فیڈرر اور جوکووچ سیمی فائنل میں داخل

دبئی 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کوارٹر فائنل مقابلے میں ترکستان کے کوالیفائر کھلاڑی مارشل الہان کو راست سیٹوں میں 6-1,6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا مقابلہ ٹامس برڈک سے ہوگا جنہوںنے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں سرجی اسٹاکوسکی کو 6-3,4-6,6-2سے شکست دی ہے ۔ دریں اثناء راجر ف

وزیراعظم مودی نے کی فرقہ پرستی کی مذمت!

نئی دہلی ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج فرقہ پرستی کی مذمت کی اور ادعا کیا کہ اُن کی حکومت اتحاد کی پابند ہے جہاں تمام مذاہب دستور کے چوکھٹے میں پھلیں پھولیں۔ وہ صدرجمہوریہ کے خطبہ پر مباحث کا لوک سبھا میں جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا، ’’میری حکومت کا واحد مذہب ’ہندوستان

ملک کی معاشی ترقی کو تیز تر بنانے بڑے اصلاحات وقت کا تقاضہ

نئی دہلی 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بجٹ کے موافق تیار کردہ معاشی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کو تیز تر بنانے کیلئے بڑے اور اہم اصلاحات کا عمل شروع کیا جانے وقت کا تقاضہ ہے۔ آئندہ مالیاتی سال کے دوران پیداوار کی شرح 8.1-8.5 فیصد بنانے کیلئے تجارتی قواعد اور ٹیکسوں میں کمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ آنے والے برسوں میں معاشی ترقی

بیرونی قانونی فرمس کیلئے ہندوستانی لیگل سیکٹر پر بات چیت

نئی دہلی 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی حکومت نے بار کونسل آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرونی قانونی فرمس کیلئے ہندوستان کے لیگل سیکٹر کو کھولنے سے متعلق بات چیت کی ہے ۔ برطانیہ اور امریکہ نے ملک میں بیرونی فرمس کی کشادگی کیلئے سابق حکومتوں پر زور دیا تھا لیکن اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ۔ اس ہفتہ کے اوائل میں بار کونسل

پروین توگاڑیہ کے دورہ کھنڈمال پر پابندی

پھول بنی اڈیشہ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ضلع نظم و نسق نے وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ کے کل دورہ کھنڈمال پر پابندی عائد کی ہے ۔ اڈیشہ کے اس حساس ٹاون میں گڑ بڑ کے اندیشے کے تحت توگاڑیہ کے دورہ پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ وی ایچ پی کل یہاں گولڈن جوبلی تقاریب منا رہی ہے ۔ پھول بنی کے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر وی ایچ پی کے جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے

سیکولر اور سوشیلسٹ الفاظ پر بحث نہیں کی گئی

نئی دہلی 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے دستور کے دیپاچہ میں سیکولر اور سوشیلسٹ جیسے الفاظ کیلئے بحث کرنے کی ہر گز خواہش نہیں کی تھی۔ اس مسئلہ پر حال ہی میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ شخصی وضاحت کے معاملے کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ان سے کانگریس لیڈر جیوتر دتیہ سندھیا نے ان

حجاب ہٹائے بغیر مقدمہ کی سماعت ناممکن، کینیڈا میں جج کی ہدایت مسلم خاتون کو مایوسی

ماؤنٹریئل ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں ایک جج نے مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک خاتون کے حجاب ہٹادینے کی ہدایت کی۔ جج ایلیانا مارینگو نے ماؤنٹریال کی ایک عدالت میں مقدمہ کی سماعت سے قبل رانیاعلوک سے کہا کہ یہ ایک سیکولر مقام ہے جہاں انہوں نے مناسب لباس اختیار نہیں کیا ہے۔ سی بی سی نیوز کے مطابق رایناعلول اپنی کار کی واپسی کیلئے

مصیبت زدہ روہنگیا مسلمان، بیٹی کی فروخت پر مجبور

ستوے ۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مائنمار کی مغربی ریاست راکھائین میں حکومت اور بعض گروپوں کے مبینہ مظالم کے سبب ہزاروں روہنگیا مسلمان محفوظ مقامات کی تلاش میں اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں لیکن وہ مصیبتوں سے بچنے کی اس کوشش میں نئی مصیبتوں کاشکار ہوا ہے۔ بالخصوص کئی نوجوان مسلم لڑکیوں کو تھائی لینڈ اور ملائیشیاء میں جسم فروشی کیل

داعش کیخلاف مصر کے فضائی حملوں پر قطر کے خلیجی ممالک اور مصر سے اختلافات

واشنگٹن۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے امیر نے کہا ہیکہ لیبیا میں آئی ایس (داعش) کے عسکریت پسندوں کے خلاف مصر کے حالیہ فضائی حملوں کے باوجود وہ اس ملک (مصر) کے استحکام سے متعلق اپنے عہد کے پابند ہیں۔ داعش کے جہادیوں نے اس ماہ ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں مصر کے 21 قبطی عیسائیوں کے لیبیا میں سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے بعد مصر

بے نظیر کے قتل میں دینی مدرسہ کے طلباء ملوث

اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکاری عہدیداروں نے آج عدالت سے کہا کہ 2007ء کے دوران سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ’’بابائے طالبان‘‘ کے ثانوی نام سے مشہور و معروف ایک سرکردہ عالم دین کی طرف سے دہلی چلائے جانے والے دینی مدرسہ کے طلبہ ملوث ہیں۔ اس مقدمہ کی سماعت سیکوریٹی وجوہات کی بنیاد پر ردشیلہ جیل میں گذشت

پاکستان میں لشکرطیبہ کو تحفظ کی فراہمی برقرار : جیمس کلیپر

واشنگٹن ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سرکردہ جاسوس عہدیدار نے کہا ہیکہ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ لشکرطیبہ کو پاکستان بدستور اپنی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا رہے گا۔ اس کا یہ اقدام ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکی نیشنل انٹلیجنس کے ڈائرکٹر جیمس کلیپر نے سینٹ کی مسلح خدمات کمیٹی میں ’’عالمی خ

’جہادی جان ‘کی شناخت پر مقتول اسرائیلی صحافی کے خاندان میں خوشی

میامی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (داعش) دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک امریکن اسرائیلی صحیفہ نگار کے خاندان نے اس قاتل کا نام بیان کئے جانے کے بعد کہا کہ اس قاتل کو انصاف کے کٹھہرے میں دیکھ کر انہیں خوشی ہوگی۔ بیان کیا جاتا ہیکہ امریکہ۔ اسرائیلی صحیفہ نگار ساٹلاف کے بشمول کئی مغربی یرغمالیوں کا سر قلم کرنے والے

سری لنکا میں 86 شاہی ماہی گیر گرفتار

کولمبو ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے ایک بحری عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان کے تقریباً 86 ماہی گیروں کو مبینہ طور پر آبی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر انڈیکا سلوا نے کہا کہ مشرقی ساحل ملائیتھیووہ میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جنہیں ٹرنکومالی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

داعش کے شامی گڑھ کے کچھ حصہ پر کرد فورسیس کا قبضہ

بیروت ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرد جنگجوؤں نے آج اسلامک اسٹیٹ گروپ کے شام کے شمال مشرقی صوبہ ہساکا کے کلیدی گڑھ کے مشرقی اور جنوبی مضافات پر قبضہ کرلیا، شامی نگرانکار ادارہ برائے حقوق انسانی نے یہ بات کہی۔ برطانیہ نشین ادارہ نے کہا کہ کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں نے جہادیوں کے ساتھ 6 روز کی جھڑپوں کے بعد تل حمیس میں گھس کر ا

پاکستان میں معمولی زلزلہ، پانچ زخمی

اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا شمال مغربی علاقہ آج صبح 5.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی محکمہ طبقات الارض کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہزارسا علاقہ میں اس زلزلہ کا مبدا تھا۔ اسلام آباد سے 100 کیلو میٹر دور علاقہ میں 28.9 کیلومیٹر کی گہرائی میں یہ زلزلہ ہوا تھا۔