پولیس حملہ میں ہندوستانی مفلوج ، مقدمہ درج

واشنگٹن۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 57 سالہ ہندوستانی شخص پولیس عہدیدار کی مبینہ مارپیٹ کے بعد امریکہ کے پولیس اسٹیشن میں جزوی طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔ اس نے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسے ’’پولیس کی بے رحمی‘‘ اور ’’نسلی منافرت‘‘ قرار دینے پر پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔الاباما سے ٹیلیفون پر پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پٹی

دہلی میں انتخابی ناکامی کے بعد کانگریس میں داخلی جنگ

نئی دہلی۔ 12 فروری(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس میں دہلی اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کے بعد داخلی جنگ چھڑ گئی۔ سینئر کانگریس قائد شیلا ڈکشٹ نے پارٹی کے چیف منسٹری کے امیدوار اجئے ماکن پر سخت تنقید کی اور پارٹی نے عملی اعتبار سے انہیں خاموش ہوجانے کی ہدایت دی۔ شیلا ڈکشٹ نے پارٹی میں اپنے کٹر حریف پر بے باک انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا

کجریوال کو شدید بخار ،فریش نہیں

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی خرابیٔ صحت کے بارے میں ہر ایک واقف ہے، لیکن انہوں نے ان کے کام سے ان کی صحت کو اتنا متاثر ہوتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی کے نامزد چیف منسٹر کو شدید بخار ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت زی

پاکستانی سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو مقرر

اسلام آباد۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے انتخابات 5 مارچ کو مقرر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات 5 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ان کی تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی، لیکن امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کی جانچ میں 2 دن زیادہ صرف ہوگئے۔ امیدواروں کو دستور کی دفعا

کولکتہ ۔ لندن پرواز میں 7 گھنٹے تاخیر

کولکتہ ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایرانڈیا کی کولکتہ ۔ لندن براہ نئی دہلی پرواز آج سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی کیونکہ کیبن کے ارکان عملہ اور لندن جانے والے مسافرین کی کمی تھی۔ ایرانڈیا کے عہدیداروں نے کہا کہ پرواز 10:30 بجے دن روانہ ہونے والی تھی، لیکن 5:30 بجے شام روانہ ہوئی۔ طیارہ میں 160 مسافرین تھے جن میں سے 100 کی منزل لندن تھی۔ عہدیدا

گورنر اور بی جے پی پر صدر راج کی سازش کا الزام

پٹنہ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ بہار میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اور چیف منسٹر جتن رام مانجھی کے ذریعہ ارکان اسمبلی کی سودے بازی کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی بی جے پی کے دباؤ کے تحت چیف منسٹر کو ایوان اسمبلی میں خط ا

گجرات میں اپنے نام سے مندر کی تعمیر پر نریندر مودی افسردہ

نئی دہلی۔/12فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بتایا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان کی آبائی ریاست گجرات میں ان کا ایک مندر تعمیر کیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم کی خواہش پر ان کے پرجوش حامیوں نے اس منصوبہ سے دستبرداری اختیار کرلی اور یہ مندر ہٹادینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کے بارے میں میڈیا کی اطلاعات پر

ورلڈ کپ2015ء کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں شاہد کپور کے فلم کے گیت کی دھوم

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے ٹورنمنٹ کا اعلان کیا
آسٹریلیا پہلے مقابلے میں انگلینڈکا سامنا کرنے تیار
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی مقابلہ
آتش بازی اور موسیقی کے پروگرام سے عوام لطف اندوز

ہندوستان کے خلاف پہلی کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کی توجہ

سڈنی۔12فبروری( سیاست ڈاٹ کام)اتوارکو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے افتتاحی مقابلہ کے متعلق پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی سے سوال کیا جارہا ہے تو سبھی کھلاڑیوں کی توجہ اسی بات پر مرکوز ہے کہ وہ ورلڈ کپ ٹورنمنٹ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ 1992ء میں جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبا

افغانستان ورلڈکپ 2015کافاتح ہو گا،روبوٹ کی پیش قیاسی

کینٹربری۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ کھلاڑیوں کے جوش وجذبے کے تو ماہرین اور مبصرین مداح بن ہی چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں موجود ایک روبوٹ افغان پرچم کا پرستار بن گیا اور اسے نیا عالمی چیمپئن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک

آئی سی سی کے 5لیپ ٹاپ کا سرقہ سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان

کرائسٹ چرچ۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 2روز باقی رہ گئے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں چور آئی سی سی عہدیداروں کے5لیپ ٹاپ لے اڑے جس کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 کا مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14 فروریکو آغاز ہورہا ہے لیکن اس سے قبل نیوزی

کلارک افتتاحی مقابلہ نہیں کھیلیں گے

ملبورن۔12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلہ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ کوچ ڈیرن لہمن نے آج کہا ہے کہ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا جو افتتاحی مقابلہ کھیلا جائے گا اُس میں کپتان کلارک شرکت نہیں کریں گے ۔ حالانکہ انہوں نے گذش

مکالم نے اسپورٹس مین آف دی ائیرکاایوارڈجیت لیا

ویلنگٹن۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکالم کو سال کے بہترین اسپورٹس مین کا ایوارڈدے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مکالم 1991میں مارٹن کروکے بعدا سپورٹس مین آف دی ائیر کاایوارڈ جیتنے والے پہلے کرکٹرہیں۔

پاکستان کوایک ماہ قبل آسٹریلیایا نیوزی لینڈآناچاہیے تھا:وسیم اکرم

ملبورن۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے ٹیم کو ایک ماہ قبل آ سٹریلیایا نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جانا چاہیے تھا تاکہ وہ یہاں کی وکٹوں سے اور موسم سے ہم آہنگ ہوجاتے ۔انہوں نے کہا کہ1992کے ورلڈ کپ سے قبل اس وقت کے کر کٹ بورڈ نے ٹیم کا ٹریننگ کے لئے ایک ماہ قبل آ

کرائسٹ چرچ میں ورلڈ کپ کیلئے ’’فینز زون‘‘کا افتتاح

کرائسٹ چرچ۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں کرکٹ پرستاروں کو ٹورنمنٹ کے پرجوش لمحات سے پوری طرح لطف اٹھانے کا موقع ملے گا وہ بھی بالکل مفت ہوگا۔ کرائسٹ چرچ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ’’فین زون ‘‘ کا افتتاح کیا جائے گا جہاں کرکٹ شائقین بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔ شہر کے معروف وکٹوریا اسکوائر پر فین زون میں لوگ

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین دعائیں رد نہیں ہوتیں، مخلص روزہ دار کی دعا جب کہ وہ روزہ افطار کرتا ہے، امام عادل کی دعا اور مظلوم کی دعا‘‘۔ (ترمذی)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ سے اُس کا فضل طلب کرو‘‘۔ (ترمذی)

قرآن

(یاد کرواس وقت کو) جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔ اور جب ستارے بکھر جائیں گے۔ اور جب پہاڑوں کو اُکھیڑ دیا جائے گا۔ اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں ماری ماری پھریں گی۔ (سورۃ التکویر۔۱تا۴)