تیونس میں اسلام پسندوں کا حملہ چار تیونسی فوجی ہلاک

تونیس۔ 6نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) الجزائر کی سرحڈ سے ملحق تیونس کے علاقے کیف میں اسلام پسند جنگجْوؤں کے ایک حملے میں تیونس کے چار فوجی مارے گئے ہیں۔ تیونس کی وزارت دفاع نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق حملہ فوجیوں کی بس پر کیا گیا اور دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب تیونس میں صد

مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں، اردن نے سفیر واپس بلا لیا

یروشلم ۔ 6نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اردن کی حکومت نے یروشلم میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد تل ابیب میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ اردن نے یروشلم میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور پر شکایت دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد الا

اپیک میٹ میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب پر چینی امتناع برخاست

بیجنگ ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اپیک چوٹی اجلاس میں اپنی بہترین شبیہ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل نٹ ورکنگ ویب سائیٹ جیسے فیس بک ، ٹوئٹر پر پہلی بار پابندی اُٹھادی اور اس کانفرنس کے مقام پر دلائی لاما کی ویب سرچ کو بھی نہیں روکا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین نے کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے اپنی انٹرنیٹ تحدیدات میں نرمی لائ

آئی سی سی نے ’’مرمرہ‘‘ پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم قرار دیا

استنبول۔ 6 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے امدادی ادارہ ’’آئی ایچ ایچ‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے 2010ء میں فلسطینی علاقہ غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کیلئے روانہ ہونے والے ترک امدادی بحری جہاز ’’مرمرہ ‘‘ پر اسرائیل کا جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ترک امدادی ادارہ کی جانب سے کل اس کے استنبول میں قائم ہیڈ کوارٹر

بنگلہ دیش میں پاکستانی قاصد کی طلبی

ڈھاکہ ۔ 6نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے آج پاکستان کے کارگذار ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے اس ملک کے وزیرداخلہ کی جانب سے جماعت اسلامی سربراہ کو دی گئی سزائے موت کے بارے میں ریمارکس پر سخت احتجاج درج کرایا اور کہا کہ اس طرح تبصرہ کسی کے داخلی امور میں مداخلت قرار پاتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈھاکہ میں پاکستان کے کار

شام میں القاعدہ کی شاخ پر امریکہ زیرقیادت فضائی حملہ

بیروت ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں کل رات القاعدہ کی شامی برانچ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے ہٹ کر جہادیوں کے خلاف کارروائی میں صرف دوسری مرتبہ وسعت دی گئی ہے۔ ایک مانیٹرنگ گروپ نے آج کہا کہ ان حملوں میں پہلی مرتبہ احرار الشام باغی گروپ کو نشانہ بنایا گیا جو کلیدی مسلح اپ

یمن میں ڈرون حملے سے دو مشتبہ القاعدہ کارکن ہلاک

صنعا۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملہ نے جنوبی یمن میں آج دو مبینہ القاعدہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، قبائیلی ذرائع نے یہ بات کہی۔ یہ جہادی نیٹ ورک کے خلاف سلسلہ وار مہلک کارروائیوں میں تازہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق دو آدمی جو موٹر بائیک پر جارہے تھے، وہ ہلاک ہوگئے اور ان کی جھلسی ہوئی نعشیں جنوبی صوبہ ابیان کے م

پاکستان کو بات چیت میں شرائط قبول نہیں

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج وزیردفاع ارون جیٹلی کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کیا کہ اسے یہ طئے کرلینا چاہئے کہ آیا ہندوستان سے بات چیت کی خواہش ہے یا علحدگی پسند کشمیری قائدین سے وابستگی مطلوب ہے۔ پاکستان نے کہا کہ اسے عمل مذاکرات میں کوئی بھی شرط قبول نہیں۔ جیٹلی کے نئی دہلی میں انڈیا اکنامک سمٹ میں خطاب کے

درس قرآن مجید

٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید آج بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے۔
٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ سید سہیل احمد قادری تذکیر بالقرآن پیش کریں گے۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ شرف النساء بیگم اہلیہ جناب میر قنبر علی مرحوم کا 5 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان بہشت بتول گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 7 نومبر کو 4-30 بجے شام عاشور خانہ حضرت عباس گولکنڈہ مقرر ہے ۔ مولانا میر محمد علی مقیم ایران مخاطب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9573596288 پر ربط کریں ۔۔

تلنگانہ کا پہلا بجٹ

سب خواب سنہرے تو ہیں تعبیر ہے الٹی
جب وقت عمل آئے تو کیا ہوگا نہ جانے
تلنگانہ کا پہلا بجٹ

گوا میں وزارت اعلیٰ کے عہدہ کیلئے آر ایس ایس کے دو قائدین پر غور وخوض

پنجی۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ گوا منوہر پاریکر کو مرکزی وزارت کا کوئی قلمدان تفویض کیا جانے والا ہے، لہذا بی جے پی کی ریاستی یونٹ کا آج ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں ریاست کے وزیراعلیٰ کے عہدہ کیلئے کسی نام کو قطعیت دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاریکر جو اس وقت گوا یونٹ کے صدر ونئے

صدر جمہوریہ کی صدر بولیویا کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج صدر بولیویا کو بحیثیت صدر ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہوں گے۔ صدر بولیویا ایوو موریلس آئما کو دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ صدر پرنب مکرجی نے کہا کہ میری بہترین خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور ہندوستان