بٹر پیپر سیخ کباب

اجزا: چکن کا قیمہ ، آدھا کلو ۔ لہسن ادرک پیسٹ ، ایک کھانے کا چمچہ ۔ ہری مرچیں ایک کھانے کاچمچہ ۔ دھنیا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچہ ۔ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچہ ۔ سیخ کباب مسالہ ، دو کھانے کے چمچے ۔ چیز چار کھانے کے چمچے۔ مایونیز ، دو کھانے کے چمچے ۔ انڈے ، دو عدد ۔ لال مرچ ایک چائے کا چمچہ ۔ ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ ۔ بٹر پیپر ، حسب ضرورت ۔ تیل فرائی کرنے کیلئے ۔ نمک ، حسب ضرورت ۔
ترکیب : چکن کے قیمے میں لہسن ادرک پیسٹ ، ہری مرچوں کا پیسٹ ، دھنیا پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر اور سیخ کباب مسالہ ملاکر ایک گھنٹے کیلئے میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ اب ایک پیالے میں چیز اور مایونیز کو مکس کرلیں۔ اس کے بعد ہتھیلی پر چکن کا آمیزہ رکھیں اور اسے پھیلالیں۔ پھر اس کے اوپر ایک کھانے کا چمچہ بھرکر مایونیز اور چیز کا مکسچر رکھیں اور اسے سیخ کباب کی شکل دے لیں۔ اب اس سیخ کباب کو ایک چوکور بٹر پیپر کے اوپر رکھ کر رول کرلیں۔ کناروں کو پھینٹاہوا انڈا لگاکر بند کرلیں تاکہ تلنے کے دوران بٹر پیپر کھل نہ جائے۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں تقریباً چار منٹ تک دونوں جانب سے اچھی طرح تل لیں۔ کباب کو درمیان سے کاٹ کر چٹنی کے ہمراہ پیش کریں ۔