ماںاور بیٹی سے دست درازی اوربس سے پھینک دینے کا واقعہ

موگا ( پنجاب ) 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں ایک نوجوان لڑکی اس وقت ہلاک اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی جب انہیں جنسی ہراسانی کے بعد چلتی ہوئی بس سے پھینک دیا گیا ۔ اس بس کے کنڈکٹر اور کلینر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ یہ بس چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل کے افراد خاندان کی ملکیت والی کمپنی کی بتائی گئی

آلیر وچتورفرضی انکاؤنٹرس ‘ مرکزی حکومت مداخلت سے قاصر ‘ راجناتھ سنگھ

حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آلیر ( پانچ مسلم نوجوانوں کے ) اور سیشاچلم ( 20 مزدوروں کے ) انکاؤنٹر کو حقیقی یا فرضی کچھ بھی قرار دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس پر عدالتوں مقدمات چل رہے ہیں اس لئے وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ان انکاؤنٹرس کی عدالتوں میں سماعت چل رہی ہے اس لئے وہ کو

زلزلہ سے اموات پر تعزیت ‘ نواز شریف کا مودی کو فون

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو فون کیا اور ہندوستان میں آئے حالیہ زلزلہ میں انسانی جانوں کے اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا ۔ مودی نے آج اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا فون کال موصول ہوا جس میں انہوں نے ہندوستان کے مختلف حصوں میں آئے زلزلہ میں انس

نیپال زلزلہ کے مہلوکین کی تعداد 15,000 ہوسکتی ہے ‘ فوجی سربراہ کا اندیشہ

کٹھمنڈو 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں جاری بچاؤ و راحت کاموں میں آج اس وقت رکاوٹیں پیدا ہوگئیں جب یہاں بارش ہوئی اور سردی کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس دوران یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد 15000 سے متجاوز ہوسکتی ہے ۔ نیپالی فوجی سربراہ جنرل گورو رانا نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ ہلاکتیں 10 تا 15 ہ

انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( راست ) : پیرزادہ سید محمد بادشاہ وظیفہ یاب سنٹرل گورنمنٹ ولد جناب پیرزادہ سید محمود پاشاہ کا انتقال بروز جمعرات 30 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد بابا شرف الدین پہاڑی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت قطب الاقطاب حضرت بابا شرف الدین صاحب قبلہؒ پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بع

سوشیل میڈیا کے غلط استعمال سے خواتین کا اِستحصال

حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) معروف سماجی جہد کار، فاؤنڈر این جی آرگنائزیشن ’’پراجوالا‘‘ و یدھ ویر میموریل ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر سنیتا کرشنن نے کہا کہ ترقی یافتہ دور جدید میں سوشیل میڈیا اور انٹرنیٹ جیسی ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال کے نتیجہ میں پیار و محبت، شادی اور دیگر کام کے نام پر کئی معصوم لڑکیاں اور خواتین جنسی ہراسانی اور ظل

شادی

حیدرآباد۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس لیڈر ڈی ناگیندر کی دُختر کی شادی آج انجام پائی۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے علاوہ وزراء ہریش راؤ ، تارک راما راؤ ، کانگریس لیڈر چرنجیوی نے نئے جوڑے کو آشیرواد دیا۔

چتور فائرنگ :ایس آئی ٹی نے مقام واردات کا دورہ کیا

حیدرآباد۔ 30 اپریل (پی ٹی آئی) چتور فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی نے آج مقام واردات کا معائنہ کیا۔ ایک دن قبل ایس آئی ٹی نے تروپتی اربن پولیس سے 7 اپریل کے واقعہ سے متعلق دستاویزات حاصل کئے تھے۔ ٹیم کے سربراہ روی شنکر اینار آئی پی ایس آفیسر نے بتایا کہ ہم نے حیدرآباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق مقامی پولیس سے اس مقدمہ سے متعل

مختلف وجوہات پر پانچ خواتین کی موت

حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی شوہر کی ہراسانی ، ذہنی تناؤ اور خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے مختلف واقعات میں 5 خواتین فوت ہوگئیں ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 15 سالہ سواپنا جو شاہ میر پیٹ علی آباد علاقہ کے ساکن ایریا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہو