خوشی

خوشی ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جسے صرف محسوس کیا جاسکتا ہے، بیان نہیں کیا جاسکتا۔ جب کوئی انسان خوش ہوتا ہے تو اسے دنیا کی ہرچیز حسین لگتی ہے، لیکن جب انسان اندر سے اُداس ہوتا ہے تو دنیا کی خوبصورتی اس کیلئے بے معنی ہوجاتی ہے۔ خوشیوں کو کوئی بھی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کرتا بلکہ ہمیں خود ہی خوشیاں تلاش کرنی پڑتی ہیں۔ انسان کو چاہیئے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا سیکھے تو ایک روز یہی خوشیاں خود بخود بڑی خوشیوں میں بدل جائیں گی۔ دوسروں میں خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں دوگنی ہوجاتی ہیں اور ان کا لطف بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ لہذا ہمیں اپنی زندگی خوشیاں سمیٹتے اور بانٹتے ہوئے گزارنی چاہئے۔