حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی اولین ترجیح: کے سی آر

حیدرآباد۔5جنوری( پی ٹی آئی)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حیدرآباد کی موجودہ آبادی اور مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے آج دارالحکومت حیدرآباد پینے کے پانی کی سربراہی کے مسئلہ پر ایک اجلاس منعقد کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں اضافہ ک

دونوں شہروں میں جشن عید میلاد النبیؐ کا خشوع و خضوع کے ساتھ انعقاد

حیدرآباد۔ 5 ۔ جنوری (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست بھر میں جشن میلاد النبیؐ کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ 12 ربیع المنور کو شہر کے مختلف مقامات سے میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ 11 بجے کے قریب تاریخی چارمینار کے دامن میں سنی یونائٹیڈ فورم آف انڈیا کے زیر اہتمام نکالے جانے والے مرکزی میل

غیراسلامی رسم و رواج کے خلاف منظم تحریک چلانے کی ضرورت

حیدرآباد۔5جنوری ( سیاست نیوز) مسلم معاشرہ میں تیزی سے پھیل رہی برائیوں کو روکنے اور ان کے مؤثر انسداد کیلئے باہم کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہی میں ایک شادی بیاہ کے موقع پر اسراف اور بیجا رسومات ہیں ۔ ان غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے کیلئے علماء و دانشوروں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر باشعور شہری کو آگے آناچاہیئے ۔ مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی ب

بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا کا گرانڈ فینالے ، سینما اداکارہ ریگینا نے قرعہ نکالا

حیدرآباد۔ 5 ۔ جنوری (پریس نوٹ) بجاج الیکٹرانکس جو کہ الیکٹرانکس کیلئے حیدرآباد کا انتہائی ترجیحی برانڈ ہے۔ جڑواں شہر میں اس کے 18 اسٹورس قائم ہیں۔ اس طرح بجاج الیکٹر انک گھریلو برانڈ بن گیا ہے ۔ گاہکوں کی خدمت اور خصوصی پیشکشوں کیلئے اس کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ ایک روپئے میں کوئی بھی الیکٹرانک اسکیم جڑواں شہر میں بہت مقبول ہوئی ۔ اسکیم

فلم پی کے کی آمدنی 300 کروڑ سے متجاوز

ممبئی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عامرخان کی فلم پی کے 100 کروڑ روپئے کا نشانہ پار کرتے ہوئے ہندوستان نے بالی ووڈ کی اعظم ترین آمدنی والی فلم بن گئی ہے۔ اس کے پروڈیوسرس کے بموجب اتوار کے دن اس فلم کو 11.58 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی اس طرح اس کی مجموعی آمدنی 305.27 کروڑ روپئے ہوگئی۔

پاکستانی کشتی سوار مشتبہ دہشت گرد تھے، پاریکر کا ادعا

نئی دہلی، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ سال نو کی شب ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی طرف سے روکی گئی کشتی کے بارے میں دستیاب ثبوتوں سے اشارہ ملتا ہے کہ اس (کشتی) کے دہشت گردی سے مشتبہ روابط تھے۔ وزیر دفاع نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ اس کشتی میں اسمگلرس سوار تھے اور کہا کہ ہم انہیں (کشی میں سوار افراد کو) مشتبہ یا م

اردو کو بالی ووڈ سے کافی فروغ ملانائب صدر حامدانصاری کا بیان

بنگلورو، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر محمد حامد انصاری نے آج بالی ووڈ کی پذیرائی کی کہ اُس نے فلموں کے ذریعہ اردو کو مقبول بناتے ہوئے اس زبان کو نئی زندگی دینے کا کام کیا ہے ۔ وہ یہاں اردو روزنامہ ’’سالار ‘‘ کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20سال میں جو تائید و حمایت اردو کو ممبئی کی فلمی صنعت سے حاصل