بنگلہ دیش ۔ ہندوستان آج ٹسٹ کا آغاز

فتح اﷲ ۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے واحد ٹسٹ کا کل یہاں فتح اﷲ میں آغاز ہورہا ہے اور نو برس بعد یہاں میزبان ٹیم ٹسٹ مقابلے میں کسی ملک کی میزبانی کررہی ہے ۔ مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد ویراٹ کوہلی پہلی مرتبہ کسی دورہ پر ٹیم کی قیادت کریں گے حالانکہ دورۂ آسٹریلیا کے م

جوکووچ فرنچ اوپن کے بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر آنے کیلئے پرعزم

پیرس ۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چار برسوں کے دوران تین فائنلس کھیلنے کے باوجود کیرئیر میں پہلا فرنچ اوپن خطاب حاصل کرنے میں ناکام ہونے والے عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اُن کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں جو اپنے دور میں بہترین کھلاڑی تصور کئے جانے کے علاوہ سبکدوشی کے بعد انھیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کی

دو اسپنرس کی شمولیت فائدہ مند ہوگی : ارشد ایوب

حیدرآباد۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر ارشد ایوب نے بنگلہ دیش کے خلاف کل شروع ہونے والے واحد ٹسٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں آف اسپنر ہربھجن سنگھ اورروی چندرن اشون کی شمولیت فائدہ مند ہوگی ۔ ہربھجن سنگھ جن کی سخت محنت

ایم سی ایل کا سچن ۔ وارن کی لیگ سے تقابل نہیں :جونس

نئی دہلی ۔9 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ماسٹرس چمپیئنس لیگ ( ایم سی ایل ) جوکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر اور آسٹریلیا کے افسانوی اسپنر شین وارن کی جانب سے پیش کی جانے والی لیگ سے کوئی تقابل نہیں کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ایم سی ایل کی تشہیری ذمہ داری پوری کررہے آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈین جونس نے کیا ۔ جونس

جنوبی افریقہ ٹسٹ درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

دبئی۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے رواں مہینے کی نئی ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں کسی بھی ٹیم کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹیم درجہ بندی میں جنوبی افریقہ بدستور 130 نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر موجود ہے جبکہ 108نشانات کی حامل آسٹریلیا ئی ٹیم دوسرے مقام پر ہے۔ آئی سی سی درجہ بندی میں ہندوستان تیسرے مقام پر ہے جسے

برطانوی سائیکلسٹ کا طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

لندن۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) بریڈلے وگنز نے ایک گھنٹے کے دوران54.52 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنے ہم وطن ایلکس ڈائوسیٹ کا ریکارڈتوڑ دیا۔ ایلکس نے اتنے ہی وقت میں 52.93 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ ٹور ڈی فرانس کے سابق فاتح بریڈلے نے اس دوران 250 میٹر کے 218 لیپ مکمل کئے۔ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے بعد کہا کہ میں ہمیشہ اپنا عظیم کھلاڑیوں سے مقاب

مانچسٹر یونائیٹڈ دنیا کا سب سے قیمتی فٹبال برانڈ

لندن۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کنسلٹنسی ’برانڈ فائنانس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں کوئی بھی ٹرافی نہ حاصل کر نے کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ 63 فیصد اضافے کے ساتھ پہلا بلین ڈالرز فٹبال برانڈ بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دس سب سے قیمتی فٹبال برانڈز میں سے چھ کا تعلق انگلینڈ سے ہے جبکہ کوئی اطالوی کلب سرفہرست 10 میں شامل نہیں ہے۔ جرمن

پاکستانی ٹسٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا پہنچ چکی ہے ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے دورے کا آغاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گی۔ افتتاحی ٹسٹ میچ 17جون کو گال اسٹیڈیم میں شر

حکایت شیخ سعدیؒ

ایک دفعہ شیخ سعدی ؒ کو حصولِ علم کی غرض سے شیراز سے بغداد کا سفر کرنا پڑا۔ بغداد، شیراز سے کافی فاصلے پر تھا، اور وہ پیدل چل رہے تھے۔ پیدل چلتے چلتے ان کا جوتا گِھس کر ٹوٹ گیا اور ایسی حالت اختیار کرگیا کہ سعدی ؒ کیلئے اس جوتے کو پاؤں میں پہننا ممکن نہ رہا چنانچہ وہ ننگے پاؤں چلنے لگے ۔ ننگے پاؤں چلتے چلتے شیخ سعدی ؒ کے پاؤں زخمی ہوگئے۔

لفظ لفظ خوشبو

٭ جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہئے کہ پڑوسی کی عزت کرے۔
٭ ہمیشہ سچی اور حق بات کہو، اگرچہ وہ کڑوی ہی ہو۔
٭ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کی شفاء بھی پیدا کی ہے۔
٭ حیاء اور کم بولنا ایمان کی شاخیں ہیں۔
٭ سچائی کی مشعل سے فائدہ اُٹھاؤ اور یہ مت دیکھو کہ مشعل بردار کون ہے۔

لطائف

٭ ریاضی کے اُستاد (بچوں سے): اگر کسی جگہ بارہ بھیڑیں بندھی ہوں اور ان میں سے تین بھاگ جائیں تو کتنی بھیڑیں باقی بچیں گی؟
ایک بچے نے کھڑے ہوکر کہا: ایک بھی نہیں!
اُستاد (ناراضگی سے): لگتا ہے کہ تم ریاضی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے؟
بچے نے جواب دیا: اور مجھے لگتا ہے کہ آپ بھیڑوں کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے!

خواتین اور میک اَپ کے تقاضے

ایک ملازمت پیشہ خاتون روزانہ کم و بیش آٹھ سے دس گھنٹے تک اپنے کام کی جگہ پر گزارتی ہے اس کے بعد وہ گھر جاتی ہے، اس طرح کی خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ پہلے کام سے گھر جائیں اور پھر وہاں تیار ہوکر کہیں اور جائیں۔

کرسپی سوئیٹ نوڈلس

اجرا:مرغی کی بوٹیاں آدھا کپ، رائس نوڈلس ایک پیکٹ، ہری پیاز ایک عدد، کٹا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، انڈے دو عدد، سفید سِرکہ ایک چوتھائی کپ، چینی دو کھانے کے چمچ، فش سوس دو کھانے کے چمچ، اُبلا ہوا لوبیا آدھا کپ، آئیل حسب ضرورت۔

ہربل فیشیل سے چہرے پر نکھار لائیں

دودھ کی بالائی یا کھانے کے دو چمچ شہد لے کر چہرے پر مساج کریں۔ یہ چہرے کے لئے بہترین ہربل موئسچرائزنگ ہے۔ اگر آپ کی جِلد چکنی ہے تو اس میں دو چار قطرے لیموں کے شامل کرکے دیکھ لیں۔ چہرے کے ہلکے مساج کے بعد بھاپ لیں۔ اس کے لئے ایک بڑی دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ سمندری نمک اور پودینے کے پتے ڈال لیں اور پانی کو خوب کھولا لیں، پھر چولہا بند

’’کے سی آر خبردار‘ اگر جھگڑا ہوگا تو بات بہت دور جائے گی‘‘

منگل گری ۔8جون ( سیاست نیوز / پی ٹی آئی) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں رشوت کی مبینہ پیشکش کیلئے تنقیدوں کے شکار آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر ان ( نائیڈو) کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام عائد کیا اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو آندھراپردیش کی تقسیم کیلئے ’’ دھوکہ باز‘‘ قرار دی