ریاستی وزیر ہریش راہ کا آج دورہ نیالکل

نیالکل 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راہ آج 22 اپریل صبح 11 بجے نیالکل منڈل کا دورہ کریں گے ۔ وہ نیالکل منڈل کے موضع بنگلہ مرزا پور میں 1.15 کروڑ روپیوں کی لاگت پرائمری ہیلت سنٹر کا سنگھ بنیاد رکھیں گے اور موضع ڈیڈگی ملکا پور کے حدود میں واقع تالاب کا مشن کاکتیہ کے تحت کاموں کا آغاز کریں گے اور سی سی سڑکوں کا افتتاح

سرکل انسپکٹر پولیس بودھن دامودھر ریڈی معطل

بودھن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن رورل مسٹر دامودھر ریڈی کو مبینہ طور پر ممنوعہ گٹکھا بیوپاریوں سے ساز باز کرنے کے الزام میں گزشتہ روز انسپکٹر جنرل مسٹر نوین چند سے ملازمت سے معطل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسی ماہ کی گیارہ تاریخ کو ممنوعہ گٹکھا پیاکٹس کے تھیلوں سے بھری ایک لاری کو ایڈپلی منڈل پولیس نے جان

ظہیر آباد میں سیول سرویسس کیلئے شعور بیداری پروگرام

ظہیرآباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیول سرویسس اور یونین پبلک سرویس کمیشن کی ملازمتوں کی ضمن میں شعور بیداری پروگرام 26 اپریل کو 10 بجے دن گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے احاطہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر کے سرینواس راجو پرنسپل کالج ہذا کریں گے ۔ اس پروگرام میں جناب محمد اشفاق عمر ماہر تعلیم مالیگاؤں (مہاراشٹرا) ، محترمہ فرح

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے رحم پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہے، جو کہتا ہے: ’’پروردگار! نطفہ پڑگیا، پروردگار! اب خون بن گیا، پروردگار!

لکڑی سے بنے فرنیچر مشرقی روایات کا حصہ

آج ایسے گھرانے بھی ہیںجو قدیم مشرقی روایات کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے گھرانوں میں اسی طرز کے فرنیچر سے بنی اشیاء کا استعمال باعث وقار خیال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایسی خواتین کی بھی کمی نہیں ہے جو تمام تر جدید اشیائے تعیش اور آرائشی سامان کے ساتھ گھر میں کین سے تیار کردہ فرنیچر کے چند آئٹمس سجانا ضروری خیال کرتی ہیں۔

پودینے کی افادیت

خوش ذائقہ اور خوشبودار پودینہ غذائی اور طبی اعتبار سے بھرپور افادیت کا حامل ہے ۔ یہ وٹامن اے سی ، کیلشیم پوٹاشیم ، آئرن ، فائبر جیسی معدنیات سے بھرپور ہے ۔

لطائف

٭ مالک مکان، چور سے : ’’سارا سامان یہاں رکھ دو، ورنہ ابھی پولیس کو بلاتا ہوں‘‘۔چور : (گڑگڑاتے ہوئے): ’’مگر صاحب سارا سامان کس طرح یہاں رکھ دوں۔ آدھا سامان آپ کے پڑوسی کا ہے‘‘۔

پیاری چڑیا

کتنی پیاری چڑیا ہے یہ
پر آفت کی پُڑیا ہے یہ
کھائے سب کچھ آنکھ بچاکر
اُڑ جاتی ہے دانہ کھاکر
پھرتی ہے یہ ڈالی ڈالی
تنگ ہے اس سے باغ کا مالی
کرجاتی ہے کھیت یہ خالی
دانہ دُنکا اور ہریالی
پانی چونچ سے پیتی ہے یہ
پانی پی کر جیتی ہے یہ
اس کی ٹانگ میں باندھ کے دھاگہ
سونو اس کے پیچھے بھاگا
ننھی ننھی جان ہے اس کی
لیکن کیسی شان ہے اس کی

کیلکولیٹر کی ایجاد

بچو! کیلکولیٹر کی تاریخ بہت طویل ہے۔ شروع میں لوگ اپنی اُنگلیوں پر گن کر حساب لگاتے تھے لیکن پھر چین میں اباکس (Abacus) اور جاپان میں سوروبان بنایا گیا۔ اباکس دنیا کی سب سے پہلی ڈیوائس Device تھی جو چیزوں کا شمار (Count) کرتی تھی۔ یہ لکڑی کا ایک فریم (Frame) تھا جس میں بارہ راڈ لگے ہوتے تھے۔

کوئل کا گھر …!

ایک کوئل درخت کے نیچے بیٹھی سردی سے کپکپارہی تھی ۔ اتنے میں وہاں سے ایک کوے کا گزر ہوا ۔ کوئل کو بیٹھا دیکھ کر نیچے اُترا اور پوچھا ۔ بی کوئل یہاں بیٹھی ہو ؟

P.G COURSES OUCET -2015 عثمانیہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورسز

پوسٹ گریجویشن اور پی جی سطح کے مختلف ریگولر کورسز میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجس کے ساتھ دیگر تین یونیورسٹیز تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ اور پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کے کالجس میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا پی جی مشترکہ انٹرنس امتحانات OUCET-2014 کا اعلامیہ جاری کیا گیا

قومی جوڈیشیل تقررات کمیشن کی افادیت کا تنازعہ

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کی دستوری بنچ کے سامنے پھر ایک بار یہ مسئلہ اٹھایا گیا ہے کہ آیا گروپ سسٹم کے ذریعہ ججس کے تقررات کے قانون کو تبدیل کرنے کی دستور افادیت کیا ہے اس معاملے میں بعض فریقین نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے کہ جسٹس جے ایس کھیہر کی زیر قیادت پانچ رکنی ججس کی بنچ ہی سماعت کرے گی کہ اس مسئلہ کو کس طرح حل کیا جاس

ہریانہ حکومت میں کابینی وزیر بننے سے رام دیو کا انکار

رائے (سونی پت) 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) یوگا گرو بابا رام دیو نے آج حکومت ہریانہ کی جانب سے انہیں کابینی وزیر بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ وزارتی عہدہ کے متمنی نہیں ہیں اور وہ بابا ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔ رام دیو نے اس بات کا اعلان یہاں ہریانہ حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ دارالحکومت دہلی سے 60 کیلو میٹر د

جموں و کشمیر کی نئی روزگار پالیسی سب سے بڑا مذاق :تاریگامی

سرینگر 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر حکومت کی نئی روزگار پالیسی کو ’’نوجوان دشمن اور غیر معتدل ‘‘قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے آج کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے اور اس سے ہمارے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں میں عدم سلامتی کا احساس پیدا ہوگا ۔ تاریگامی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی نئی تقررات کی پالیسی س

وزیر خارجہ سشما سوراج 5 روزہ دورہ انڈونیشیاء پر روانہ

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ سشما سوراج آج پانچ روزہ دورہ انڈونیشاء کیلئے روانہ ہوئیں جہاں وہ 60 ویں یادگار تاریخی 1955 ایشیائی افریقی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ جو سردجنگ تحریک کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ وہ نئے ایشیائی افریقی اسٹارٹیجک پارٹنر شپ کی 10 ویں سالانہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔ سشما سوراج کے ہمراہ ان کی

سیتا رام یچوری ’’ڈوبتی کشتی ‘‘ کے کیپٹن :شیو سینا

ممبئی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کو ’’ڈوبتی کشتی‘‘ کے کیپٹن قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ بائیں بازو پارٹی نے ملک میں اپنی افادیت کھودی ہے اس کو ایک طاقتور اپوزیشن کا موقف حاصل نہیں ہے۔ اس نے اپنی ساکھ کھودی ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت کے دور کو ’’ناکام‘‘ قرار د

ہند۔ پاک سرحد پر جنگ بندی کی 164 خلاف ورزیاں

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے جملہ 164 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ کرین رجی جو نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران دو شہری اور ایک سکیوریٹی جوان ہلاک ہوئے۔ اس مدت کے دوران سرحد کی نگرانی

ناندیڑ میں چوہے کی انسان دوستی سے عوام حیرت زدہ

ناندیڑ۔21اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی جانور ہے ۔ انسان کو زندگی گزارنے کیلئے کسی نہ کسی کی ضروت ضرور پڑتی ہے۔ انسان اس طرح کئی جانوروں کو شوق سے پالتا بھی ہے جیسے کُتا ، بلی ّ ، مرغیاں و دیگر پالتو جانور ۔ ایسے پالتو جانوروں کو پالنے والے افراد کی تعداد بھی کثیر ہے۔ لیکن ان جانوروں میں ’’سفید رنگ کے چوہے پال

نئی نسل میں ادبی شعور اور تعمیری فکر ضروری

جڑچرلہ /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تخلیقی ادب کے ذریعہ ادارہ ادب اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ و ارتقاء کیلئے پچھلے 65 برسوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ساتھ ہی اس کا مقصد ادب کو منفی رحجانات ، فکری پراگندگی اور غیر اخلاقی میلانات سے پاک کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سید ریاض تنہاء صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ ، آندھرا و اڑیسہ نے جڑچ