خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ اور کیسرا کے علاقہ میں دو افراد نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ سنتوش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ایودھیہ نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 45 سالہ رام بابو جو پیشہ سے مزدور تھا وینکٹ ریڈی نگر کالون

مہیشورم ہاوز میں پولیس کا دھاوا ، ریو پارٹی بے نقاب

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں پولیس نے کل رات دیر گئے ایک فارم ہاوز پر دھاوا کرتے ہوئے ریو پارٹی کو بے نقاب کردیا اور 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ کے ساکن ایک شہری کا مہیشورم سیری گیری ویلیج میں فارم ہاوز پایا جاتا ہے ۔ اس فارم ہاوز میں مالک فارم ہاوز کا ایک رشت

ٹرین حادثات میں دو افراد اور چار بھینس ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مادھاپور کے علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر 4 بھینس ہلاک ہوگئیں ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ کرانتی کمار جو پیشہ سے چوکیدار تھا بلکم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آج بھرت نگر ریلوے اسٹیشن

مذہببی خبریں

چودہ سو سال قبل نبی کریمﷺ کے ذریعہ انقلاب برپا
مسلم ویمنس اٹلیکچول فورم کے جلسہ سیرت سے مختلف شخصیتوں کا خطاب

بارش کا پانی اور بلدیہ

تلنگانہ عوام خاص کر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے عوام کے لئے تلخ اور فوری زمینی حقائق سامنے رکھیں تو نقشہ کچھ یوں بنتا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت اور اس کے سرکاری ادارے عوام الناس کو معمولی سے معمولی مصیبت سے بچانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ حالیہ غیر موسمی بارش نے تلنگانہ میں کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا تو شہروں میں بارش کے تھوڑے سے پ

عام آدمی پارٹی کے باغی گروپ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان

نئی دہلی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ناراض گروپ نے اپنے آئندہ لائحہ عمل بشمول تحریک کے قومی کنوینر کا اعلان کردیا اور کہا کہ ملک گیر سطح پر سوراج یاترا شروع کی جائے گی۔ ماہر تعلیم آنند کمار نے جو جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور جنہیں یادو ، بھوشن اور اجیت جھا کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ سے خارج کردیا

جنتا پریوار پارٹیوں کے انضمام سے کانگریس کے امکانات غیرمتاثر

نئی دہلی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ جنتا دل میں شامل 6 سابق پارٹیوں کا ایک نئی پارٹی کی شکل میں انضمام زیادہ اہم تبدیلی نہیں ہے اور اس سے کانگریس کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے۔ پارٹی کے ترجمان پی سی چاکو نے کہا کہ نئی پارٹی کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے مسئلہ پر فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔ بہار اسمبلی انتخاب

بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کیخلاف پاکستانی سربراہ فوج جنرل راحیل شریف کا انتباہ

اسلام آباد۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سربراہ فوج جنرل راحیل شریف نے آج انتباہ دیا کہ بیرونی ممالک اور ان کے سراغ رسانی محکموں کو دہشت گردوں کی تائید کرتے ہوئے جو شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جاری ہے، ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ جنرل راحیل شریف نے بلوچ قوم پرست عسکریت پسندوں کے ہاتھوں 20 کارکنوں کی

دہشت گرد خطرے کی اطلاع پر گجرات میں صیانتی انتظامات میں شدت

احمدآباد۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی محکمہ سراغ رسانی کی جانب سے ملک گیر سطح پر امکانی دہشت گرد حملوں کے خطرے کی اطلاع پر گجرات پولیس نے تمام بڑے اداروں پر صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ہے جو ساحل سمندر پر واقع ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ رجنی کانت پٹیل نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کر

فلم اداکارہ ریا سین پر شیوسینا برہم

ممبئی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ریا سین کے ٹوئٹر پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ممبئی کا ہونے پر ’’شرم‘‘ آتی ہے، شیوسینا نے آج کہا کہ اس شہر کا احترام تمام عوام کرتے ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کو پناہ دیتا ہے۔ ریا سین کے جوہو اپارٹمنٹ میں اتوار کے دن آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر اس نے آتش فرو عملے کو ٹیلیفون کیا تھا، لیکن آت

باندرہ سے نارائن رانے کو شکست، شیوسینا امیدوار منتخب

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور اترکھنڈ کے تین حلقوں میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں ہمدردی کی لہر کے سبب شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی خاتون امیدواروں نے کامیابی حاصل کی لیکن ممبئی کی مشرقی باندرہ نشست پر کانگریس کے طاقتور امیدوار نارائن رانے کو شکست ہوگئی۔ صرف 6 ماہ کے دوران رانے کی یہ دوسری انتخابی شکست تھی۔ پنج

کشمیر ایک سیاسی مسئلہ، تمام فریقوں کو اعتماد میں لیکر حل کرنے کی ضرورت:چیف منسٹر

سرینگر ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور تمام فریقوں کو اعتماد میں لیکر غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے اور میں ان لوگوں (حریت کانفرنس) سے واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ان کے نقط ہ نظر سے آگہی رکھتا ہوں جسپر

ایل او سی پر جوں کا توں موقف نامناسب

واشنگٹن 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر کو جوں کا توں برقرار رکھنا حل نہیں ہے بلکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو بین الاقوامی سرحد میں تبدیل کردیا جانا چاہئے تاکہ عوام اور اشیاء کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جاسکے۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے یہ تجویز پیش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس مسئلہ کو جوں کا توں برقرار رکھن

گجرات پولیس کے ظلم و ستم کا پردہ فاش

احمدآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مفتی عبدالقیوم منصوری جنہیں 2002 ء کے اکشرادھام مندر حملہ کیس میں گزشتہ سال سپریم کورٹ میں الزامات سے بری کئے جانے تک دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، جیل میں 11 سال تک قید و بند کے دوران مظالم اور اذیت ناک زندگی کو قلمبند کرتے ہوئے کتاب کی شکل دیدیا ہے ۔ گجراتی ترجمہ کے ساتھ اردو زبان میں تحریر کردہ 225 صفحا

نوجوان چیالنجوں کا سامنا کریں:صدرجمہوریہ

نئی دہلی ۔/15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے ذہین نوجوانوں کو بہادری کے ساتھ چیالنجوں کا سامنا کرنا چاہئیے اور ان کے حل تلاش کرنا چاہئیے تاکہ ہندوستان ترقی کرسکے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون میں ان ریسیڈنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ پورے جوش کے ساتھ درپیش چیالنجوں کا سامنا کریں ۔

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رٹیل شعبوں میں ایندھن سربراہ کرنے والی کمپنیوں نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.30 روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ جس پر نصف شب سے عمل آوری کا آغاز ہوجائے گا۔ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، حمایت میں نعرے

سرینگر۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پانچ سال کے وقفہ سے جموں و کشمیر حکومت نے سخت گیر علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کو سرینگر کے مضافات میں جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دی، ان کے حامیوں میں جیل سے رہا ہونے والے مسرت عالم بھی شامل ہیں، جنہوں نے ایرپورٹ سے سید علی شاہ گیلانی کو جلوس کی شکل میں ان کے گھر پہونچانے کے دوران پاکستان کی تا

جنتاپریوار کی 6جماعتوں کا اِنضمام ، ملائم سنگھ نئے سربراہ

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل کے بکھرنے کے زائد از دو دہائیوں کے بعد اس کے 6 علحدہ شدہ گروپ آج پھر متحد ہوگئے اور انضمام کے ذریعہ ایک نئی پارٹی قائم کی گئی ہے، جس کی قیادت سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کریں گے۔ جے ڈی یو کے صدر شردیادو نے اس انضمام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6 رکنی کمیٹی نئی پارٹی کے نام، انتخابی نشان،

کینیڈا ،ہندوستان کو 3 ہزار میٹرک ٹن یورینیم سربراہ کریگا وزرائے اعظم ہند۔کینیڈا کی مشترکہ پریس کانفرنس

اوٹاوہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا نے آج اتفاق کیا کہ برقی توانائی کی قلت کا شکار ہندوستان کو 3,000 میٹرک ٹن یورینیم سربراہ کرے گا۔ اس سلسلے میں 25 کروڑ 40 لاکھ مالیتی پانچ سالہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان کیا جاچکا ہے۔ کیمکو کارپوریشن پانچ سال کی مدت میں ہندوستان کو 3 ہزار میٹرک ٹن یورینیم سربراہ کرے گا۔ وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہار

دہلی کامیاب ، کنگس الیون کو شکست

پونے ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس نے کنگس الیون پنجاب کو آئی پی ایل کرکٹ میچ میں آج 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کنگس الیون پنجاب نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز اور دہلی ڈیرڈیولس نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 169 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی ۔