Education & Career ایجوکیشن کیریئر

ایم اے حمید

EAMCET کی کونسلنگ کی اطلاع
سوال : ایمسٹ 2015 ء آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ہوا ۔ اس کی کونسلنگ کی اطلاع کیسے ملے گی ۔ اے پی ایمسٹ کے انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ کا اعلان بھی آیا اور شیڈول بھی آیا تلنگانہ کے ایمسٹ کے انجینئرنگ ، میڈیسن اور فارمیسی وٹرنری کی کونسلنگ کے بارے میں معلومات شائع کریں ۔ رینک کے بعد داخلے کیلئے طلباء اور سرپرستوں میں اضطراب پایا جاتاہے ۔ اس ضمن میں اپنے کالم میں اطلاعات شائع کرتے رہے تو طمانیت ملے گی ؟
کئی طلبہ سرپرست ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : ایمسٹ 2015 ء کے آندھراپردیش کاجواعلان آیا وہ صرف اے پی ایمسٹ انجینئرنگ کیلئے ہے جس کیلئے 12 جون سے اسنادات کی جانچ ہوگی پھر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ اس میں تلنگانہ شامل نہیں ہے ۔ تلنگانہ کے طلبہ 15 فیصد نان لوکل کیلئے شریک ہوسکتے ہیں پہلے وہ ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریں ۔ اسنادات کی جانچ کیلئے ہلپ لائن مراکز صرف اے پی کے 13 اضلاع میں بنائے گئے اس کے علاوہ مسلم مائناریٹی ایمسٹ میں ناکام یا شریک نہ ہوئے طلبہ کو بھی 300 روپئے ادا کرنے کیلئے اعلامیہ آیا وہ صرف اے پی ایمسٹ کا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ایمسٹ نتائج کے بعد انجینئرنگ ویب کونسلنگ کا شیڈول دیا گیا ہے ۔ لیکن کنوینر ایمسٹ کا اعلامیہ نہیں آیا اطلاع کے مطابق 12 جون کو شیڈول جاری ہوگا پھر 18 جون سے اسنادات کی تصدیق پھر ویب کونسلنگ اس طرح ایمسٹ میڈیسن کیلئے یونیورسٹی آف ہلت سائنس کی MBBS اور BDS کیلئے پہلے جنرل کونسلنگ پھر B.C ‘ E ‘ اور تحفظات زمرہ کی کونسلنگ مسلم مائناریٹی کالجس دکن اور شاداں میڈیکل کالجس کی علحدگی کونسلنگ ہوتی ہیں وٹرنری سائنس ، بی ایس سی اگریکلچر کیلئے اگریکلچر یونیورسٹی کونسلنگ پھر بی فارمیسی ، فارماڈی اور ہومیوپتھی ، آیورویدک کی کونسلنگ ہوتی ہے ۔ ایمسٹ 2015 کے رینک حاصل کئے امیدوار اپنے رینک کے مطابق کس تاریخ کو کس مقام پر جانا ہوگا شیڈول میں دیکھ کر شرکت کریں کونسلنگ کی اطلاع انفرادی طور پر طالب علم کو نہیں دی جاتی بلکہ اخبارات میں شیڈول یا اعلامیہ آتا ہے ویب سائیٹ دیا جاتا ہے ۔ اس کو ملاحظہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ایمسٹ کے شیڈول کا tseamcet2015.com کو بھی ملاحظہ کرتے رہے اعلامیہ جاری ہونے پر تفصیلات شائع کی جائے گی ۔

میڈیکل انجینئرنگ کے علاوہ مائناریٹی کالجس کی کونسلنگ
سوال : میڈیکل ، انجینئرنگ کی ایمسٹ کی کنوینر کی کونسلنگ اور ویب کونسلنگ ہوگی ۔ معلوم ہوا کہ مائناریٹی کالجس کی بھی علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے ۔ اس بارے میں معلومات فراہم کریں اور طلبہ کو کیا کرنا ہوگا ؟
محمد عارف ، امتیاز ۔ سنتوش نگر ، حیدرآباد
جواب : ایمسٹ کی جنرل ویب کونسلنگ کے علاوہ ایسے انجینئرنگ ، فارمیسی ، ایم بی اے اور بی ایڈ کالجس جوکنوینر کی کونسلنگ SW I میں شامل نہیں ہوتے ان کی علحدہ کونسلنگ SW II سنگل ونڈو ہوتی ہے ۔ اس کا بھی اعلامیہ اور شیڈول آتا ہے ۔ رینک کے ساتھ تاریخ اور مقام دی جاتی ہے اور مقام کونسلنگ پر کالجس کی فہرست ہوتی ہے اس کے مطابق شرکت کرسکتے ہیں ۔
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کی 25 ہزار جائیدادوں پر بھرتی کا عمل
سوال : تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے ایک لاکھ سات ہزار جائیدادوں کی بھرتی کا اعلان ہوئے کافی عرصہ ہوا لیکن ریاست بننے کے ایک سال تک بھی کوئی اعلان نہیں آیا ۔ 2 جون کو یوم تاسیس پر اعلامیہ متوقع تھا لیکن صرف 25 ہزار جائیدادوں پر بھرتی کا چیف منسٹر نے اعلان کیا ۔ نوٹیفیکیشن کب جاری ہوگا ؟

عرفان ، محمد آصف ۔ نظام آباد ، میدک
حواب : تلنگانہ ریاست بننے کے بعد ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلانات ہوئے اعلامیہ جاری نہیں ہوئے ۔ 25 ہزار جائیدادوں پر بھرتی کا اعلامیہ جون کے اواخر یا جولائی کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے ۔ محکمہ پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے تقررات کا اعلامیہ سب سے پہلے آئے گا پھر ٹیچرس کے DSC اور TRT کااعلان آئے گا ۔ 31 اگسٹ اور 30 ستمبر تک کملاناتھ کمیٹی کی سفارشات کے بعد علاقہ آندھرا کے تمام ملازمین کے علحدگی کے بعد تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ اس کیلئے تلنگانہ کے متلاشیان روزگار تعلیمیافتہ افراد سے اپنی معلومات TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے ویب سائیٹ پر OTR one time registration کیلئے کرانے کی اپیل کی گئی اور دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اس کی رہنمائی کی جارہی ہے اور تلنگانہ کی معلوماتی کتابچہ بھی دستیاب ہے ۔ امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے مطابق تمام ملازمت کے مسابقتی امتحانات میں شرکت کریں ۔