ایبولا وائرس سے نمٹنے ہندوستان کا خطیر عطیہ

اقوام متحدہ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایبولا وائرس سے نمٹنے اور ان سے ہمیشہ کے لئے نجات پانے کے لئے جو عالمی کوششیں کی جارہی ہیں، ہندوستان نے آج یقین دہانی کروائی کہ وہ خود بھی عالمی سطح پر کی جانے والی مساعی میں تعاون کرے گا جس کے تحت ہندوستان، اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط بھی کئے ہیں جس کے مطابق ہندوستان سے 10 ملی

پاکستانی فضائی حملوں میں 19 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی طیاروں نے عسکریت پسندوں کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائی کے ذریعہ نشانہ بنایا جن میں کم و بیش 19 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی افغانستان کی سرحد کے قریب انجام دی گئی۔ دریں اثناء ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ طیاروں نے وادی تیرّہ، اکا کھیل اور کوکی کھیل علاقوں کو نشانہ بنایا جو خیبر ای

اسرائیلی فوج کی زدوکوب سے فلسطینی وزیرہلاک

رملہ ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے ایک سینئر عہدیدار کا اسرائیلی فوج کی زدوکوب کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ وہ مبینہ طور پر ایک احتجاجی گروپ میں شامل تھے جو مغربی کنارہ میں نکالا گیا تھا۔ صدر فلسطین محمود عباس نے اس بربریت پر مبنی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا۔ جیاد ابو عین اسرائیلی نوآبادیات کے مسئلہ کے

عمران خان دہشت گرد ؟

لاہور ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف مبینہ طور پر وزیر اعظم نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی پر حملہ کیلئے عوام کو اکسانے پر شکایت درج کرلی ہے۔ قبل ازیں پاکستان کی ایک عدالت نے اسلام آباد کی پی ٹی وی بلڈنگ پر حملہ کے الزام میں عمران خان

حکومت پر تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں سی پی آئی کے ایم پی اچھوتن نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو نظرانداز کرنے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان شعبوں پر سرکاری خرچ کو کم کرتے ہوئے حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو فائدہ پہونچارہی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اچھوتن نے کہاکہ سوشیل سیکٹر کے اخراجات کو کم کرتے ہوئ

ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف : این جی او

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور منی پور ان 6 ریاستوں میں شامل ہیں جہاں انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف دیکھی گئی ہے۔ ان کمیشنوں کے ویب سائیٹس کام نہیں کررہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی غیرمناسب سہولتیں پائی جاتی ہیں۔ ایک این جی او نے دعویٰ کیا ہے کہ حق معلومات قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ یہ انسانی حقوق کمیشن ک

بی جے پی کی نظر میں سیکولرازم اور جمہوریت کا کوئی احترام نہیں : سونیا گاندھی

جموں 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس نے اپنی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس نے جمہوریت کے لئے کوئی احترام کی نگاہ نہ رکھتے ہوئے مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کئے تھے۔ فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو منقسم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ سونیا گاندھ

نکسلائیٹس سالانہ 140 کروڑ روپئے بٹوررہے ہیں : حکومت

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ نکسلائیٹس نے زبردستی رقومات کی وصولی کے ذریعہ سالانہ 140 کروڑ روپئے وصول کئے ہیں۔ مختلف ذرائع سے نکسلائیٹس دولت بٹور رہے ہیں۔ اس طرح 10 سال کے دوران نکسلائیٹس کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے 5,024 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر قبائیلی افراد ہیں۔ بائیں بازو انتہا پسندانہ گروپ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ ہوا۔ اِس طرح صرافہ مارکٹ میں سونے کی قیمت فی 10 گرام 27,470 روپئے ریکارڈ کی گئی۔ سیزن میں سونے کی زبردست طلبی کے باعث اِس قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی مارکٹ میں بھی سونے کی فروخت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فی کیلو

بی جے پی قائدین این ڈی اے کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کوشاں

بلرام پور (یوپی)۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر شیو پرتاپ یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین اور وزراء متنازعہ بیانات دے کر مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی لیڈر نے مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی اور بی جے پی لیڈر سوامی چنامتند کی جانب سے کئے گئے حالیہ ر

نریندر مودی ٹوئٹر استعمال کرنے والوں میں سرفہرست

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر اپنے بیانات پوسٹ کرنے والے اور اس مائیکرو بلاگنگ سائیٹ کو استعمال کرنے والوں میں سرفہرست پایا گیا ہے۔ ان کی انتخابی کامیابی کے لئے ٹوئٹر کے اہم رول کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ زائد از 70,515 افراد نے ان کے بیانات کو شیئر کیا ہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انڈ

دہلی عصمت ریزی کیس کے ٹیکسی ڈرائیور کا آئی فون برآمد کرلیا گیا

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے جمعہ کی شب 27 سالہ فینانس کمپنی کی ایکزیکٹیو کی عصمت ریزی کرنے والے کیاب ڈرائیور کا آئی فون برآمد کرلیا ہے۔ اِس آئی فون کو کیاب کمپنی نے اِسے فراہم کیا تھا۔ اسمارٹ فون کو دہلی کی پولیس نے متھرا سے برآمد کیا ہے۔ یہ پولیس ٹیم ملزم شیو کمار یادو کی گرفتاری کے لئے وہاں پہونچی تھی۔ پولیس نے

غلام کی نیکی

ایک بزرگ باغ سے گذررہے تھے تو دیکھا کہ ایک حبشی غلام باغ میں کھانا کھا رہا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے کتے کو بھی کھلا رہا ہے ۔ وہ بزرگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ غلام اپنے ساتھ اپنے کتے کو بھی کھانا کھلا رہا ہے ۔ بزرگ نے غلام سے پوچھا کیا یہ کتا تمہارا ہے اس نے کہا نہیں!!بزرگ حیران ہوئے ۔

معلومات کا خزانہ

٭ لوہے کے ڈاک ٹکٹ سب سے پہلے بھوٹان نے جاری کئے تھے ۔
٭ گیانا دنیا میں گول ٹکٹ جاری کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا ۔
٭ گرے نائیٹ دنیا کا سب سے زیادہ سخت پتھر ہے ۔
٭ ربڑ پر پہلا اخبار فرانس میں 1850 ء میں شائع ہوا تھا ۔
٭ انگریزی زبان کا مشہور شاعر ملٹن نابینا تھا ۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا بجلی گھر کینیڈا میں ہے ۔

سو سنار کی ایک لوہار کی

سردیوں کے دن تھے، لومڑی اکثر ہرن کے گھر آتی اور ہرن سے لڑ جھگڑ کر یا کسی اور بہانے سے اس کے گھر ہی سے اُسے بھگادیتی اور خود مزے سے ہرن کے گھر میں سوجاتی، ایسا اکثر ہوتا رہتا تھا۔ ایک دن ہرن نے سوچا کہ وہ کیوں نہ لومڑی کو ایسی سزا دلوائے کہ لومڑی بھی یاد رکھے۔

انسان دوست پرندہ: کارمونیٹ

بچو! کارمونیٹ آبی پرندہ ہے۔ ساحلی علاقوں، جھیل اور تالاب کے آس پاس نظر آتا ہے۔ اس کی کم و بیش تیس اقسام سمندری علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ چونچ پتلی اور ہک کی طرح مڑی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے مچھلی کا شکار آسانی سے کرلیتا ہے۔

ماں کے آنچل میں بیٹی کی تربیت

لڑکیاں ہمیشہ ماں باپ کے گھر نہیں رہتیں بلکہ چڑیوں کی مانند بابل کا آنگن چھوڑ کر اُڑ جاتی ہیں۔ انہیں اچھی تربیت ضرور دیں اور جہاں ضروری ہو نصیحت بھی کریں ۔لیکن بطور ماں انہیں اتنا اعتماد دیں کہ یہ اپنے دل کی ہر بات آپ سے بلاجھجک بیان کرسکیں، ورنہ یہ اندر ہی اندر گھٹتی رہیں گی اور عین ممکن ہے کہ ایسی کیفیت میں کسی ایسے شخص کو اپنا ہمرا

فرائڈ فش

اجزاء : مچھلی ایک کلو دہی چار کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ ، لال مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ فش مسالہ ایک بیکٹ لہسن ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچے ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ لیموں دو عدد ، گرم مسالہ آدھا کھانے کا چمچہ تیل تلنے کیلئے ۔