حق جتنا بھی کریں ہم

برف کے گولے مضر صحت …!

موسم گرما کی جھلسادینے والی دھوپ میں پسینہ خشک نہیں ہوتا زیادہ پسینہ آنے سے پیاس بھی زیادہ لگتی ہے ایسے میں ٹھنڈے مشروبات دل کو بھاتے ہیں۔ مختلف رنگوں کے غیرمعیاری ٹھنڈے مشروبات کی بوتلوں کا بھی انبار لگا ہوتا ہے اور بچے ٹھنڈے مشروبات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ، ان مشروبات میں برف کے گولے بھی شامل ہیں ۔

واہ جی واہ ! خوب کہی!!

ایک آدمی نے کسی گدھے والے سے ایک گدھا دن بھر کیلئے کرائے پر لیا اور کرائے کا ایک روپیہ پہلے ہی دے دیا ۔ پھر وہ گدھے اور اُس کے مالک کو ساتھ لے کر بازار گیا اور وہاں سے سامان خریدکر گدھے پر لادا اور گاؤں کی طرف چل پڑا ۔ دونوں کو چلتے چلتے دوپہر ہوگئی تو انھوں نے کھانا کھاکر تھوڑی دیر آرام کرنا چاہا ۔ دُھوپ تیز تھی اور راستے میں آس پاس کوئ

کیا آپ جانتے ہیں!

٭آئیونائزیشن انرجی کیا ہوتی ہے ؟ کسی ایٹم یا مالیکیول کی آئیونائزیشن انرجی (Ionisation Energy)وہ انرجی یا توانائی ہے جو الکٹرونز کو نکالنے کیلئے درکار ہوتی ہے ۔ اس خصوصیت کو ابھی بھی Lonsitsaion Potential کے نام سے پکارا جاتا ہے اس کو ناپنے کے یونٹ Volts استعمال ہوتے ہیں۔

بُری بات

’’ارم تمہیں پتہ ہے کہ کلاس میں ایک نئی لڑکی آئی ہے۔’’ فاطمہ نے ارم کو بتایا تو ساتھ کھڑی آئمہ نے بھی یہ بات سن لی۔ آئمہ فوراً بولی۔’’کیا نام ہے اس کا؟’’ آمنہ نام ہے اس کا۔ اور آئمہ کل وہ داخلے کے لیے اپنی امی کے ساتھ آئی تھی۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسی بدصورت لڑکی کبھی نہیں دیکھی۔کل سے وہ آئے گی، تم خود ہی دیکھ لینا۔

سنہری اقوال

٭ دنیا میں سب سے اچھے کام دو ہیں۔ ایک اخلاق و کردار کی اصلاح ، دوسرے علم کی روشنی پھیلانا۔
٭ ایسی خوشی سے بچو جو کل غم کا کانٹا بن کر دکھ دے۔
٭ دشمنوں کے سامنے ایسی گفتگو کرو کہ اگر وہ دوست بن جائیں تو پھر تمہیں شرمسار نہ ہونا پڑے۔
٭ انسان پریشان اس وقت ہوتا ہے جب وہ وقت سے پہلے اور ضرورت سے زیادہ مانگتا ہے۔

علم

کھلونے مجھ کو پیارے ہیں
مگر ان سب سے پیارا ہے
وہ اِک چھوٹی سی دنیا ہے
بھلا بوجھو تو وہ کیا ہے؟
جو بوجھو تم تو میں جانوں
لو، میں خود ہی بتاتا ہوں
وہ میرا پیارا بستہ ہے
کھلونوں سے بھی پیارا ہے
کتابیں ، اس میں رکھی ہیں
حفاظت اس کی کرتا ہوں
ہیں اس میں کاپیاں میری
قلم بھی اور پینسل بھی
یہ سب کچھ ، مجھ کو پیارا ہے

اقوال زریں

٭گزرا ہوا واقعہ گزرتا ہی تو نہیں ہے بلکہ وہ یاد بن کر بار بار گزرتا ہے۔
٭ فتح اُمید سے نہیں، علم اور اللہ پر اعتماد سے حاصل ہوتی ہے۔
٭ جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے ، وہ تیرا دوست ہے۔
٭ جہاں تک ہوسکے لالچ سے بچو، لالچ میں ذلت ہی ذلت ہے۔
٭ مٹ جانے والی چیزوں کو چھوڑ دو اور باقی رہ جانے والی چیزوں کو اختیار کرو۔

جھوٹ

کسی کو اپنے سے کم نہ سمجھو…!

ایک تالاب میں بہت پیاری اور رنگ برنگی مچھلیاں تھیں ۔ اسی تالاب میں ایک کالا مینڈک بھی رہتا تھا ۔مینڈک کے گانے سے بارش ہوتی، ساری مچھلیاں اس مینڈک سے نفرت کرتی تھیں ۔ ایک دن تمام مچھلیوں نے مینڈک کو اپنے تالاب سے نکال دیا ۔

لطائف

٭ مالک مکان، چور سے : ’’سارا سامان یہاں رکھ دو، ورنہ ابھی پولیس کو بلاتا ہوں‘‘۔چور : (گڑگڑاتے ہوئے): ’’مگر صاحب سارا سامان کس طرح یہاں رکھ دوں۔ آدھا سامان آپ کے پڑوسی کا ہے‘‘۔