پودینے کی افادیت

خوش ذائقہ اور خوشبودار پودینہ غذائی اور طبی اعتبار سے بھرپور افادیت کا حامل ہے ۔ یہ وٹامن اے سی ، کیلشیم پوٹاشیم ، آئرن ، فائبر جیسی معدنیات سے بھرپور ہے ۔
پودینے کے پتے معدے کی جلن اور غذائی نالی کی جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ خشک پودینہ اور چینی کو برابر مقدار میں پیس لیں ۔ اس میں سے دو چمچ پیسٹ کو پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ یہ معدے کیلئے مفید ہے ۔ متلی ،قئے یا کھٹی ڈکاروں کی صورت میں پودینے کے پتے پیس کر سرکہ یا لیموں کا رس ملاکر ناشتہ کرنے سے تکلیف ختم ہوجاتی ہے ۔ پودینہ قدرتی ماؤتھ فریشنر بھی ہے ۔ پودینے کے پتوں کو چبانے سے منہ کی بوا اور دانتوں میں کیڑے لگنے کی شکایتوں دور ہوتی ہے ۔ پانی میں پودینے کے پتوں کو ابال کر ٹھنڈا کرنے پر غرارے کرنا بھی مفید ہے ۔ چہرے پر کیل مہاسوں کیلئے پودینے کے پتوں کا متاثرہ حصے پر لیپ لگاکر کچھ دیر بعد دھولیں ۔ اس عمل سے نہ صرف مہاسوں کا مسئلہ دور ہوگا بلکہ چہرہ بھی نکھر جائے گا ۔