واگھا سرحد حملے میں ملوث جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی امکان

اسلام آباد ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 37 عسکریت پسند بشمول بعض بیرونی جنگجو جو سمجھا جاتا ہے مہلک واگھا سرحد حملے میں ملوث ہوئے، آج پاکستانی ملٹری کے ہاتھوں مارے گئے، جسے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں اپنے چھ سپاہیوں سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ پاکستانی جٹ طیاروں نے پاک۔ افغان سرحد کے پاس خیبر کے دراس علاقہ میں عسکری ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے کم از کم 13 عسکریت پسندوں بشمول بعض بیرونی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جو 2 نومبر کو ہندوستان سے متصل واگھا سرحد پر پیش آئے خودکش دھماکہ میں ملوث سمجھے جاتے ہیں، جس میں 63 جانیں تلف ہوئی تھیں۔ ایک خودکش بمبار نے واگھا سرحد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں عوام پرچم اتارنے کی مقبول تقریب کا مشاہدہ کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ تین عسکری ٹھکانے بھی خیبر میں انٹلیجنس اطلاع پر فضائی حملوں سے تباہ کردیئے گئے ، جہاں لشکر اسلام گروپ کے باغی سرگرم ہیں۔ شمال مغربی قبائلی خطہ میں دیگر علحدہ واقعات میں آج کم از کم چھ سپاہی اور 24 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔ یہ واقعات ضلع اورکزئی کے شیریں دارا علاقہ ، بنّو ، باجوڑ ایجنسی اور اکاخیل علاقہ میں پیش آئے ہیں۔