ریاضی داں آنند کمار کو کینیڈا میں اعزاز

فرینکوور ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے 30 بہترین ریاضی دانوں میں شامل آنند کمار کو کینیڈا میں آج اعزاز عطا کیا گیا کیونکہ انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں نئی راہیں کھولیں ہیں۔ برطانوی کولمبیا کے رکن مقننہ نے کینیڈا میں 42 سالہ ریاضی داں کو ان کے شاندار کارناموں پر اعزاز عطا کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے محروم طبقات کے طلبہ کیلئے تدریس کا انتظ

دو نوجوان ہندوستانی امریکیوں کو اسپیلنگ مقابلہ میں کامیابی

واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئی تاریخ بناتے ہوئے دو امریکی نژاد ہندوستانی لڑکوں 13 سالہ وانیا شیوشنکر اور 14 سالہ گوکل وینکٹاچلم کو بیک وقت چمپیئن قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے قومی اسپیلنگ مقابلہ میں مساوی کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں مشترکہ طور پر طلائی ٹرافی پیش کی گئی۔ گذشتہ سال کی یہ ٹرافی ہندوستانی نژاد امریکیوں نے ہی حاصل

آسٹریلیائی لڑکیاں دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کیلئے کوشاں

ملبورن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملبورن سے تعلق رکھنے والی ایک درجن کے قریب لڑکیاں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کر چکی ہیں۔حکام کے مطابق ان لڑکیوں کو، جن کی عمریں 18 سے 29 برس کے درمیان ہیں، سوشل میڈیا پر بھرتی کیا گیا۔وکٹوریہ پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے پانچ

امریکہ میں 15 چینیوں پر امتحانی دھوکہ دہی کا الزام

واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ انصاف نے 15 چینی شہریوں پر یونیورسٹیوں میں داخلے کے امتحانات میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ان ملزمان نے اصل طلبہ کی جگہ امتحانات دینے کے لئے جعلی پاسپورٹ استعمال کئے۔ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے 2011 سے 2015 تک مغربی پینسلوانیا میں یہ دھوکہ دہی کی۔ان م

پاکستان کا جاسوس کبوتر پٹھان کوٹ کی جیل میں

چندی گڑھ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سفید کبوتر کی آمد اور گرفتاری کے بعد شبہ ہے کہ یہ سرحد پار سے ہندوستانی پنجاب کے سرحدی دیہات پٹھان کوٹ میں داخل ہوا تھا، جس کی وجہ سے محکمہ سراغ رسانی اور پنجاب پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ دو دن قبل انٹلی جنس بیورو (آئی بی) نے پنجاب پولیس کو چوکس کردیا تھا کہ انڈین مجاہدین کے جموں اور پٹھان کوٹ میں سرگرم ہو

دلت طلباء تنظیم کے خلاف کارروائی

چینائی۔/29مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید کی شکایت پر ایک دلت طلباء تنظیم کی مسلم حیثیت ختم کرکے تنازعہ میں گھر گیا ہے۔ جبکہ انسٹی ٹیوٹ کی کارروائی پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔ آسام میں مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آئی آئی ٹی کی کارروائی

اراضی بل پر پہلا مشترکہ پارلیمانی پینل کمیٹی کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اراضی بل پر غوروخوض کیلئے پارلیمانی پینل کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن ارکان نے 2013ء کے اراضی قانون کی دفعات میں تبدیلی کیلئے حکومت کی معقولیت کا سوال اٹھایا۔ بل کے حق میں حکومتی دلیلوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ارکان نے اس مسئلہ پر جامع بین وزارتی جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں

کانگریس اقلیت نواز سیاست پر کاربند نہیں : چدمبرم

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے آج اس تنقید کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی اقلیت نواز سیاست پر کاربند ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان کی پارٹی مسلمانوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں اور امتیازی سلوک پر کڑی نگاہ رکھتی ہے۔ دلتوں کے بشمول دیگر طبقات کے ساتھ ہی ہونے والی زیادتیوں کا نوٹ لیا جاتا ہے۔ راہول گاند

بنگلورو کی دوکان میں سرقہ کی ملزم بنگلہ دیشی خاتون کو برہنہ کرکے زدوکوب کیا گیا

بنگلورو /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی عملہ کے دو ارکان نے جو بنگلورو کی سوپر مارکٹ میں برسر کار ہیں، حملہ کرنے، ڈکیتی اور ایک بنگلہ دیشی خاتون کی بے عزتی کے الزام کے مقدمہ میں ماخوذ کئے گئے ہیں، کیونکہ انھوں نے اس خاتون کو برہنہ کرکے زدوکوب کیا تھا۔ ارکان عملہ کا کہنا ہے کہ وہ اس خاتون کی تلاش میں تھے، کیونکہ انھیں چپلوں کی ایک جوڑی دس

دہلی ایر پورٹ پر تابکاری کے اخراج سے سراسیمگی

نئی دہلی۔/29مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اندرا گاندھی بین الاقوامی طیرانگاہ پر آج ترکش ایر لائن کے طیارے میں ایک کنسائمنٹ سے اچانک تابکاری شعاعیں خارج ہونے لگیں جس کے ساتھ ہی کارگو آپریشن کو فی الفور روک دیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بتایاکہ تابکاری کے اخراج پر قابو پالیا گیا اور محکمہ ایٹمی توانائی کی ٹیم جائے وقوع پہنچ گئی ہے

سرقہ کے الزام میں گرفتار لڑکے کی موت ریمانڈ ہوم میں زیادتی اور زدوکوب کا الزام

ممبئی۔/29مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سرقہ کے الزام میں گرفتار ایک 17سالہ لڑکا یہاں ایک ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ اس لڑکے کو جونیل ریمانڈ ہوم مالونگا میں مبینہ طور پر شدید زدوکوب کیا گیا تھا۔ تاہم مہاراشٹرا ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ نائیر ہاسپٹل میں فوت اس لڑکے کے ساتھ ریمانڈ ہوم میں مارپیٹ کی گئی تھی اور ا

رام مندر ایک اہم مسئلہ، لیکن عجلت میں کوئی اقدام نہیں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا بیان

نئی دہلی /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج توثیق کی کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور حکومت عدالت کے باہر فیصلہ کا خیرمقدم کرے گی، لیکن مندر کی تعمیر ان کے ایجنڈے میں شامل ہے، جس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مسائل اہمیت رکھتے ہیں، لیکن ہمیں تر

چھتیس گڑھ میں دھماکہ ،ایک جوان ہلاک ، 2 زخمی

رائے پور 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ سے قبل چھتیس گڑھ مسلح افواج کا ایک جوان ہلاک اور دو جوان ایک طاقتور بم دھماکہ میں زخمی ہوئے ۔ یہ دھماکہ ضلع سکما میںنکسلائیٹس نے کیا تھا ۔ نکسلائیٹس تشدد سے متاثرہ اس ضلع میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سی اے ایف کی ٹیم کشٹارام پولیس اسٹیشن حدود میںموضع دھرمپنٹا کے قریب تل

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار مہلوکین کی تعداد 2005

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ لو لگنے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2005 ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے بڑھ گیا ہے۔ جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ اعظم ترین درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آندھراپردیش و تلنگانہ میں بھی جھلسا دینے والی گرمی اور دھوپ کی وجہ مرنے والوں کی تعداد 1979 ہ

حکومت یوپی کی درخواست پر ہاشم پورہ قتل عام کیس کا احیاء

نئی دہلی ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی ہائی کورٹ نے آج 16 پولیس ملازمین سے جواب طلب کیا ہے جنہیں ہاشم پورہ قتل کیس 1987 میں ایک ٹرائیل کورٹ نے قتل اور دیگر جرائم کے الزامات سے بری کردیا تھا جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس سنگیتا دھنگیرا سہیگل پر مشتمل بنچ نے ٹرائیل کورٹ فیصلہ کے خلاف حکومت اترپردیش کی عرضی پر 16 پولیس ملازمین کو نوٹسیں جار

مہ لقا بائی چندا اردو زبان و ادب کی مایہ ناز شاعرہ

سید علی حسین
حیدرآباد فرخندہ بنیاد کے مشہور شاعر حضرت راحت عزمی مہ لقا بائی چندا کے مفصل حالات اپنی کتاب مہ لقا بائی چندا میں لکھے ہیں ۔ مہ لقا کا نام چندا بی بی یا چندا بائی تھا ۔ مہ لقا کا خطاب والی حیدرآباد فرخندہ بنیاد نواب نظام علی خان آصفجاہ ثانی کا دیا ہوا تھا ۔