صدرجمہوریہ ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو آج درد شکم کی شکایت پر آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکرجی نے آج صبح پیٹ میں ہلکے درد کی شکایت کی جس پر انھیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ ایک دن کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروانے کا مشورہ دیا۔ پریس سکریٹری وینو راج

لالو اور نتیش ۔ بھولے بسرے گیت: مرکزی وزیر کا طنز

پٹنہ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر رام کرپال یادو نے آج کہاکہ راشٹریہ جنتادل، جنتادل (متحدہ) اور سابق جنتا پریوار کی جماعتوں کے اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ عوام نے انھیں آزمانے کے بعد مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی کے خلاف جنتا پریوار کے اتحاد کے بارے میں استفسار پر انھوں نے کہاکہ اپنی شناخت کے تحفظ کی ایک ناکام کوشش ث

شاہ رخ خاں کو انکم ٹیکس کیس میں راحت

ممبئی ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شاہ رخ خاں کو انکم ٹیکس کے ایک کیس میں راحت حاصل ہوئی ہے ۔ انکم ٹیکس اپلیٹ ٹریبونل نے ٹیکس حکام کے حکم نامہ کو مسترد کردیا جس میں شاہ رخ خاں کو اپنی خالص دولت میں سے اپنی اہلیہ کے لیے سود کے بغیر قرض حاصل کرتے ہوئے فلیٹ اور زیورات خریدے جس پر 2.28 کروڑ روپئے پر ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ سوپر اس

وزیراعظم پر ہندوؤں کی صف بندی کیلئے ووٹ بینک کی سیاست کا الزام

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترقی کے نقاب میں ہندو ووٹوں کو مجتمع کرنے ووٹ بینک سیاست کرنے کا نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے آج کہا ہے کہ یہ دراصل مذہب کو سیاست میں شامل کرنے کی پس پردہ کوشش ہے۔ مسٹر منی شنکر ایئر جو کبھی ایل کے اڈوانی کے شدید مخالف تھے، کہا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ

داعش کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے کا الزام، مہدی مسرور گرفتار

بنگلورو ، 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بڑی کامیابی میں نہایت بااثر موافق دولت اسلامیہ (آئی ایس) ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مبینہ کارندہ کو آج کی ابتدائی ساعتوں میں یہاں ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مہدی مسرور بسواس نے ’’اعتراف‘‘ کرلیا ہے کہ وہ موافق جہاد ٹویٹر ’’@ShamiWitness‘‘ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھا اور وہ بالخصوص انگریزی داں آئی

مساجد سے اذاں کی آواز صوتی آلودگی

ممبئی ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تبدیلی مذہب یا گھر واپسی جیسے اپنے متنازعہ مسئلہ کے ساتھ وی ایچ پی نے اس ایجنڈہ کو زبردست تقویت دینے کے لیے کل اتوار کو ممبئی میں اپنا ’وراٹ ہندو سمیلن ‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ سمیلن 1964 میں ممبئی میں اس تنظیم کے قیام کے 50 سال کی یاد میں منایا جارہا ہے ۔ اس سمیلن میں گورکھپور کے بی جے پی ایم پ

جموں و کشمیر کے عوام خاطیوں کو سزا دیں، مودی کی انتخابی اپیل

کٹھوا (جموں و کشمیر)، 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو جموں و کشمیر میں نئے متبادل کے طور پر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کانگریس ریاست کی ہر حکومت میں کسی طرح ’’گھس‘‘ جاتی ہے لیکن عین انتخابات سے قبل یہی ترکیبوں پر حملے کرتی ہے۔ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ریاست کے مسائل کیلئے مورد الزام ٹھہراتے ہوئ

تین کم عمر ہندوستانی ۔ امریکی داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں گرفتار

شکاگو ، 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محمد حمزہ خان (19 سال) گزشتہ 4 اکٹوبر کو اپنے والد اور 16 سالہ بھائی کے ساتھ طلوع آفتاب سے قبل بیدار ہوا تاکہ شکاگو کے مضافات میں واقع اپنے پڑوس کی مسجد میں نماز فجر ادا کرے۔ جب وہ صبح 6 بجے سے قبل گھر واپس ہوئے تو والد دوبارہ بستر پر چلے گئے اور یہ کم عمر خان برادران نے رازداری سے ایک پلان شروع کردیا جو وہ کئ

سعودی وزیر داخلہ کی امریکی صدر سے ملاقات

ریاض۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ محمد بن نائف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہائوس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر عادل بن احمد الجبیر سمیت اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی موجود تھا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی وعالمی مسا

مردانہ بھیس بدل کراسٹیڈیم میں داخل ہونے والی سعودی خاتون گرفتار

جدہ، 13ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے جدہ کے جدید الجوہر اسٹیڈیم میں افریقی یونین اور الشباب فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقابلے کے دوران ایک خاتون کو مردانہ لباس میں حراست میں لے لیا۔ مکہ پولیس ترجمان کیپٹن ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ فٹبال اسٹیڈیم میں ایک خاتون کی موجودگی کے بارے

روس کے ساتھ تجارتی سمجھوتوں کیخلاف ہندوستان کو امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سے اُس (امریکہ ) کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم امریکہ نے خبردار کیا کہ ماسکو کے ساتھ تجارتی سمجھوتوں کیلئے یہ وقت مناسب نہیں ہے کیونکہ روس کے خلاف فی الحال کئی بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تجارتی

عراق میں داعش نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، دونوں پائلٹ ہلاک

بغداد۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی حکومت کے ایک ذمہ دار نے اس اعلان کے ساتھ کہ داعش نے ایک ہیلی کاپٹر کو مارگرا ہے، غیرمعمولی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند طیارے مار گرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کا صاف مطلب ہے کہ داعش آئندہ دنوں امریکی قیادت میں جاری

انجلینا جولی ، چیچک سے متاثر

لاس اینجلس،13ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم ’’اَن بروکن‘‘ سے متعلق مختلف تقاریب میں حصہ نہیں لے سکیں گی کیونکہ وہ چھوٹی چیچک کے عارضہ کے سبب زیرعلاج ہیں۔ اداکارہ و فلم ساز جولی نے ایک ویڈیو کے ذریعہ یہ خبردی اور کہاکہ چھوٹی چیچک کے سبب وہ اپنی نئی فلم ’’اَن بروکن‘‘ کے پریمیئر میں شریک نہیں ہوسکی