مہاراشٹرا اسمبلی میں آج بی جے پی حکومت کو تحریک اعتماد کا سامنا

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کو کل تحریک اعتماد کا سامنا ہے اور پارٹی نے کہاکہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے کانگریس کے ماسوا دیگر تمام جماعتوں کی تائید کا خیرمقدم کرتی ہے۔ سینئر بی جے پی لیڈر راجیو پرتاپ روڈی نے کہاکہ بی جے پی ایسی تمام سیاسی جماعتوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو ترقی میں معاون ہو۔ لیکن اِس معاملہ م

ایودھیا مسئلہ کو اندرون 5 سال حل کرلیا جائیگا : رام نائک کا ادعا

ایودھیا 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایودھیا کے متنازعہ مسئلہ کو اندرون پانچ سال حل کرلیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس مسئلہ کا پرامن حل تلاش کرنے ایک منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ گورنر اتر پردیش رام نائک نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے سینئر وی ایچ پی لیڈر مہنت نرتیہ گوپال داس کے منعقد کردہ میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اع

عشرت فرضی انکاونٹر ‘ نریندر امین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر مقدمہ میں ملزم پولیس عہدیدار این کے امین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ سی بی آئی نے سہراب الدین شیخ فرضی انکاونٹر میں عہدیدار کو منظورہ ضمانت کی تنسیخ پر آج زور نہیں دیا ۔ نریندر امین نے کہا کہ سی بی آئی اس مقدمہ میں اندرون 90 دن چارچ شیٹ پیش کرنے م

پارلیمنٹ ہاوز کے اندر اتفاقی فائرنگ واقعہ کی تحقیقات

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سکیوریٹی ایجنسیاں ایک سی آر پی ایف جوان کی جانب سے اتفاقی طور پر چار گولیاں داغے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ پارلیمنٹ ہاوز کے اندر پیش آیا ۔ یہ جوان پارلیمنٹ بلڈنگ پر متعین ہے ۔ کہا گیا ہیکہ یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب پارلیمنٹ ڈیوٹی گروپ کے ایک سکیوریٹی گارڈ نے اس وقت فائرنگ کی جب

یہودی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی ‘ جھڑپوں میں شدت

یروشلم 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین میں نئی انتفادہ تحریک کی شروعات کے اندیشے بڑھ گئے ہیں جبکہ آج اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارہ میں احتجاج کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ سارے ملک میں بے چینی اور بدامنی کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے جھڑپوں کے دوران خبردار کیا ہے

مہارت کے فروغ کیلئے مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی کا قیام

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارتا قلیتی امور کی جانب سے آج مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی برائے اسکلس ( مناس ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیت دی جاسکے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس اکیڈیمی کا قیام ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 125 ویں یوم پیدائش کے مو

وزیراعظم مودی کی صدر میانمار سے ملاقات

نائی پائی تا 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج میانمار کے صدر یوتھین سین سے ملاقات کی اور باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ 10 روزہ سہ قومی دورہ کے موقع پر 40 سے زائد عالمی قائدین سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اُنھوں نے صدارتی محل میں صدر سے ملاقات کی اور اِس سے پہلے میانمار ایرپورٹ پہونچتے ہی اُنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا

اسرائیل میں مہلک چاقوزنی کے بعد سکیورٹی میں شدت

یروشلم۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج سارے ملک میں سکیوریٹی بڑھادی جبکہ یروشلم کی کئی ماہ سے جاری بدامنی سارے ملک میں پھیل چکی ہے اور علحدہ فلسطینی چاقوزنی کے حملوں میں ایک سپاہی اور ایک نوآباد کار ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں پولیس والوں کو ممکنہ حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے اپنے مثالی قائد یاسر عرفات کی پیرس

فلسطینی آبادی 25 ملین سے متجاوز

دبئی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسے افراد کی تعداد جن کا تعلق فلسطینی آبا و اجداد سے جاملتا ہے، وہ عالمگیر سطح پر 25 ملین سے تجاوز کرچکی ہے، ایک نئے جائزہ سے یہ بات معلوم ہوئی۔ ’’ہم کتنے ہیں؟‘‘ کے زیرعنوان جائزہ کی اساس اس حقیقت پر مبنی ہیکہ 1948ء میں فلسطین میں 1,363,387 فلسطینی تھے جو فلسطینی حکومت کے پیش کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطاب

امریکہ۔ ایران ایٹمی مذاکرات، حتمی معاہدہ پر اتفاق نہ ہو سکا

مسقط (اومان) ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات کا تازہ ترین دور سلطنت اومان کے دارالحکومت مسقط میں بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر اور منگل کی درمیانی رات امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپ

البغدادی زخمی ہوئے یا ہلاک، امریکہ کی الجھن برقرار

واشنگٹن، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے داعش کے سربراہ اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کے ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر زخمی ہو جانے کی اطلاعات کی آج چوتھے دن بھی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس امر کا اظہار آج کیا ہے، تاہم ابھی وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی اس بارے میں گفتگو کی تفصیلات کا انت

پاکستان: مسافر بس اور ٹرک کی بھیانک ٹکر، 60 افراد ہلاک

اسلام آباد ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں مسافروں سے بھری بس کو آج پیش آئے بدترین حادثہ میں 60 مسافرین بشمول 22 خواتین اور 18 بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 69 مسافروں سے بھری یہ بس وادی سوات سے کراچی جارہی تھی کہ خیرپور کے قریب ٹھیڑی بائی پاس پر

واگھا سرحد حملے میں ملوث جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی امکان

اسلام آباد ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 37 عسکریت پسند بشمول بعض بیرونی جنگجو جو سمجھا جاتا ہے مہلک واگھا سرحد حملے میں ملوث ہوئے، آج پاکستانی ملٹری کے ہاتھوں مارے گئے، جسے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں اپنے چھ سپاہیوں سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ پاکستانی جٹ طیاروں نے پاک۔ افغان سرحد کے پاس خیبر کے دراس علاقہ میں عسکری ٹھکانو

چین کو اپیک تجارتی منصوبہ کیلئے تائید حاصل

بیجنگ ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر شی جن پینگ نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما کے ساتھ آج یہاں غیررسمی بات چیت منعقد کی تاکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان اختلافات کو دور کیا جاسکے جبکہ چین نے اپنے ’’تاریخی‘‘ ایشیا۔ پیسیفک ٹریڈ پلان کیلئے امریکی مخالفت کے باوجود تائید و حمایت حاصل کرلی۔ وطن میں جہاں ریپبلکنز نے کانگریس

شہریوں کا قتل ظالمانہ عمل ، اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت : سعودی عرب

ریاض ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کابینہ نے الاحساء میں بے گناہ مسلمان شہریوں کو ہلاک کئے جانے کے واقعے کو غیرقانونی اور ظالمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل حملوں اور پر تشدد کاروائیوں کی بھی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو اسرائیلی وحشت کا نام دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطاب